کامرس اور صنعت کی وزارتہ
نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) اور بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی آئی اے ڈی اے) نے گیا میں انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کلسٹر (آئی ایم سی) تیار کرنے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے
امرتسر-کولکتہ انڈسٹریل کوریڈور (اے کے آئی سی) مقامی مینوفیکچرنگ کی مدد کرکے اور عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرکے ‘میک ان انڈیا’ پہل کو مضبوط کرے گا
Posted On:
12 NOV 2024 5:46PM by PIB Delhi
بہار میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے کی سمت میں ایک تاریخی قدم کے طور پر، نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی)، حکومت بہار اور بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی آئی اے ڈی اے) نے آج گیا میں ایک انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کلسٹر (آئی ایم سی)، امرتسر-کولکتہ انڈسٹریل کوریڈور (اے کے آئی سی) کے تحت ایک نوڈ کے قیام کے لیے ریاستی تعاون کے معاہدے (ایس ایس اے) اور شیئر ہولڈر معاہدے (ایس ایچ اے) پر دستخط کیے ہیں۔
حکومت کے ‘وکاس بھی، وراثت بھی’ (وراثت کے ساتھ ترقی) ویژن کے مطابق، جس کے بارے میں وزیر خزانہ نے اپنی حالیہ تقریر میں بتایا، یہ پروجیکٹ بین الاقوامی زیارت اور ثقافتی ورثہ کی سیاحت کے لئے ایک مشہور مقام گیا کی ثقافتی وراثت کو بڑھاتے ہوئے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
‘خود کفیل’ ہندوستان کے لیے صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو آگے بڑھانا
آئی ایم سی گیا، گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 39 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے، 1,670 ایکڑ پر محیط ہوگا جس کی متوقع سرمایہ کاری 16,524 کروڑ روپے ہے اور پروجیکٹ کی لاگت 1,339 کروڑ روپے ہے۔ اس شاندار پروجیکٹ سے تقریباً 1,09,185 ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے، جس سے مقامی کمیونٹی کو معاشی فروغ ملے گا۔ آئی ایم سی گیا کو کئی شعبوں میں صنعتوں کو راغب کرنے کے لیے حکمت عملی سے تیار کیا جائے گا، جس میں تعمیراتی مواد، زرعی خوراک کی پروسیسنگ، چمڑے کے سامان، ریڈی میڈ گارمنٹس، فرنیچر، ہینڈلوم اور دستکاری، انجینئرنگ اور فیبریکیشن اور طبی آلات شامل ہیں۔
کلیدی پروجیکٹ کے فوائد اور کنکٹی وٹی
آئی ایم سی گیا کا اسٹریٹجک مقام بہترین کنکٹی وٹی اور اہم نقل و حمل کے مراکز تک رسائی فراہم کرتا ہے کیونکہ این ایچ - 19 (گولنڈ کوارڈی لیٹرل) محض 10 کلومیٹر دور ہے، جب کہ این ایچ-22 دو کلومیٹر دور ہے، گیا جنکشن (40 کلومیٹر) اور ای ڈی ایف سی کے تحت آنے والا نیو پہاڑ پور ریلوے اسٹیشن (45 کلومیٹر) سے قربت ریل تک رسائی کو آسان بناتی ہے۔
گیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی 30 کلومیٹر دور ہے، پٹنہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ (135 کلومیٹر) اور رانچی ہوائی اڈہ (150 کلومیٹر) بندرگاہوں اور ٹرمینلز جیسے کولکتہ میں ہلدیہ پورٹ (550 کلومیٹر) اور گائگھاٹ، پٹنہ میں ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کے ٹرمینلز (145 کلومیٹر) اور رام نگر، وارانسی (210 کلومیٹر) تک رسائی کی جاسکتی ہے۔
آئی ایم سی گیا کی رسائی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تین گرین فیلڈ روڈ پروجیکٹ تجویز کیے گئے ہیں۔ یہ مضبوط کنکٹی وٹی، جن میں گولنڈ کوارڈی لیٹرل اور ملٹی ٹریک ریلوے لائنیں شامل ہیں، آئی ایم سی گیا میں صنعتوں کے لیے لاجسٹک کارکردگی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے، جس سے وہ گھریلو اور بین الاقوامی کاروباروں کے لیے ایک پرکشش مرکز بنے گا۔
منصوبہ بند انفراسٹرکچر اور سہولیات
اس کلسٹر میں وسیع انفراسٹرکچر جیسے 29.89 کلومیٹر کا اندرونی روڈ نیٹ ورک، 220/33 کے وی اور 33/11 کے وی الیکٹریکل سب اسٹیشن، 162 ایم وی اے یقینی بجلی کی فراہمی اور 19 ایم ایل ڈی واٹر سپلائی سسٹم کے ساتھ ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر، فائر اسٹیشن، انتظامی دفتر، پارکنگ اور صنعتی کاموں اور افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تجارتی جگہ شامل ہے۔
کلسٹر میں ‘پلگ این پلے’ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات جیسے کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بارش کے پانی کی نکاسی اور ماحولیاتی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے گرین لینڈ اسکیپنگ بھی ہوں گی۔
بہار حکومت کے محکمہ صنعت کے وزیر جناب نتیش مشرا، حکومت بہار کے محکمہ صنعت کی سکریٹری محترمہ بندنا پریاشی، آئی اے ایس، حکومت بہار کے محکمہ صنعت کے ڈائرکٹر جناب آلوک رنجن گھوش، بی آئی اے ڈی اے کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب کندن کمار اور این آئی سی ڈی سی کے سی ای او اور ایم ڈی جناب رجت کمار سینی سمیت اہم عہدیداروں کے ذریعہ ایس ایس اے اور ایس ایچ اے معاہدوں پر دستخط کئے گئے جو کہ بہار کے صنعتی منظر نامے میں ایک لمحہ تھا۔ آئی ایم سی گیا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اقتصادی ترقی کو متحرک کرے گا، روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرے گا اور بہار کو مشرقی ہندوستان میں ایک اہم صنعتی مرکز کے طور پر قائم کرے گا، جس سے ‘میک ان انڈیا’ ویژن کو مزید تقویت ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن م۔
U- 2388
(Release ID: 2072821)
Visitor Counter : 19