پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے خصوصی مہم 4.0 کا شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام کیا
Posted On:
14 NOV 2024 6:23PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت نے فخر کے ساتھ ”خصوصی مہم 4.0“ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا، یہ ایک اہم اقدام ہے جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہا۔ اس مہمنے، جس کا مقصد سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانا اور زیر التوا معاملات کو کم کرنا تھا، وزارت کی طرف سے مقررہ تاریخ سے پہلے حاصل کیے گئے تمام اہداف کے ساتھ اپنا ہدف حاصل کر لیا۔
کلیدی کامیابیاں
1۔ ریکارڈ مینجمنٹ اور فائل کا جائزہ:
وزارت نے فزیکل اور ڈیجیٹل دونوں فائلوں کا ایک جامع جائزہ مکمل کیا۔ 100 فیصد ہدف فائلوں کا جائزہ لیا گیا، غیر ضروری ریکارڈز کو ختم کیا گیا۔ اس قدم نے نہ صرف فائل مینجمنٹ کو بہتر بنایا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ تمام متعلقہ ریکارڈز اپ ڈیٹ اور قابل رسائی ہیں۔
2۔ التوا کا خاتمہ:
سخت کوششوں کے نتیجے میں، تمام زیر التوا معاملات - بشمول پی ایم او حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، اور اراکین پارلیمنٹ اور آئی ایم سی کے حوالہ جات - کو کامیابی کے ساتھ نمٹایا گیا۔ وزارت نے ”زیرو پینڈنسی“ کا درجہ حاصل کر لیا ہے، جس نے مؤثر اور ذمہ دار حکمرانی کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
3۔ صفائی اور جگہ کا انتظام:
وزارت نے صفائی مہم کے لیے کلیدی جگہوں کی نشاندہی کی اور فالتو اشیا، جیسے فرسودہ الیکٹرانک آلات، غیر ضروری کاغذات وغیرہ کو ٹھکانے لگایا اور اس طرح سے 21,500 روپے کی آمدنی حاصل کی۔ ان کوششوں کے نتیجے میں کام کا زیادہ منظم اور موثر ماحول پیدا ہوا ہے۔
4۔ سوشل میڈیا اور عوامی مشغولیت:
پوری مہم کے دوران، وزارت نے عوام کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے سوشل میڈیا کا فعال طور پر استعمال کیا اور اس میں ہونے والی پیش رفت کو شیئر کیا، بیداری میں اضافہ کیا اور سوچھتا پہل میں وسیع پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔
جاری عمدگی کا عزم
وزارت نے سوچھتا اور کارکردگی کو ادارہ جاتی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کے کامیاب اختتام کے ساتھ، وزارت صفائی، نظم و نسق اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مسلسل بہتری کو یقینی بناتے ہوئے ان طریقوں کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
14-11-2024
U: 2480
(Release ID: 2073478)
Visitor Counter : 13