امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ٹیسٹ ہاؤس نے انتہائی  دشوار حالات کے لیے ایل ای ڈی ٹاور ماسٹ لائٹ کا  کامیاب تجربہ  کیا

Posted On: 12 NOV 2024 3:08PM by PIB Delhi

نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) نے کامیابی کے ساتھ ‘‘ایل ای ڈی ٹاور ماسٹ لائٹ’’  پر ایک منفرد تجربہ کیا، جسے خاص طور پر صفر سے کم درجہ حرارت،  شدید سرد ماحول اور انتہائی گرم، گرد آلود سحراؤں جیسے دشوار ماحولیاتی صورت حال کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ تجربے ان نمونوں پر ضیا پیمائی، برقی  اور انگریس پروٹیکشن (آئی پی) ٹیسٹنگ پیرامیٹرز کا تجزیہ کرتے ہوئےکولکتہ کے این ٹی ایچ کی لیمپ اور فوٹو میٹرک لیبارٹری کے ذریعہ کئے گئے ہیں ، جو آئی ایس:  16106-2012، آئی ایس: 10322پارٹ -1-2014 اور خصوصی صارف ضروریات کے مطابق ہیں۔اس تجربہ کا ایک اہم جزو بلند سطح مرتفع تجربہ تھا، جس سے سطح سمندر سے 1800 میٹر سے زیادہ بلندی پر جنریٹر سیٹ کے ساتھ ایل ای ڈی  ٹاور ماسٹ لائٹ کی کارکردگی  کی تصدیق ہوئی۔ مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع میں اس تجربہ کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014SZQ.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y9ZK.png

 

کولکاتہ کے این ٹی ایچ (ای آر)میں ایل ای ڈی پر مبنی لیمپ اور لیمنریز کی جانچ کرنے کے لیے گونیوفوٹو میٹر اور اسپیکٹروریڈیو میٹر سمیت جدید آلہ جات سے لیس ایک بہترین ’’لیمپ اینڈ فوٹومیٹرک لیبریٹری‘‘ موجود ہے۔یہ لیبریٹری  ماحولیاتی ٹیسٹنگ  میں معاون ہوتی  ہے اور  یہ حکومت ہند کے عوامی عمارتوں میں توانائی سے موثر ایل ای ڈی لائٹنگ کی طرف منتقلی کے اقدام کے عین مطابق  ہے،جس سے  اخراجات  کی بچت اور پائیداری کو ملتا  ہے۔

قابل ذکر ہے کہ این ٹی ایچ حکومت کے زیر کنٹرول واحد لیبارٹری ہے جو یہ خصوصی خدمات پیش کرتی ہے۔ اس نے این اے بی ایل سے آئی ایس او/آئی ای سی 17025:2017  کی منظوری حاصل کی ہے، جس میں ایل ای ڈی  مصنوعات کی حفاظت اور کارکردگی کی جانچ دونوں کا احاطہ کیا گیا ہے، اس طرح متعلقہ معیارات عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،  تاکہ ایک ہی چھت کے نیچے متعلقہ ہندوستانی اور بین الاقوامی معیارات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ اقدام ’’آتم نر بھر بھارت‘‘ کے وژن مطابق  ہے، جو ہندوستان میں عالمی معیار کا ٹیسٹنگ ایکو سسٹم فراہم  کرکے خود انحصاری کو فروغ دیتا ہے اور مقامی صنعتوں اور معیشت کو فائدہ پہنچاتا ہے ۔

این ٹی ایچ ایک ممتاز سائنسی اور تکنیکی ادارہ ہے جو  سال  1912 سے ملک کی خدمت میں مصروف  ہے۔ ہندوستان کی سب سے بڑی کثیر المقاصد اور کثیر شعبہ جاتی  مرکزی حکومت کی جانچ لیبارٹری کے طور پر، این ٹی ایچ صارفین کے امور کے محکمے، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے ماتحت دفتر کے طور پر کام کرتا ہے۔ ، حکومت ہند۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UNH0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DB6G.jpg

این ٹی ایچ  کا بنیادی کام قومی اور بین الاقوامی معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے بہت سی صنعتی اور صارفین کی مصنوعات کی جانچ، کیلیبریشن اور معیار کی جانچ کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ کوالٹی یقین دہانی کے ذریعے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم، این ٹی ایچ نے مختلف قومی منصوبوں میں نمایاں طور پر تعاون کیا ہے اور جانچ کی خصوصی سہولیات قائم کی ہیں۔

*****

ش ح۔ک ح  ۔ ا ک م

U-NO.2375


(Release ID: 2072725) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil