سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمے کے تعاون سے سی ایس آئی آر – انسٹی ٹیوٹ آف منرلس اینڈ مٹیریئلس ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر – آئی ایم ایم ٹی ) ،بھوبنیشور میں 13 نومبر 2024 کو ڈی ایس آئی آر –سی آر ٹی ڈی ایچ کانکلیو -2024 کا افتتاح کیا جائے گا
Posted On:
12 NOV 2024 5:05PM by PIB Delhi
سائنس اور صنعتی تحقیق کے محکمہ (ڈی ایس آئی آر) کو مقامی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے، ترقی دینے، استعمال کرنے اور منتقل کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جس کا مقصد ملک میں صنعتی تحقیق کو تحریک دینا، جدت کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا، اور نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور اطلاق کو فروغ دینا ہے۔ اسی مشن کے تحت، ڈی ایس آئی آرکامن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ ہبز (سی آر ٹی ڈی ایچ) پروگرام نافذ کر رہا ہے، جو بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای ) کو صنعتی تحقیق و ترقی (آر ایندڈی) اور جدت کے کاموں کو فروغ دینے کی ترغیب دیتا ہے، ساتھ ہی عوامی فنڈڈ تحقیقاتی اداروں (پی ایف آر آئی) میں تحقیق و ترقی کے ڈھانچے کو مضبوط کرتا ہے۔ بھارت کی معیشت میں ایم ایس ایم ای کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، یہ پروگرام سائنسی ترقی، تکنیکی جدت، اور سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت کے لیے تحقیق و ترقی کے ڈھانچے کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
سی آر ٹی ڈی ایچ پروگرام، جو 2014-15 میں شروع کیا گیا تھا، اب اپنے دسویں سال میں داخل ہو چکا ہے اور ملک بھر میں 18 سی آر ٹی ڈی ایچ کی کامیاب حمایت کر چکا ہے۔ ان ہبز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان حوصلہ افزا کامیابی کی مثال پیش کی ہیں، جو ’’آتم نربھر بھارت‘‘کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہیں اور ’’ووکَل فار لوکل‘‘ تحریک کی رفتار کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔ ان مسلسل کامیابیوں کو وسیع تر اسٹیک ہولڈرز کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے، بشمول وہ لوگ جو ابھی تک سی آر ٹی ڈی ایچ نیٹ ورک کا حصہ نہیں بنے ہیں۔ اسی جذبے کے تحت، ڈی ایس آئی آر 13-14 نومبر 2024 کو بھوبنیشور میں سی ایس آئی آر-آئی ایم ایم ٹی میں ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ کانکلیو 2024 کا انعقاد کر رہا ہے، جہاں تمام 18 سی آر ٹی ڈی ایچ شرکت کریں گے اور دو روزہ پروگرام میں اپنی کامیابیاں پیش کریں گے۔ یہ اجتماع اسٹیک ہولڈرز کے وسیع تر حلقے کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا، اور کم استعمال ہونے والے وسائل کی بڑی صلاحیت کو دریافت کرے گا۔ ڈی ایس آئی آر نے اس سے پہلے تین کامیاب کانکلیو منعقد کیے ہیں: 2019 میں سی ایس آئی آر سیلولر اینڈ مالیکیولر بایولوجی سنٹر (سی سی ایم بی)، حیدرآباد میں؛ 2022 میں سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹاکسیولوجی ریسرچ، لکھنؤ میں؛ اور 2023 میں آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں۔
ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ کانکلیو 2024 ،تیرہ نومبر 2024 کو شروع ہوگا، جس کا آغاز سی ایس آئی آر-آئی ایم ایم ٹی بھوبنیشور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رامانوج نرائن کی استقبالیہ تقریر سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت ڈاکٹر این. کلا سیلووی، سیکرٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر کریں گے، جو افتتاحی خطاب بھی دیں گے۔ کانکلیو میں ڈاکٹر وپن سی شُکلا، سائنٹسٹ جی اینڈہیڈ- ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ ، جناب ہیمنت شرما، آئی اے ایس، پرنسپل سیکرٹری، بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے محکمہ، حکومت اوڈیشہ،محترمہ پرانتی چھوترے، آئی اے ایس، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس، حکومت اوڈیشہ، اور جناب پی کے گپتا، ڈائریکٹر بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ترقیاتی ادارے، کٹک، وزارت ایم ایس ایم ای سے بھی خطاب شامل ہوں گے۔
اس ایونٹ میں مختلف سی آر ٹی ڈی ایچ کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات اور پروٹوٹائپس کی نمائش کا بھی افتتاح کیا جائے گا، جن میں ان ہبز میں انکیوبیٹ ہونے والے ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس بھی شامل ہوں گے۔ پوسٹرز کے ساتھ ساتھ، نمائش میں سی آر ٹی ڈی ایچ کی کامیابیاں اور سرگرمیاں بھی اجاگر کی جائیں گی۔ یہ نمائش شرکاء کو مختلف سی آر ٹی ڈی ایچ کی کامیابیوں سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کرے گی اور ایم ایس ایم ای /اسٹارٹ اپس کو دوسرے سی آر ٹی ڈی ایچ کے ساتھ تعامل کرنے کا موقع دے گی، جن کے ساتھ وہ ابھی تک جڑے نہیں ہیں۔
دو روزہ ایونٹ کے دوران کل چار تکنیکی سیشنز منعقد ہوں گے، جن میں مختلف سی آر ٹی ڈی ایچ اور ان سے جڑے ایم ایس ایم ای کے چیلنجز، سیکھنے کے تجربات اور کامیاب کہانیوں پر تفصیل سے گفتگو کی جائے گی۔ ہر سیشن میں ایک ممتاز ماہر کا کلیدی خطاب شامل ہوگا، جس کے بعد سی آر ٹی ڈی ایچ کے پرنسپل انویسٹی گیٹرز (پی آئی) اور ایم ایس ایم ای اپنے تجربات شیئر کریں گے۔ کانکلیو کے اختتام پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایکشن آئٹمز تیار کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر سمن مزومدار، سائنٹسٹ - ای، ڈی ایس آئی آر اور کانکلیو 2024 کے کوآرڈینیٹر، شکریہ کے کلمات پیش کریں گے۔
اس ایونٹ میں ڈی ایس آئی آر کے افسر ڈاکٹر رنجیت بیروہ، سائنٹسٹ ای اور ممبر سیکرٹری - سی آر ٹی ڈی ایچ ، اور ڈاکٹر یتنتر ایس چوہدری، سینئر پرنسپل سائنٹسٹ اور سی آر ٹی ڈی ایچ کے پی آئی، سی ایس آئی آر-آئی ایم ایم ٹی ، بھوبنیشور، بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایم ایس ایم ای) اور اسٹارٹ اپس کے نمائندے، اور صنعت کی ایسوسی ایشنز شریک ہوں گے تاکہ اپنی تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی کوششوں میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے فوائد کو دریافت کیا جا سکے۔
*****
) ش ح – ا م - س ع س )
U.No. 2384
(Release ID: 2072785)
Visitor Counter : 29