وزارت دفاع
آئی سی جی نے لکشدیپ سے طبی طور پر بیمار مریض کو نکالا
Posted On:
14 NOV 2024 5:31PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے دیر گئے 13 نومبر 2024 کو لکشدیپ کے اگاتی سے ایک شدید بیمار مریض کو نکالا۔ 68 سالہ مریض کو پھیپھڑے سے متعلق دائمی بیماری اور ٹائپ 2 سانس کی تنگی تشخیص ہوئی تھی اور اسے علاج کے لئے فوری طور پرمنتقل کئے جانےکی ضرورت تھی۔
کوچی میں آئی سی جی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر نے، اپنے لکشدیپ ہیڈکوارٹر اور لکشدیپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر، ایک ڈورنیئر طیارہ بھیجا جو مریض کو مزید علاج کے لیے کوچی کے جنرل ہسپتال ارناکولم میں لے گیا۔
فوری اور کامیاب طبی انخلاء، آئی سی جی کی طرف سے لکشدیپ انتظامیہ اور جزیرے کے باشندوں کی زندگی کی حفاظت اور سرزمین کے ساتھ پائیدار رابطے کو یقینی بنانے کے لیے آئی سی جی کے شعار‘ویام رکشامہ ’ (ہم حفاظت کرتے ہیں) پرعمل کرتے ہوئے مستقل تعاون کا حصہ ہے۔
********
ش ح۔ ا ک ۔ف ر
(U: 2472)
(Release ID: 2073376)
Visitor Counter : 10