ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا: صنعتوں کو دوہری منظوریوں سے مستثنیٰ کیا
Posted On:
14 NOV 2024 12:20PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے نئی صنعتوں کے قیام کے لیے ماحولیاتی منظوری(ای سی) اور قیام کی رضا مندی(سی ٹی ای) کی دوہری تعمیل کو ہٹانے کے لیے صنعت کے دیرینہ مطالبے کو قبول کر لیا ہے۔اب، غیر آلودگی پھیلانے والی سفید زمرے کی صنعتوں کوسی ٹی ای یاآپریٹ کرنے کی رضامندی (سی ٹی او) لینے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ جن صنعتوں نے ای سی لیا ہے انہیں سی ٹی ای لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے نہ صرف احکامات کی تعمیل کا بوجھ کم ہوگا بلکہ منظوریوں کی نقل کو بھی روکا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایم او ای ایف سی سی کی جانب سے ایئر ایکٹ اور واٹر ایکٹ کے تحت نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں ان دونوں منظوریوں کو مؤثر طریقے سے مربوط کیاگیاہے اور اس سلسلے میں ایک معیاری طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ سی ٹی ای کے عمل کے دوران زیر غور مسائل کو خود ای سی میں رکھا جائے۔ای سی کے عمل کے دوران ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ سے مشورہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ صنعت کے ذریعہ سی ٹی ای فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی، تاکہ ریاستوں کو آمدنی کا نقصان نہ ہو۔
گزٹ نوٹیفکیشن لنک پر حاصل کیا جا سکتا ہے:-
گزٹ نوٹیفکیشن لنک پر حاصل کیا جا سکتا ہے:-
*******
ش ح ۔ ع ح ۔م ش
U. No.2453
(Release ID: 2073249)
Visitor Counter : 19