وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے راج بھاشا ایوارڈ تقسیم کیے؛ ’سربھی‘ میگزین کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا گیا
Posted On:
15 NOV 2024 12:35PM by PIB Delhi
مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے میں 13 نومبر 2024 کو ”ہندی پکھواڑا“ کے دوران منعقدہ مقابلوں کے فاتحین کو اعزاز دینے کے لیے سرکاری زبان میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریاستی وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے مضمون اور شاعری کے مقابلے جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ”ہندی پکھواڑا“ کے دوران منعقدہ آل انڈیا مضمون نویسی کے مقابلے کے فاتحین کو پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے اسناد سے نوازا۔ پروگرام کی صدارت سیکرٹری (ڈی اے ایچ ڈی) نے کی۔ اس موقع پر جوائنٹ سکریٹری (او ایل)، ڈائریکٹر (او ایل) اور دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر مملکت نے محکمے کی سرکاری زبان کی میگزین ’سربھی‘ کا دوسرا ایڈیشن بھی جاری کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر مملکت نے دفتری زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس سے متعلق کئی دلچسپ حقائق کے واقعات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے علاقائی زبانوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ جناب بگھیل نے کہا کہ ہمیں اپنی بولی، اپنے لباس اور کھانے پینے کی عادات کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، کیونکہ یہی ہماری اصل شناخت ہیں۔ انہوں نے تقریب میں موجود افسران/ ملازمین سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے روزمرہ کے کاموں میں دفتری زبان کو اپنائیں۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 2507
(Release ID: 2073600)
Visitor Counter : 18