سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
جی ڈی آئی کے اشتراک سے آپریشن ڈرونگری کا آغاز، قومی جیو اسپیشیل پالیسی میں سنگ میل نشان زد!
Posted On:
14 NOV 2024 4:12PM by PIB Delhi
سیکریٹری، محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، پروفیسر ابھے کرندیکر نے 13 نومبر 2024 کو نئی دہلی کے ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی میں فاؤنڈیشن فار انوکھائی(انوویشن) اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر (ایف آئی ٹی ٹی ) میں "آپریشن ڈرونگیری" کا آغاز کیا۔ یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جو 2022 کی قومی جیو اسپیشل پالیسی کے تحت جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز اور اختراعات کے ممکنہ استعمالات کو ظاہر کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے، تاکہ شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور کاروبار کرنے میں آسانی ہو۔
اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر کرندیکر نے اس بات پر زور دیا کہ "آپریشن ڈرونگیری" محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی جیو اسپیشل ڈیٹا کو آزاد کرنے، جیو اسپیشل انفراسٹرکچر کی ترقی، جیو اسپیشل مہارت اور علم کے ساتھ ساتھ پالیسی کے نفاذ میں معیارات کے قیام کی متعدد کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے ےکہا ، "پہلے مرحلے میں، آپریشن ڈرونگیری کو اتر پردیش، ہریانہ، آسام، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر کی ریاستوں میں نافذ کیا جائے گا، جہاں پائلٹ پروجیکٹس چلائے جائیں گے اور استعمال کے کیسز دکھائے جائیں گے تاکہ جیو اسپیشل ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے انضمام کے ممکنہ استعمالات کو تین شعبوں—زراعت، معاش اور لوجسٹکس اور نقل و حمل—میں دکھایا جا سکے۔ پہلے مرحلے میں کئی حکومت کے محکمے، صنعت، کارپوریٹ اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی۔ اس سے پورے ملک میں اس کے رول آؤٹ کی بنیاد بنے گی’’۔
پروفیسر کرندیکر نے اس بات پر زور دیا کہ "آپریشن ڈرونگیری" ایک طاقتور معاون نظام حاصل کرتا ہے جو انٹیگریٹڈ جیو اسپیشل ڈیٹا شیئرنگ انٹرفیس (جی ڈی آئی ) سے آتا ہے، جس کا آج ہی آغاز کیا گیا ہے۔ یہ اسپیشل ڈیٹا تک رسائی کو ممکن بنائے گا، جس سے اس تبدیلی کا عمل ممکن ہوگا جو یو پی آئی (یونیفائیڈ پیمنٹ انٹر فیس) نے مالیاتی شمولیت میں لایا تھا۔
انٹیگریٹڈ جیو اسپیشل ڈیٹا شیئرنگ انٹرفیس (جی ڈی آئی) شہری منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، قدرتی آفات کے انتظام اور دیگر میں ڈیٹا شیئرنگ، رسائی اور تجزیے کو ہموار بنانے کے لیے فعال ہے۔ اسے جدید ڈیٹا ایکسچینج پروٹوکولز اور پرائیویسی کو محفوظ رکھنے والی خصوصیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جو اداروں کو عوامی مفاد میں ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے، اس طرح جیو اسپیشل ڈیٹا کے ذمہ دار استعمال اور انوکھائی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
جی ڈی آئی مفید بصیرتیں حاصل کرنے اور تعاون بڑھانے کے لیے ٹولز فراہم کرتا ہے۔ یہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر ڈیٹا پروسیسنگ، تجزیہ اور شیئرنگ کو ممکن بناتا ہے۔ یہ تعاون انفراسٹرکچر کی نگرانی، قدرتی آفات کی امداد اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں تیز، ہم آہنگ ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔
پروفیسر کرندیکر نے کہاکہ ایک قومی سطح پر رول آؤٹ پی پی پی ماڈل کے تحت متوقع ہے، جس میں یو پی آئی کی تعیناتی کے مشابہ طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ صنعت اور نجی شعبے کی شراکت داری جیو اسپیشل شعبے میں اس تبدیلی کی حمایت میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ڈاکٹر سری کانت ساسٹری، چیئرمین جیو اسپیشل ڈیٹا پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی (جی ڈی پی ڈی سی ) نے کہا کہ آپریشن ڈرونگیری قومی جیو اسپیشل پالیسی کے تحت ایک اہم قدم ہے، جو بھارت کو جیو اسپیشل ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ انہوں نے جیو اسپیشل ڈیٹا کو قابل رسائی اور مؤثر بنانے میں نجی شعبے اور اسٹارٹ اپس کے کردار پر زور دیا۔ آپریشن ڈرونگیری کا مقصد ڈیٹا کو عمل درآمد کے قابل حل میں تبدیل کرنا ہے جو حقیقی معاشی اور سماجی فوائد زمین پر فراہم کرے۔
جناب ہیتیش کمار ایس۔ مکھوانا، سرویر جنرل آف انڈیا نے قومی جیو اسپیشل پالیسی 2022 کے منصوبے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے اس پالیسی کے نفاذ کے لیے بہت سی کوششیں کی ہیں، جبکہ پروفیسر کے این ستیانارائنا، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی تروپتی نے جیو اسپیشل انوکھائی حبز (ٹی آئی ایچز) کے کردار کی وضاحت کی، جو جیو اسپیشل انوکھائی میں تیز تر ترقی کے لیے اہم ہیں۔
ایک "گرینڈ چیلنج" کا بھی اعلان کیا گیا جس میں اسٹارٹ اپس کو منتخب کیا جائے گا اور مخصوص شعبوں میں مسائل کو حل کرنے والے کانسیپٹ کے ثبوت (پی او سیز) تیار کرنے میں مدد دی جائے گی۔ یہ اقدام جیو اسپیشل انوکھائی ایکسیلیریٹرز کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا اور ابتدائی مرحلے اور ترقی کے مرحلے کے اسٹارٹ اپس کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس میں انہیں رہنمائی، وسائل اور جیو اسپیشل ڈیٹا سیٹس تک رسائی فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ بھارت کے جیو اسپیشل ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
آپریشن ڈرونگیری کے تحت سرگرمیاں آئی آئی ٹی تروپتی نواوشکر آئی-ہب فاؤنڈیشن (آئی آئی ٹی ٹی این آئی ایف ) کی نگرانی میں ہوں گی۔ جیو اسپیشل انوکھائی ایکسیلیریٹرز (جی آئی ایز) آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ایم کولکاتہ اور آئی آئی ٹی روپر کے تحت آپریشنل بازو کے طور پر کام کریں گے۔ پورے عمل کی نگرانی جیو اسپیشیل انوکھائی (اننویشن) سیل، محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کرے گا۔
*****
UR-2463
(ش ح۔ اس ک۔ع ر )
(Release ID: 2073317)
Visitor Counter : 10