کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ای پی ایف اے، این سی اے ای آر اور بی ایس ای نے مالیاتی شعبے پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے انقلابی اثرات کے تحت  ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا


ورکشاپ میں ڈیجیٹل ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع اور چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی گئی

Posted On: 12 NOV 2024 11:51AM by PIB Delhi

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) اور بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کے تعاون سے ‘‘مالی تعلیم کی ڈیجیٹلائزیشن: سرمایہ کاروں کے تحفظ اور کیپٹل مارکیٹ ترقی کے لیے ایک جدید نقطہ نظر پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔  یہ ورکشاپ 11 نومبر 2024 کو ممبئی کے بی ایس ای انٹرنیشنل کنونشن ہال میں منعقد ہوئی۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے تبدیلی کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے ڈیزائن کئے گئے اس  ورکشاپ میں  مالیاتی خواندگی کو بڑھانے، سرمایہ کاروں کی حفاظت اور کیپٹل مارکیٹوں میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر  توجہ مرکوز کی گئی۔ جیسے جیسے مالیاتی ماحولیاتی نظام کا ارتقاء ہو رہا ہے، ڈیجیٹل ٹولز اور پلیٹ فارمز سے وابستہ مواقع اور خطرات کو سمجھنا،  سرمایہ کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہو گیا ہے۔

اپنے قیام کے بعد سے، آئی ای پی ایف اے نے متعدد کانفرنسیں، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے ،جن کا مقصد مالی خواندگی اور آگاہی کو بڑھانا ہے۔ ان اقدامات نے سرمایہ کاروں کو باخبر رکھنے اور انہیں مالی فیصلے کرنے کے ذرائع سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SQE6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L09V.jpg

ورکشاپ کا آغاز بی ایس ای انڈیا لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب  سندرارمن راما مورتی کے افتتاحی خطاب کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کے تجربات  کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے اور باخبر فیصلے کی سہولت میں ڈیجیٹلائزیشن کے کردار کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030A3Q.jpg

آئی ای پی ایف اے کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور کارپوریٹ امور، حکومت ہند کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ انیتا شاہ اکیلا نے اپنے کلیدی خطاب  میں  سرمایہ کاروں کے تحفظ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جاری کوششوں اورسرمایہ کار وں کے پاس مالیاتی منڈیوں کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے ضروری آلات اور وسائل دستیاب کرانے میں آئی ای پی ایف اے کے کردار پر توجہ مرکوز کی ۔

انہوں نے ہندوستان بھر میں مالیاتی خواندگی کی کوششوں کو جدید بنانے میں ڈیجیٹل تعلیم کی اہمیت پر مزید تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ‘‘ آج کے ڈیجیٹل دور میں، سرمایہ کاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ باخبر مالی فیصلے کرنے کے لیے وسائل اور معلومات  سے لیس ہوں۔ ٹیکنالوجی  کو اپنانے سے ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ سرمایہ کاروں کا تحفظ اور مالیاتی تجربات  ہندوستان کے ہر کونے تک پہنچے، شہریوں کو بااختیار بنایا جائے اور سرمایہ بازاروں میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جائے۔

ماہرین کے ممتاز پینل نے ڈیجیٹل مالیاتی معلومات، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور کیپیٹل مارکیٹس کی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر اپنی بصیرت اور تجربات کا اشتراک کیا۔  مقررین میں این سی اے ای آر میں آئی ای پی ایف کے چیئر پروفیسر ڈاکٹر سی ایس موہاپاترا ، جو ماڈریٹر اور اسپیکر تھے،  جناب  ششی  کمار وی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ای سی بی آئی؛ جناب  ششی کرشنن، ڈائریکٹر، این آئی ایس ایم اور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، این پی ایس ٹرسٹ؛ جناب نونیت منوٹ، چیئرمین، اے ایم ایف آئی اور منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایچ ڈی ایف سی   اے ایم سی لمیٹڈ؛ محترمہ کملا کنتھراج، کیپیٹل مارکیٹس کی ماہر اور چیف ریگولیٹری آفیسر، بی ایس ای انڈیا لمیٹڈ اور جناب بھرت پنچال، سائبر سیکورٹی ماہر اور این پی سی آئی  میں رسک مینجمنٹ کے سابق سربراہ شامل تھے۔

پروگرام کے اختتام پر جناب خوشرو بلسارا، چیف رسک آفیسر، بی ایس ای انڈیا لمیٹڈ نے تمام مقررین اور شرکاء کے تعاون کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی ورکشاپس ہندوستانیوں کے لیے زیادہ ڈیجیٹل طور پر خواندہ اور محفوظ مالیاتی ماحول تیار کرنے میں معاون ثابت ہوں گی

آئی ای پی ایف  کے بارے میں:

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) 7 ستمبر 2016 میں کارپوریٹ امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت قائم کی گئی تھی۔ آئی ای پی ایف اے انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہے، جو حصص، غیر دعویدار ڈیویڈنڈز اور میچورڈ ڈپازٹس/ڈی بینچرز کی واپسی کی سہولت فراہم کرکے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اپنے اقدامات کے ذریعے، آئی ای پی ایف اے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا، سرمایہ کاروں کے حقوق کا تحفظ، اور ملک بھر میں مالی خواندگی کو فروغ دینا ہے۔

این سی اے ای آر کے بارے میں:

این سی اے ای آر ہندوستان کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا آزاد معاشی تھنک ٹینک ہے، جسے 1956 میں پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے لیے پالیسی کے انتخاب سے آگاہ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ دنیا بھر کے چند آزاد تھنک ٹینکس میں سے ایک ہے جو سخت معاشی تجزیہ اور پالیسی آؤٹ ریچ کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کی گہری صلاحیتوں کے ساتھ مربوط کرتا ہے، خاص طور پر بڑے پیمانے پر گھریلو سروے کے لیےاین سی اے ای آر کی سربراہی  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پونم گپتا کر رہی ہیں، جو ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں، جنہوں نے 1 جولائی 2021 کو عہدہ سنبھالا اور یہ ایک آزاد گورننگ باڈی کے زیر انتظام ہے جس کی صدارت فی الحال جناب نندن ایم نیلی کانی کر رہے ہیں۔

بی ایس ای کے بارے میں:

بی ایس ای کو 1875 میں قائم کیا گیا تھا۔ بی ایس ای (سابقہ ​​بمبئی اسٹاک ایکسچینج) ایشیا کا پہلا اور دنیا کا سب سے تیز ترین اسٹاک ایکسچینج ہے، جس کی تجارت کی رفتار 6 مائیکرو سیکنڈز ہے۔ ہندوستان کے سرکردہ ایکسچینج گروپ کے طور پر، بی ایس ای نے سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرکے ہندوستانی کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران، بی ایس ای نے ایکوئٹی، کرنسی، قرض کے واجبات، مشتقات، اور میوچل فنڈز میں تجارت کو شامل کرنے کے لیے اپنی خدمات کو وسعت دی ہے۔ بی ایس ای کا باوقار سینسیکس انڈیکس عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر ٹریک کیا جاتا ہے اور مالیاتی منڈیوں میں  بی ایس ای کی ایک کلیدی حیثیت ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن


(Release ID: 2072676) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Gujarati , Hindi , Tamil