مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ’زمینی سطح پر مرکوز براڈکاسٹرز کے لیے ،ریگولیٹری فریم ورک‘کے مشاورتی پیپر پر تبصرے اور جوابی تبصرے حاصل کرنے کے لیے وقت میں کیا توسیع
Posted On:
14 NOV 2024 6:00PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی)نے اسٹیک ہولڈرز کے تبصروں اورجوابی تبصروں کے لیے 18 اکتوبر 2024 کو ’زمینی سطح پر مرکوز براڈکاسٹرز کے لیے ریگولیٹری فریم ورک‘پر مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز سے تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2024 مقرر کی گئی تھی ۔لیکن اب جوابی تبصرےموصول ہونے کی آخری تاریخ ، اگر کوئی ہوں تو، 29 نومبر 2024 تک کے لئے بڑھا دیا ہے ۔
اسٹیک ہولڈرز نے ’زمینی سطح پر مرکوز براڈکاسٹرز کے لیے ،ریگولیٹری فریم ورک‘پر مشاورتی پیپر پر اپنے تبصرے بھیجنے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ اس کے پیش نظر تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 22 نومبر 2024 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوابی تبصرے، اگر کوئی ہوں تو، 6 دسمبر 2024 تک بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد توسیع کی مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ فریقوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تبصرے اور جوابی تبصرے ای میل پر ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں بھیجے جاسکتے ہیں: - advbcs-2@trai.gov.in اورjtadv-bcs@)trai.gov.in مذکورہ ای امیل کے علاوہ کسی بھی وضاحت،معلومات کے لیے جناب دیپک شرما، مشیر (بی اینڈ سی ایس )سے ٹیلی فون پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ نمبر ہے : +91-11-20907774.
****
ش ح۔ال
U-2482
(Release ID: 2073421)
Visitor Counter : 11