امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کے  امورصارفین محکمہ نے خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا

Posted On: 12 NOV 2024 12:01PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور ریاستی وزیر جناب بی ایل ورما کی رہنمائی میں محکمہ صارفین نے صفائی کو یقینی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 مکمل کر لی ہے۔

یہ مہم 17 ستمبر 2024 کو شروع ہوئی جس کی تیاری کا مرحلہ یکم  اکتوبر 2024 تک جاری رہا تاکہ عمل درآمد کے مرحلے کے دوران صفائی، ریکارڈنگ اور  پیلیس مینجمنٹ کے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے۔

خصوصی مہم 4.0 کے دوران، صارفین امور کے محکمے نے  ممبرا ن پارلیمنٹ کی  یقین دہانیوں سمیت ریاستی حکومتوں اور آئی ایم سی کے زیر التواء حوالہ جات کو کامیابی سے حل کیا۔ جس میں پارلیمانی یقین دہانیاں بھی شامل تھیں۔ اس مہم میں 198 صفائی مہم چلائی گئیں، جس میں 1,666 مربع فٹ جگہ کو اسکریپ ڈسپوزل کے ذریعے خالی کیا گیا، جس سے  6.63 لاکھ روپےسےزیادہ کی آمدنی ہوئی۔ کل 14,254 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں 9,261 کو ختم کیا گیا، اور 1,461 الیکٹرانک فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ مزید برآں، 35,979 عوامی شکایات اور 229 شکایات کی اپیلیں نمٹا دی گئیں جن میں تمام زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیاں، پی ایم او حوالہ جات شامل ہیں۔

اس عرصے میں، محکمے نے مختلف پلیٹ فارمز جیسے کہ 34 سوشل میڈیا ٹویٹس اور انسٹاگرام، فیس بک اور وہاٹس ایپ پر 20-20 پوسٹس کے ذریعے اپ ڈیٹس کا اشتراک کرکے کوششوں کو مزید وسعت دی۔ محکمہ کے ماتحت دفاتر (ریجنل ریفرنس اسٹینڈرڈز لیبارٹریز ( آر آر ایس ایلز) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی (آئی آئی ایل ایم)، منسلک دفتر این ٹی ایچ ، خودمختار ادارہ بی آئی ایس اور نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن (این سی ڈی آر سی) اور این سی سی ایف نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بی آئی ایس کے افسران نے مہم کے دوران تزئین و آرائش کی کوششوں میں حصہ لیا، جس میں بایو ڈیگریڈیبل کچرے کی ورمیکمپوسٹنگ جیسے جدید طریقوں کو متعارف کرایا گیا۔

روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی ایک وقف وسرشار ٹیم کے ذریعہ کی گئی اور اسے ڈی اے آر پی جی کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔ تمام منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اس مدت کے لیے محکمہ کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا۔

*****

 

ش ح ۔ ظ ا۔  ت ع

UR No.2368


(Release ID: 2072668) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil