الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (میٹی) اور حکومت اتر پردیش نے ریاستی حکومت کے محکموں کی سائبر سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ’سائبر سیکیورٹی ورکشاپ‘ کا انعقاد کیا


سائبر سیکیورٹی ورکشاپ، این ای جی ڈی کے تربیتی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی حکومت کے اہلکاروں کے درمیان سائبر سیکیورٹی کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، تاکہ سائبر خطرات کو مؤثر طریقے سے منظم کیا جا سکے اور ان کو کم کیا جا سکے

Posted On: 13 NOV 2024 6:46PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے نیشنل ای-گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) نے مرکز برائے ای-گورننس، محکمہ آئی ٹی اور الیکٹرانکس، حکومت اترپردیش کے تعاون سے 11 سے 12 نومبر 2024 تک یوجنا بھون، لکھنؤ میں اتر پردیش حکومت کے ریاستی رہنماؤں، سی آئی ایس او اور نائب سی آئی ایس او کے لیے دو روزہ سائبر سیکورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں ریاست کے مختلف محکموں کے 150 سے زیادہ شرکا نے شرکت کی۔

 

 

ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حفاظت میں سائبرسیکیوریٹی کی اہمیت

 

جناب منوج کمار سنگھ، آئی اے ایس، چیف سکریٹری، اتر پردیش حکومت نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے ریاست میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ای گورننس خدمات کے تحفظ میں سائبرسیکیوریٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے محکموں کو درپیش سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے سرکاری افسران میں صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکت کنندگان میں جناب انیل کمار ساگر، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی اینڈ ای؛ جناب نوین اروڑہ، اے ڈی جی ٹیکنیکل سروسز، ہوم؛ اور محترمہ نیہا جین، اسپیشل سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ای سمیت دیگر سینیئر افسران موجود تھے۔

ریاستی رہنماؤں، سی آئی ایس او اور ڈپٹی سی آئی ایس او کے لیے این ای جی ڈی کا سائبرسیکیوریٹی ٹریننگ پروگرام این ای جی ڈی کی ریاستی صلاحیت سازی کی اسکیم کا حصہ ہے، جو ریاستی حکومت کے اہلکاروں میں سائبرسیکیوریٹی کی تیاری اور لچک کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سرکاری محکموں کی سائبر سیکیورٹی دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینا، سی آئی ایس او اور ڈپٹی سی آئی ایس او کو سائبر خطرات کو مؤثر طریقے سے منظم اور کم کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

 

دو روزہ ورکشاپ کا مقصد:

 

A. سائبر سیکیورٹی کے اہم مسائل، سائبر خطرات، اور ای گورننس فریم ورک کے بارے میں بیداری پیدا کرنا۔

B. سائبر لچک کے ایکو سسٹم اور سائبر سیکیورٹی میں AI کے کردار کی سمجھ کو بڑھانا۔

C. شرکا کو سائبر تحفظ مرکز کے بارے میں معلومات سے آراستہ کرنا، جو ریاستی سطح کے ای-گورننس کے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے اہم ہے۔

D. ڈیٹا پروٹیکشن، ایپلیکیشن سیکیورٹی، اور اینڈ پوائنٹ سیکیورٹی پر اہم سیشن پیش کرنا۔

E. سائبر سیکیورٹی کے واقعات کا مؤثر جواب دینے کے لیے سائبر کرائسز مینجمنٹ پلان (سی سی ایم پی) تیار کرنے میں شرکا کو تربیت دینا۔

F. سرکاری محکموں میں ڈیجیٹل سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے شناخت اور رسائی کے انتظام کے چیلنجوں سے نمٹنا۔

 

این ای جی ڈی، میٹی کے ذریعے ریاستی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کی پہل

 

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (میٹی) کے تحت این ای جی ڈی نے ملک بھر میں ریاستی صلاحیت سازی کے ورکشاپ کا ایک جامع سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ ورکشاپس سائبر خطرات سے نمٹنے، محفوظ آئی ٹی فریم ورک کو اپنانے، اور ڈیجیٹل گورننس کو تقویت دینے کے لیے تربیت اور بہترین طریقہ کار فراہم کر کے ریاستی سطح کے رہنماؤں، سی آئی ایس او اور اہلکاروں کو با اختیار بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ یہ پہل ریاستوں میں ایک مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور لچکدار ای-گورننس خدمات کو یقینی بناتے ہوئے سائبر لچکدار پبلک سیکٹر بنانے کے حکومت ہند کے مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 2439


(Release ID: 2073145) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi