پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بائیو فیول کی ملاوٹ کے ذریعے ملک نے درآمداتی بل پر 91,000 کروڑ روپے کی بچت کی


پٹرولیم  کےوزیر ہردیپ سنگھ پوری نے 3 روزہ انرجی ٹیکنالوجی میٹ کا افتتاح کیا

ہندوستان 2070 تک کاربن کے صفر اخراج کا ہدف حاصل کرے گا

Posted On: 12 NOV 2024 5:00PM by PIB Delhi

تیل و قدرتی گیس  کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بایوفیول بلینڈنگ کے ذریعے ملک اپنی درآمدات کے بل پر 91,000 کروڑ روپے کی بچت کر سکتا ہے اور یہ رقم زرعی شعبے کے فائدے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ آج بنگلور میں 27ویں انرجی ٹیکنالوجی سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت بایوفیول بلینڈنگ میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت اگلے سال تک 20 فیصد بایوفیول بلینڈنگ کا ہدف حاصل کر لے گا، جو مقررہ ہدف سے کہیں پہلے ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2FF31.jpg

وزیر نے کہا کہ جیسے ہی ہماری ریفائنریز ماحول کے موافق توانائی کی طرف منتقل ہوں گی، ملک سبز ہائیڈروجن کے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔ وزیر  موصوف نے کہا کہ بھارت کی توانائی کی مانگ 2047 تک دو گنا سے زیادہ بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خام تیل کی ریفائننگ کی صلاحیت 400 سے 450 ملین میٹرک ٹن سالانہ تک پہنچ چکی ہے، جو عالمی اوسط کا ایک تہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو 2070 تک کاربن کے صفر اخراج کا ہدف حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا۔ وزیر نے کہا کہ توانائی کی سلامتی، پائیداری اور ٹیکنالوجی میں جدت کو توانائی کے شعبے میں اہداف حاصل کرنے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ تین روزہ انرجی ٹیکنالوجی میٹ کا انعقاد سینٹر فار ہائی ٹیکنالوجی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے کیا ہے۔ اس میٹ میں 1200 شرکاء شریک ہیں، جن میں 60 مقالے پیش کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/14YOD.jpg

23 نمائش کنندگان اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز پیش کریں گے۔ وزیر موصوف نے 2023-24 کے لیے تیل اور قدرتی گیس کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بہترین توانائی کی مؤثر ٹیکنالوجی ایوارڈز تقسیم کیے۔

****

) ش ح –    ا م      - س ع س )

U.No. 2389


(Release ID: 2072825) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil