امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ابھی تک 40 کروڑ سے زیادہ کے سونے کے زیورات پر ہولمارک لگایا گیا۔ لازمی ہولمارکنگ کا چوتھا مرحلہ 5 نومبر 2024 سے شروع ہو گیا
بھارتی معیارات کے بیورو نے چوتھے مرحلے میںمزید 18 ضلعوں کا آغاز کیا
Posted On:
14 NOV 2024 5:39PM by PIB Delhi
ایک منفرد ایچ یو آئی ڈی کے ساتھ 40 کروڑ سے زیادہ سونے کے زیورات پر ہولمارک کا نشان لگایا گیا جس سے مارکیٹ میں صارفین کے مزید اعتبار اور شفافیت کی یقین دہانی ہوئی۔ بھارتی معیارات کے بیورو نے 5 نومبر 2024 سے سونے کے زیورات اور سونے کے فن پاروں پر ہولمارکنگ سے متعلق ترمیمی حکم 2024 کے تحت لازمی ہولمارکنگ کا چوتھا مرحلہ شروع کیا ہے۔
اس کے علاوہ چوتھے مرحلے کے دوران لازمی ہولمارکنگ کے تحت 18 مزید ضلعے قائم کئے گئے ہیں۔چوتھے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی لازمی ہولمارکنگ کے تحت اب کل ضلعوں کی تعداد 361 ہو گئی ہے۔
اس سے پہلے بیورو نے لازمی ہولمارکنگ کا پہلا مرحلہ شروع کیا تھا اس کا آغاز 23 جون 2021 کو کیا تھا ۔ اس مرحلے کے تحت 256 ضلعے قائم کئے گئے تھے جہاں دوسرے مرحلے کا آغاز 4 اپریل 2022 کو ہوا تھا اور اس میں 32 مزید ضلعے قائم کئے گئے تھے۔ اس کے بعد تیسرا مرحلہ شروع کیا گیا تھا جس پر 6 ستمبر 2023 کو عمل درآمد شروع کیا گیا تھا اور اس میں 55 نئے ضلعے قائم کئے گئے۔
یہ ایک قابل ذکر حصولیابی ہے کہ حکومت ہند کے ان سرگرم اقدامات کے تحت 4 لاکھ سونے کے زیورات پر ایک منفرد ایچ یو آئی ڈی (ہولمارک یونیک آئی ڈینٹی فکیشن ) پر روزانہ ہولمارک کی مہر لگائی جا رہی ہے۔
لازمی ہولمارکنگ کے لئے نئے شروع کئے گئے 18 ضلعوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
تصویر ایک اعشاریہ صفر میں پچھلے برسوں میں ہولمارکنگ کا فروغ دکھایا گیا ہے۔ اس میں بی آئی ایس میں رجسٹرڈ جیولرس اور بی آئی ایس میں رجسٹرڈ ایسینگ و ہولمارکنگ مرکزوں (اے ایچ سی ) کی تعداد میں اضافہ دکھایا گیا ہے۔
جب سے لازمی ہولمارکنگ شروع ہوئی ہے رجسٹرڈ جیولرز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پہلے یہ تعداد 34 ہزار 647 تھی اور اب یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 94 ہزار 39 ہو گئی ہے جو قابل تحسین طور پر 5 گنا سے زیادہ ہے۔ اسی طرح ایسینگ و ہولمارکنگ مرکزوں (اے ایچ سی ) کی تعداد 945 سے بڑھ کر 1622 ہو گئی ہے۔
تصویر 2 اعشاریہ صفر میں بی آئی ایس کئیر ایپ کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد میں 2021 سے 2024 (یکم نومبر تک ) کے درمیان اضافہ دکھایا گیا ہے۔
بی آئی ایس کیئر ۔ بی آئی ایس کے آفیشیل ایپلکیشن میں عام صارفین کے لئے سہولت ہے کہ وہ ایچ یو آئی ڈی نمبر والے ، سونے کے زیورات کے ہولمارک کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
اگر کسی کنزومر کے پاس سونے کی کسی چیز کا ایچ یو آئی ڈی ہے تو وہ اس ایپ پر سبھی طرح کی معلومات حاصل کر سکتا ہے جیسے
- جیولر کا رجسٹریشن نمبر
- ایسینگ و ہولمارکنگ مرکزوں (اے ایچ سی ) کی تفصیلات جس میں اے ایچ سی کا تصدیق نمبر اور پتا بھی شامل ہے۔
- چیز کی قسم ( جیسے انگوٹھی ، نیکلیس ، سکہ وغیرہ )
- زیور پر ہولمارکنگ کی تاریخ جب اس کی جانچ کی گئی تھی اور اس پر نشان لگایا گیا تھا۔
- دھات کا خالص ہونا (سونا ، چاندی وغیرہ)
بی آئی ایس کیئر ایپ صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ چیز کی کوالٹی ، بی آئی ایس کوالٹی مارک کے غلط استعمال اور دھوکہ دہی پر مبنی اشتہارات کی شکایت کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کو پلے اسٹور سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
****
ش ح۔ا س ۔ا ک م۔
U-2474
(Release ID: 2073408)
Visitor Counter : 13