نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے بھگوان برسا منڈا کی‘ماٹی کے ویر’ پدیاترا  کی شروعات کی،نوجوانوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر شرکت کے انعقاد اور اتحاد کے مظاہرے کی تعریف کی


مائی بھارت نوجوانوں کی امیدوں، امنگوں اور قوم کی تعمیر کی کاوشوں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے: ڈاکٹر منڈاویہ

مرکزی وزیر نے کہا: ‘سیوا ہمارے ملک کی بنیادی اقدار ہے۔’

 1.5 کروڑ سے زائد نوجوانوں نے مائی  بھارت پورٹل پر رجسٹریشن کروا کر قومی تعمیر کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہد کیا ہے: ڈاکٹر منڈاویہ

جش پور، چھتیس گڑھ میں جدید ترین کھیلوں کے اسٹیڈیم کے قیام کا اعلان

Posted On: 13 NOV 2024 4:44PM by PIB Delhi

مائی بھارت پلیٹ فارم نوجوانوں کی امیدوں، امنگوں اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ بات نوجوانوں کے اُمور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج چھتیس گڑھ کے جش پور میں منعقد ہونے والی ‘بھگوان برسا منڈا ماٹی کے ویر’پدیاترا کے دوران کہی۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے دیگر ریاستی وزراء  کے ساتھ موجود تھے۔

‘بھگوان برسا منڈا ماٹی کے ویر پد یاترا’کے آغاز کے دوران قبائلی کمیونٹیوں کے کئی ایتھلیٹ کو اعزاز سے نوازا گیا، جن میں قومی کرکٹر آکانشا رانی، تائیکوانڈو کھلاڑی پرتیک بڑا  اور کوہ پیمانینا دھاکڑ سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A161.jpg

مرکزی وزیر نےمائی بھارت کے رضاکاروں اور چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کے ذریعہ تقریب کے شاندارانعقاد  کی پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا،‘‘‘ماٹی کے ویر پد یاترا’ 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر 150 کالجوں کے 10,000 سے زائد مائی  بھارت کے نوجوان رضاکاروں کی جانب سے منظم کی گئی ہے۔ یہ تقریب مکمل طور پر نوجوانوں کی قیادت میں ہے۔’’

ڈیڑھ کروڑ سے زائد نوجوانوں کے ذریعہ مائی بھارت پورٹل پر رجسٹریشن کروانے کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ مائی بھارت کا مقصد نوجوانوں کے لیے ایک سنگل ونڈو سسٹم فراہم کرنا ہے، جو انہیں کھیل، فنون یا ثقافت میں اپنی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی اجازت دے گا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ ‘‘نیشن فرسٹ’’ کو ذہن میں رکھیں اور قوم کی تعمیر کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لیں تاکہ ایک ترقی یافتہ بھارت کا خواب حقیقت بن سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WLGP.jpg

بھگوان برسا منڈا سے ترغیب حاصل کرتے  ہوئے، انہوں نے بے لوث خدمت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کا وزیر اعظم کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘سیوا (خدمت) ہمارے ملک کی بنیادی قدر ہے،’’ اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ یہ اتحاد اور ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

مرکزی وزیر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آیوشمان مستفدین کے لیے خصوصی کیمپوں کا انعقاد کریں، خاص طور پر 70 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے، اور بزرگ پنشنرز کے لیے پنشن کی ادائیگی میں مدد کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZE4S.jpg

ایک اہم اعلان میں، مرکزی وزیر نے چھتیس گڑھ کے جش پور میں جدید ترین کھیلوں کے اسٹیڈیم کے قیام کا اعلان کیا، جس کا مقصد مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں ضروری تربیتی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ  ہندوستان کو 2036 اولمپکس میں تمغے جیتنے کویقینی بنانے کیلئے  تیار کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QX8N.jpg

پد یاترا کے دوران، مرکزی وزیر کا مختلف مقامات پر گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا، جہاں ان کا خیرمقدم مختلف قبائلی روایات کے تحت کیا گیا۔ انہوں نے قبائلی کھیلوں کا مشاہدہ کیا، منفرد قبائلی کھانوں کا ذائقہ لیا اور مختلف قبائلی فنون کی تعریف کی اور اس طرح انھوں نے قبائلی برادری  کی مالا مال وراثت کا بھر پور مشاہدہ کیا۔

بھگوان برسا منڈا کی ‘ماٹی کے ویر’ پد یاترا پرانا نگر گراؤنڈ سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے رنجیتا اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔ یاترا میں نوجوان شرکاء نے بھارت ماتا، چھتیس گڑھ مہتاری اور بھگوان برسا منڈا کے لباس میں شرکت کی، جس سے تقریب کی شان  وشوکت میں اضافہ ہوا۔

افتتاحی تقریب دیکھیں-  https://www.youtube.com/watch?v=n6y3cSOE3Oo

پد یاترا دیکھیں- https://www.youtube.com/watch?v=0hqQae3EVEs

اختتامی تقریب دیکھیں - https://www.youtube.com/watch?v=WOU6Ciq6nbo

*********

ش ح ۔م  ش ۔ ص ج

U. No.2428


(Release ID: 2073067) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil