وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے کوچی میں تینوں سروسز کے 35ویں کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی

Posted On: 13 NOV 2024 7:38PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انل چوہان نے 13 نومبر 2024 کو سدرن نیول کمانڈ کوچی میں 35ویں ٹرائی سروسز کمانڈرز کانفرنس (ٹی ایس ٹی سی سی) کی صدارت کی۔ کانفرنس میں تینوں سروسز کے کمانڈرز، ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آئی ڈی ایس) اورخدمات میں مختلف فارمیشنزکے افسران نے شرکت کی۔ ۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سی ڈی ایس نے ترقی پذیر کثیر شعبہ  کے جنگی میدان میں بالادستی کو بروئے کار لانے کے پیش خیمہ کے طور پر ٹریننگ میں تینوں سروسز کے درمیان متحد ہو کر کام کرنے اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ منفرد سیکورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور مستقبل کی جنگوں کو ایک تھیٹرائزڈ فورس کے طور پر مربوط انداز میں لڑنے کے لیے تربیت کو تیار کرنا چاہیے۔

 گزشتہ سال شملہ میں منعقدہ 34ویں ٹی ایس ٹی سی سی  میں طے شدہ ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے، 35ویں ایڈیشن میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ تربیت کے لیے تینوں خدمات میں تربیتی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں پیش رفت کے پس منظر میں خطے کی جیو اسٹریٹجک صورتحال اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تربیت اور نظریات کی تشکیل کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ موجودہ تربیتی انفراسٹرکچر اور وسائل کے بہتر استعمال اور متعلقہ تربیتی اداروں کی اجتماعی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بات چیت کی گئی۔ جدید تربیتی حکمت عملیوں پر زور دیا گیا جس میں ٹیکنالوجی اور جدید جنگی حکمت عملی شامل ہیں۔

 ٹی ایس ٹی سی سی  کا انعقاد ہر سال تینوں سروسز کے ٹریننگ کمانڈز کے ذریعے ایک کے بعد دیگر کے ذریعہ  کیا جاتا ہے جس کا مقصد تربیت میں بہترین طریقوں کا تبادلہ کرتے ہوئے تعاون اور تربیت کے اثر کوبڑھانا ہے۔ یہ کانفرنس ایک فورم بھی فراہم کرتی ہے تاکہ خدمات کی ٹریننگ کمانڈز کے اسٹاف آفیسرز کو مشترکہ پلیٹ فارم پر جوائنٹ مین شپ اور ہم آہنگی پر اکٹھا کیا جا سکے جبکہ جنگی تاثیر اور بہتر آپریشنل صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے لیے باہمی تعاون کی تربیت کی کوششوں اور حکمت عملیوں کو تشکیل دیا جائے۔ٹی ایس ٹی سی سی کے یکے بعد دیگرسلسلہ  نے ممکنہ چیلنجوں کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے کی راہ ہموار کی ہے، جس سے جوائنٹ مین شپ، ہم آہنگی اور تصوراتی اور عملی سطح پر کوششوں کی یکسانیت کے لیے تربیت کی اہمیت کو تقویت ملی ہے۔

اس موقع پر سی ڈی ایس کے سدرن نیول کمانڈ کا پہلا دورہ بھی تھا۔ انہوں نے وائس ایڈمرل وی سری نواس، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے ساتھ بات چیت کی اور ٹرائی سروسز کے مسائل پر مشترکہ تربیت کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔ کمانڈ کے کردار، کام کاج اور صلاحیتوں کا ایک جامع مختصر خاکہ بھی پیش کیا گیا۔ سی ڈی ایس نے ایس این سی کے افسران سے خطاب کیا اور اپنے وژن اور توقعات کا اظہار کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1FETN.jpg

 

****

(ش ح۔اص)

UR No. 2443


(Release ID: 2073159) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi