مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے جنوبی ایشیائی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل (ایس اے ٹی آر سی-25) کی25ویں میٹنگ کی میزبانی کی

Posted On: 13 NOV 2024 3:12PM by PIB Delhi

ساؤتھ ایشین ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل (ایس اے ٹی آر سی-25) کا 25 واں اجلاس 11 سے 13 نومبر 2024 کو نئی دہلی، انڈیا میں منعقد ہوا، جس میں پورے جنوبی ایشیا سے ریگولیٹرز، صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین نے شرکت کی۔ ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) کے اشتراک سے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی میزبانی میں منعقدہ  اس سال کی میٹنگ میں شامل ہوئے شراکت داروں کو معلومات کا اشتراک کرنے، ریگولیٹری چیلنجوں کا حل تلاش کرنے اور مزید جامع ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی راہ ہموار کرنے  کا موقع فراہم ہوا۔  اِس تین روزہ تقریب میں ،ایس اے ٹی آر سی-25 کے پروگرام میں کلیدی مباحث پیش کیے گئے، جن میں خطے کی اقتصادی اور سماجی خوشحالی کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ‘ترقی اور شمولیت کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی کی ترقی کو تیز کرنے’ کے موضوع پر زور دیا گیا۔

اس میٹنگ کا افتتاح وزیر مواصلات اور شمال مشرقی خطے کے ترقی کے وزیر  جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے 11 نومبر 2024 کو مواصلات کی وزارت میں وزیر مملکت اور دیہی ترقی کی وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر کی موجودگی میں کیا۔ایشیا پیسفک ٹیلی کمیونیکیشن (اے پی ٹی) کے سکریٹری جنرل جناب مسانوری کونڈو اجلاس کے تینوں دن موجود تھے۔ ایس اے ٹی آر سی-25نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب انل کمار لاہوتی کو ایس اے ٹی آر سی  کا چیئرمین منتخب کیا۔

ایس اے ٹی آر سی ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونیکیشن (اے پی ٹی) کے تحت ایک پہل ہے جو جنوبی ایشیا کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں علاقائی تعاون اور ہم آہنگ ریگولیٹری طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔ افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ہندوستان، ایران، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا سمیت ممبران کے ساتھ، ایس اے ٹی آر سی ریگولیٹری اختراعات، پالیسی کے ساتھ ہم آہنگی اور خطے میں ڈیجیٹل خلاء کو پر کرنے کے لیے تعاون پر مبنی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے ڈیجیٹل طور پر شامل معاشرہ بنانے کے لیے وقف ہے۔

ایس اے ٹی آر سی-25 اجلاس میں ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی کے شعبوں میں کلیدی ایشیوز کو حل کرنے کے لیے ایک جامع ایجنڈا پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں کئی اہم موضوعات پر بات کی گئی، جن میں ریگولیٹرز گول میز بحث اور ریگولیٹری-انڈسٹری ڈائیلاگ شامل تھے۔

انڈسٹری سیشن کا انعقاد جنوبی ایشیائی خطے میں ٹیلی کمیونیکیشن/آئی سی ٹی انڈسٹری کو ایک موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا، تاکہ ان مسائل پر ریگولیٹری ماحول اور صنعت کے نقطہ نظر سے متعلق اہم مسائل کو اٹھایا جا سکے۔ معیشت اور معاشرے کی ڈیجیٹل تبدیلی کو سپورٹ کرنے کے لیے پالیسی اور ریگولیٹری بہترین طریقوں اور تجربات کا اشتراک کرنے کے لیےاجلاس کاانعقاد بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں ایس اے ٹی آر سی ایکشن پلان فیز IX پر عمل درآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، مختلف کام کے آئٹمز پر پیش رفت ،جس کی رپورٹ ایس اے ٹی آر سی ورکنگ گروپس کے چیئرز نے دی ۔ اجلاس میں سال 2025 کے لیے ایس اے ٹی آر سی ایکشن پلان فیز IX کی سرگرمیوں اور بجٹ کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں جسمانی طور پر اور ورچوئل انداز ، دونوں طریقوں سے شرکاء نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں کی کل تعداد تقریباً 120 تھی، جس میں 10 سے زیادہ ممالک کے مندوبین شامل تھے۔ 9 ریگولیٹرز کے سربراہان/ وفد کے سربراہان ،ایس اے ٹی آر سی ممبران میں سے ہر ایک کی نمائندگی کی۔ میٹنگ میں ٹیلی کام انڈسٹری کی اچھی شرکت کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا، جنہوں نے غور و خوض میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

میٹنگ کا اختتام تمام ایس اے ٹی آر سی ممالک کے ریگولیٹرز کو بہترین طریقوں کے تبادلے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور خدمات کے ذریعے پیش کردہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کے لیے ایک مضبوط عزم کے ساتھ ہوا۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، محترمہ وندنا سیٹھی، مشیر (ایڈمن/آئی آر)سے advadmn@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*********

ش ح ۔م  ش ۔ ص ض

U. No.2421


(Release ID: 2073011) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil