وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آگرہ ایئر فورس اسٹیشن پر سی-295 فل موشن سمیلیٹر کا افتتاح

Posted On: 12 NOV 2024 2:13PM by PIB Delhi

ایئر مارشل آشوتوش دکشت،اے او سی-اِن- سی سی اے سی نے 11 نومبر 24 کو ایئر فورس اسٹیشن آگرہ میں آئی اے ایف  سی-295 فل موشن سمیلیٹر(ایف ایم ایس)سہولت کا افتتاح کیا۔ پائلٹ کی تربیت کا ایک بڑا حصہ سمیلیٹر میں انجام دیا جا سکتا ہے، جس سے طیارے کے دوران پرواز قیمتی اوقات کی بچت ہوتی ہے۔

جدید ترین سمیلیٹر پائلٹوں کو مختلف مشنوں جیسے ٹیکٹیکل ایئر لفٹ، پیرا ڈراپنگ، پیرا ٹروپنگ، طبی انخلاء، ڈیزاسٹر ریلیف کو انجام دیتے ہوئے تقریباً حقیقی ماحول میں تربیت دینے کے قابل بناتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی ایسے نازک حالات سے نمٹنے  کے قابل بناتا ہے،جن کا سامنا حقیقی کارروائیوں میں پیش آسکتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے پائلٹ جنگ کے لیے تیارکیفیت میں ہوں۔ یہ پائلٹوں کو اعلیٰ خطرے کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اجازت دے گا ،جس میں بروقت اہم فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اس طرح فوجی آپریشنز کی مجموعی پرواز کی حفاظت میں اضافہ ہوتا ہے۔

آئی اے ایف میں سی-295 طیاروں کی شمولیت سے ملک کے ایرو اسپیس ماحولیاتی نظام کو تقویت ملے گی، جس سے ہندوستان میں ٹرانسپورٹ طیاروں کی نجی شعبے کی پیداوار میں ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ کا آغاز ہوگا۔

*************

 

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 2372


(Release ID: 2072702) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu