عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس اصلاحات کے شعبے میں تعاون پر ہندوستان – ملائیشیا کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا انعقاد
ہندوستان-ملائیشیا نے این سی جی جی کے ذریعے ملائیشیا کے سرکاری ملازمین کی تربیت کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے اور دونوں حکومتوں کے بہترین طرز عمل کے اشتراک کے لیے ایک مشترکہ ویبینار منعقد کرنے پر اتفاق کیا
دونوں فریقوں نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) اور ملائیشیا کے پبلک سروسز ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا
ہندوستان-ملائیشیا نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس ریفارمز کے میدان میں تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیا
Posted On:
13 NOV 2024 8:22PM by PIB Delhi
’عوامی نظم و نسق اور حکومتی اصلاحات کے میدان میں تعاون‘ پر ہندوستان - ملائیشیا کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ سکریٹری ڈی اے آر پی جی، جناب وی سری نواس اور پبلک سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ترقی) مسٹر داتوک ڈاکٹر انیسی بن ابراہیم نے مشترکہ طور پر جے ڈبلیو جی کی صدارت کی۔ میٹنگ میں نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سریندر کمار باگڈے، جناب پونیت یادو، ایڈیشنل سکریٹری ڈی اے آر پی جی اور دونوں ممالک کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
دونوں اطراف نے انتظامی اصلاحات اور گڈ گورننس میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان کی طرف سے ایڈیشنل سکریٹری ڈی اے آر پی جی جناب پونیت یادیو نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات میں بہترین طریقوں کا اشتراک کیا جیسے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام، پبلک سروس ڈیلیوری کے تحت شہریوں کی شکایات کا سنٹرلائزڈ ازالہ۔ انتظامی اصلاحات اور پبلک سیکٹر کی تبدیلی میں بہترین طرز حکمرانی، AI کا استعمال حکمرانی میں اور فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ وغیرہ۔ ڈاکٹر سریندر کمار باگڈے، ڈائرکٹر جنرل این سی جی جی نے این سی جی جی کی طرف سے بین الاقوامی شرکا کے لیے کیپیسیٹی بلڈنگ پروگرام کی تفصیلات پیش کیں۔ ملائیشیا کی طرف سے پی ایس ڈی کے ڈاکٹر اناس بنتی جولکپلی نے ملائشین پبلک سروس کا جائزہ اور ملائیشیا کے پبلک سروس ریمونریشن سسٹم (ایس ایس پی اے) کا اشتراک کیا۔
مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے درج ذیل امور پر اتفاق کیا:
این سی جی جی کے ذریعے ملائیشیا کے سرکاری ملازمین کے لیے تربیتی پروگرام کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے۔ مشترکہ ورکنگ گروپ میں ڈی اے آر پی جی، پی ایس ڈی، ملائیشیا، این سی جی جی کے اراکین اور ایم ای اے کے عہدیدار شامل ہوں گے؛
دونوں حکومتوں کی طرف سے بہترین طریقوں کے اشتراک کے لیے ایک مشترکہ ویبینار کا اہتمام کیا جائے گا جس میں حکومت کی صحیح سائزنگ؛ پبلک سروسز ایکٹ؛ دونوں حکومتوں کی طرف سے بہترین طریقوں کے اشتراک کے لیے کارکردگی پر مبنی انعامات وغیرہ جیسے شعبے شامل ہو سکتے ہیں۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 2445
(Release ID: 2073164)
Visitor Counter : 15