عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبودسے متعلق محکمہ ،سکندرآبادکے ایم سی ای ایم ای میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 اور اسپرش بیداری مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے سی جی ڈی اے کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے
پنشن یافتگان نے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے چہرے کی تصدیق سے متعلق تکنیک کی تعریف کی ہے
Posted On:
13 NOV 2024 8:37PM by PIB Delhi
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبودسے متعلق محکمے نے پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 کا آغاز کیا۔جیون پرمان پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل طورپر بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم کا وژن ہے۔ ڈی ایل سی مہم 3.0 یکم نومبر سے 30 نومبر2024 تک ہندوستان کے 800 شہروں/قصبوں میں چلائی جارہی ہے۔ پنشن تقسیم کرنے والے تمام بینک،سی جی ڈی اے، آئی پی پی بی، یو آئی ڈی اے آئی ملک گیر بنیاد پر ڈی ایل سی مہم کو نافذ کرنے کے لیے یکجاں ہوئے ہیں۔
مہم کے حصے کے طور پر، ڈی ایل سی میگا کیمپ حیدرآباد میں سی جی ڈی اے (وزارت دفاع) کے تعاون سے منعقد کیاجارہا ہے۔ ڈی او پی پی ڈبلیو کی ایک ٹیم، (پنشن) کے سکریٹری جناب وی سرینواس کی صدارت میں، حیدرآباد کا دورہ کیا اور مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ سکریٹری نے دفاعی عہدیداروں، بینک عہدیداروں، دفاعی پنشن یافتگان اور رجسٹرڈ پنشنرز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے بات چیت کی اوریہ ایسو سی ایشن جنرل آفس پنشنرس ایسوسی ایشن (حیدرآباد، تلنگانہ)،اسرو ریٹائرڈ ایمپلائز فورم (آئی آر ای ایف) (حیدرآباد، تلنگانہ) آل انڈیا ریٹائرڈ ریلوے مینز فیڈریشن (سکندرآباد، تلنگانہ) ، یو آئی ڈی اے آئی کی ایک ٹیم نے اس میگا کیمپس میں بھی شرکت کی،تاکہ پنشن یافتگان کو ان کے آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے میں مدد فراہم کی جائے، جہاں ضرورت ہو اورہر طرح کے کسی تکنیکی مسائل کا بھی خیال رکھا جائے۔
یہ میگا کیمپ، حیدرآباد کی سی جی ڈی اے ٹیم کی جانب سے منعقد کیاگیا تھا۔ اس میگا کیمپ میں محترمہ دیویکا رگھوونشی، سی جی ڈی اے،جناب بیتھم، سی ڈی اے حیدرآباد، کمانڈنٹ ایم سی ای ایم ای اور کور آف ای ایم ای کے کرنل کمانڈنٹ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ، ٹی اے ایس اے سمیت متعدد سینئر دفاعی افسران نے شرکت کی جنہوں نے پنشنرز سے بھی خطاب کیا اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔
کیمپ میں 600 سے زائد دفاعی پنشنرز نے شرکت کی اور اس اہم تکنیک کی ترقی پر اپنے بے پناہ اطمینان کا اظہار کیا جس کا اب بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ پنشنرز کو راحت ملے۔
(پی اینڈ پی ڈبلیو) کےسکریٹری نے پنشن یافتگان کو پنشنرزکی ’زندگی کی آسانی‘ کو بڑھانے کے لیے محکمہ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ موجودہ مہم ایک ایسی پہل ہے جس سے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ڈی ایل سی جمع کرانے کے لیے چہرے کی تصدیق کے استعمال کی تکنیک دور دراز علاقوں کے پنشنرز تک پہنچ جائے، تاکہ وہ اپنے گھروں میں آرام سے تکنیک کو سمجھ سکیں اوراسے استعمال کر سکیں۔ انہوں نے دفاعی پنشن یافتگان کے لیے ڈیجیٹل طورپربااختیار بنانے کی خاطر اسپرش پلیٹ فارم کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے پر سی جی ڈی اے کو بھی مبارکباد دی۔
سی جی ڈی اے محترمہ دیویکا رگھوونشی نے دفاعی پنشنرز سے خطاب کیااوردفاعی پنشنرز کے لیے زندگی میں آسانی کے لیے اسپرش پلیٹ فارم پر سی جی ڈی اے کی جانب سے کی گئی اصلاحات پر تفصیلی جائزہ پیش کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی جی ڈی اے مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی جس سے پورے ہندوستان میں دفاعی پنشنرز کو فائدہ پہنچے گا۔
پنشنرز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس کی ترقی، پنشنرز بالخصوص بوڑھے، معذور اور اسپتال میں داخل افراد کے لیے زندگی آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ فیس تکنیک کے استعمال کے ذریعے، وہ ایسے پنشنرز کے گھروں، اسپتالوں میں جا کر اورڈی ایل سی کیمپوں کے انعقاد کے ذریعے کامیابی کے ساتھ لائف سرٹیفکیٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوئےہیں۔
اس طرح کے کیمپ 35 سے زیادہ شہروں/اضلاع میں منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں تمام متعلقہ شراکت داروں کی طرف سے تلنگانہ میں 60 مقامات کو کور کیا گیا ۔ کرناٹک میں اس مہم میں تقریباً 50 سینئراعلیٰ سطح کے افسران کام کر رہے ہیں۔ تلنگانہ میں 80,000 سے زیادہ پنشن دہندگان بینکوں کے ذریعے پنشن حاصل کر رہے ہیں اور تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مختلف اسٹیشنوں پر 73000 سے زیادہ پنشنرز کے لیے سی جی ڈی اے کے ذریعے اسپرش آؤٹ ریچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
***************
ش ح ۔ ع ح ۔م ش
U. No.2446
(Release ID: 2073212)
Visitor Counter : 11