سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر اور گروگرام یونیورسٹی، 13-14 نومبر 2024 کو مواصلات اورروایتی علم کی ترسیل سے متعلق (سی ڈی ٹی کے-2024) بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کریں گے
Posted On:
12 NOV 2024 9:30PM by PIB Delhi
صدیوں پرانا روایتی علم جو بہت سے ہندوستانی قدیم مخطوطات میں یا زبانی ترسیل کے طور پر درج کیا گیا ہے، اب بھی غیر دریافت شدہ اور غیر استعمال شدہ ہے ، لیکن یہ علم سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں اہمیت رکھتا ہے ۔ روایتی علم کی ضرورت کا اعتراف کرتے ہوئے اور عوام تک اس کی ترسیل کو آسان بنانے کے لیے ، سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) نے اگست 2021 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر قومی پہل سواستک (سائنسی طور پر توثیق شدہ سماجی روایتی علم) کا آغاز کیا ، جس کا مقصد ہندوستان کے سائنسی طور پر توثیق شدہ روایتی علم کو معاشرے تک پہنچانا ہے ۔ سواستک پہل کے تحت ، مواصلات اور روایتی علم کی ترسیل (سی ڈی ٹی کے) پر ایک بین الاقوامی کانفرنس دو سالہ طور پر منعقد کی جا رہی ہے ۔
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر اور گروگرام یونیورسٹی کے ذریعہ 13-14 نومبر 2024 کے دوران گروگرام یونیورسٹی ، گروگرام ، ہریانہ میں مشترکہ طور پر مواصلات اور روایتی علم کی ترسیل پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس (سی ڈی ٹی کے-2024) کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس ایونٹ کے ذریعے سواستک میں زراعت ، فن تعمیر ، ماحولیات ، تعلیم ، خوراک ، صحت سائنس ، ریاضی ، دھات اور دیگر متعلقہ شعبوں سمیت روایتی علم کے مختلف ایس اینڈ ٹی شعبوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی ماہرین اور محققین کو یکجا کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔
سی ڈی ٹی کے-2024 میں سائنس کے مختلف شعبوں کے معروف ماہرین کی موجودگی درج کی ہے جو روایتی علمی نظاموں اور جدید سیاق و سباق میں ان کے ممکنہ استعمال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ساؤتھ ایشین یونیورسٹی ، نئی دہلی کے صدرپروفیسر کے کے اگروال ، ، پونے یونیورسٹی میں ممتاز پروفیسر ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے ، سی ایس آئی آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری اور قومی وجننا بھارتی، گروگرام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دنیش کمار اور سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے ڈائریکٹرپروفیسر رنجنا اگروال شرکت کریں گے ۔
کچھ معروف ماہرین اور کلیدی مقررین جو دو روزہ تقریب سے خطاب کریں گے ان میں ڈپٹی ڈی جی ایچ ایس (آیوش) ایم او ایچ ایف ڈبلیو ڈاکٹر اے رگھو ، سی سی آر اے ایس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رابینارائن آچاریہ ، سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این ظاہر احمد ، سی سی آر ایس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این جے متھوکمار ، سی سی آر ایچ کے ڈی ڈی جی ڈاکٹر سنیل ایس رامٹیک ،، ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشیناتھ سمگنڈی ، این آئی ایس آر کی ڈائریکٹرڈاکٹر پدما گرمیت ، این آئی ایف (ڈی ایس ٹی) کے ڈائریکٹرڈاکٹر اروند سی راناڈے ، سی ایس آئی آر-این ای آئی ایس ٹی کے ڈائریکٹرڈاکٹر وریندر ایم تیواری ، سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدیش یادو ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرولوجی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شرد جین ، آر سی جی بی ، ترواننت پورم کے ڈائریکٹر پروفسیرچندربھاش نارائن ،جنیمامیں ڈبلیو آئی پی او میں ٹی کے ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وینڈ وینڈلینڈ شامل ہیں جو آن لائن ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔
دو روزہ پروگرام 8 موضوعات پر مشتمل ہے جس میں مختلف شعبوں کے روایتی علم کے ماضی ، حال اور مستقبل کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو انسانیت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔ موضوعاتی شعبے زراعت اور خوراک (کرشی ایوم بھوجن) فن تعمیر (واستوکلا) کیمسٹری اور دھات کاری (رسائن وگیان ایوم دھات کرم) مواصلات اور ترسیل (سنچار ایوم پرسار) تعلیم اور فلسفہ (سکشا ایوم درشن) صحت سائنس اور ادویاتی کیمسٹری (سواستھ وگیان ایوم اوسدھی رسائن وگیان) ریاضی اور فلکیات (گنیت ایوم کھگول وگیان) اور پانی ، ماحولیات (جل پری شتھتکی ایوم پریاورن) ہیں ۔
ان تمام کلیدی مقررین اور روایتی علم کے اہم موضوعات کے ساتھ اس ایونٹ کا مقصد روایتی علم اور جدید تناظر میں اس کے اطلاق کو فروغ دینے کے لیے مباحثوں اور سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے ۔ یہ کانفرنس لیکچرز ، زبانی پریزنٹیشنز ، پینل مباحثہ ، ورکشاپ اور ثقافتی پروگرام کی شکل میں منعقد کی جائے گی ۔
****
ش ح۔ع ح ۔ ش ب ن
U-No.2409
(Release ID: 2072935)
Visitor Counter : 18