مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان عالمی سطح پر معیاری ترقی کے عمل کی قیادت کا سرخیل: ہندوستانی امیدوار بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) اسٹینڈرڈائزیشن سیکٹر (آئی ٹی یو-ٹی) کے تمام 10 اسٹڈی گروپس ( ایس جیز میں قائدانہ عہدوں کے لیے منتخب ہوئے


ہندوستان نے آئی ٹی یو-ٹی میں اپنی قیادت کی پوزیشنوں کو ڈبلیو ٹی ایس اے- 2022 میں 7 پوزیشنوں سے ڈبلیو ٹی ایس اے2024 میں11 پوزیشنوں تک بڑھا دیا ہے

اسٹڈی گروپ -ماہرین کا ایک تکنیکی گروپ ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کیلئے بین الاقوامی معیارات تیار کرنے کا ذمہ دار ہے

Posted On: 19 OCT 2024 6:38PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی لیڈر بننے اور عالمی سطح پر معیاری ترقی کے عمل کی قیادت کرنے کے ہندوستان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے امیدواروں کو بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے اسٹینڈرڈائزیشن سیکٹر ( آئی ٹی یو-ٹی) کے تمام 10 اسٹڈی گروپس (ایس جیز) میں قائدانہ عہدوں پر منتخب کیا گیا ہے۔

 دریں اثنا  ہندوستان نے ایک گروپ میں  چیئرمین  کی پوزیشن برقرار رکھی، اس نے دیگر تمام 9 مطالعاتی گروپوں اور ایس سی وی کمیٹی میں نائب صدر کی پوزیشنیں حاصل کیں، جس سے ڈبلیو ٹی ایس اے- 2022 میں آئی ٹی یو-ٹی میں 7 سے بڑھ کر ڈبلیو ٹی ایس اے-2024 میں11 ہو گئے ہیں۔

ہندوستان اس وقت نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی( ڈبلیو ٹی ایس اے)- 2024 کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اکتوبر2024 کو کیا تھا۔ یہ سلسلہ 24 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ڈبلیو ٹی ایس اے ایشیا پیسیفک کے خطے میں منعقد ہو رہا ہے اور آئندہ چار  برسوں (2024-2028) کے لیے آئی ٹی یو-ٹی کی معیاری کاری کی سرگرمیوں اور اس کے کام کی سمت متعین کرے گا۔ اس سال کے ڈبلیو ٹی ایس اے-24 نے 160 (ایک سو ساٹھ )سے زیادہ ممالک کے 3700 (تین ہزار سات سو)سے زیادہ مندوبین کو اپنی طرف متوجہ کیا، جو کسی بھی ڈبلیو ٹی ایس اے اجتماع کے لیے اب تک کی سب سے  بڑی تعداد ہے۔

ڈبلیو ٹی ایس اے میں جاری بات چیت کا مقصد ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت(اے آئی)، پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی، میٹاورس، اوور- دی- ٹاپ ( او ٹی ٹی) خدمات، پائیدار ڈجیٹل تبدیلی جیسے موضوعات پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور آئی ٹی یو-ٹی کی نئی قراردادوں پر معیاری کاری کی سرگرمیوں کو فروغ  دینے وغیرہ کی توجہ ایسی ٹیکنالوجیز کی ترقی پر مرکوز ہے جو ٹیکنالوجی کے مستقبل کو تشکیل دینے اور مربوط، محفوظ اور جامع ڈجیٹل دنیا کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہوں گی۔ موجودہ آئی ٹی یو -ٹی قراردادوں کو بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایک بار جب ڈبلیو ٹی ایس اے-24 کے دوران ایک بار فریم ورک کو حتمی شکل دیئے  جانے کے بعد معیاری کاری کی سرگرمیاں مختلف آئی ٹی یو-ٹی اسٹڈی گروپس کے ذریعے معیارات اور تکنیکی رپورٹس کی ترقی کی صورت میں شروع کی جائیں گی۔ آئی ٹی یو-ٹی کا کام اس کے 10 مطالعاتی گروپوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

قیادت کی پوزیشنیں: ڈبلیو ٹی ایس اے-24 کے دوران شریک ممالک نے مختلف مطالعاتی گروپوں کے قائدانہ عہدوں کا انتخاب کیا۔ ہندوستان نے عالمی ٹیلی کمیونیکیشن کے منظر نامے میں اپنی پوزیشن کو نمایاں طور پر مضبوط  و مستحکم کیا ہے اور تمام آئی ٹی یو-ٹی مطالعاتی گروپوں میں اہم قائدانہ کردار حاصل کیے ہیں۔ نئی دہلی میں جاری ڈبلیو ٹی ایس اے-24 میں، ہندوستان نے 11قائدانہ عہدے حاصل کئے ہیں۔جن میں آئی ٹی یو-ٹی ایس جی -11 کے لئے 1 چیئر کی پوزیشن اور 10 وائس چیئر کے عہدے حاصل کیے ہیں، جن کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

نمبر شمار.مطالعہ گروپ                            قیادت کی پوزیشن                          صدر/نائب صدر

1.ایس جی2: آپریشنل پہلو                           نائب صدر                پریم جیت لال، ڈی ڈی جی (آئی آر)، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن

2.ایس جی3: اقتصادی اور پالیسی کے مسائل              نائب صدر                ستیش کمار ایم سی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر، یو ایس او ایف

3.ایس جی5: ماحولیات،ای ایم ایف اور سرکلر اکانومی  نائب صدر                نیہا اپادھیائے، ڈائریکٹر، ٹی ای سی

4. ایس جی سی [ایس جی9:براڈ بینڈ کیبل اور ٹی وی

 اورایس جی16: ملٹی میڈیا اور ڈجیٹل ٹیکنالوجیز کا انضمام] نائب صدر          اویناش اگروال، ڈی ڈی جی، ٹی ای سی

5.ایس جی11: پروٹوکول، جانچ اور جعل سازی سے نمٹنا صدر          تیج پال سنگھ، مشیر، ٹرائی

6.ایس جی12: کارکردگی، کیو او ای، کیو او ایس        نائب صدر                عبدالقیوم، مشیر، ٹرائی

7.ایس جی13: مستقبل کے نیٹ ورکس           نائب صدر                ابھیجن بھٹاچاریہ، ٹی سی ایس

8.ایس جی15: ٹرانسپورٹ، رسائی اور گھر               نائب صدر                سدیپ بھومک، ایس ٹی ایل

9.ایس جی17: سکیورٹی                            نائب صدر                پریتیکا سنگھ، ڈائریکٹر، ٹی ای سی

10.ایس جی20: آئی او ٹی ، اسمارٹ سٹیز اور کمیونٹیز نائب صدر                روی اے رابرٹ جیرارڈ، سی ایم ڈی، بی ایس این ایل

11.ایس سی او [معیاری کمیٹی برائے الفاظ]              نائب صدر                ہیمیندر کے شرما، ڈی ڈی جی(میڈیا)، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HB06.jpg

عالمی معیارات کی ترقی میں ان ماہرین کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے ہندوستان کے معیاری کاری کے سفر میں یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

اسٹڈی گروپس کے بارے میں:

ایس جی2: آپریشنل پہلو سے متعلق

  • نمبر، نام، پتہ اور شناخت (این این اے آئی) کی ضروریات اور وسائل کی تعیناتی،
  • نیٹ ورک کے آپریشنل اور انتظامی پہلو

 

ایس جی3: اقتصادی اور پالیسی کے مسائل

بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن/آئی سی ٹی پالیسی اور معاشی مسائل اور ٹیرف اور اکاؤنٹنگ کے معاملات (بشمول لاگت کے اصول اور طریق کار) کا مطالعہ کرنے کے مقصد سے موثر ریگولیٹری ماڈلز اور فریم ورک کے  فروغ کا مطالعہ کرنا۔

 

ایس جی5: ماحولیات، ای ایم ایف اور سرکلر اکانومی

برقی مقناطیسی میدان (ای ایم ایف)، ماحولیات، آب و ہوا کی کارروائی، پائیدار ڈجیٹلائزیشن اور سرکلر اکانومی۔

 

ایس جی سی [ایس جی9: براڈ بینڈ کیبل اور ٹی وی اور ایس جی16: ملٹی میڈیا اور ڈجیٹل ٹیکنالوجیز کا انضمام]

  • ٹیلی ویژن اور ساؤنڈ پروگراموں کی ترسیل میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹمز کا استعمال جو کہ انتہائی ہائی ڈیفینیشن اور ہائی ڈائنامک رینج، ڈی تھری، ورچوئل رئیلٹی، اگمینٹڈ ریئلٹی، اور ملٹی ویو جیسی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ۔
  • موجودہ اور مستقبل کے نیٹ ورکس کے لیے ہر جگہ ملٹی میڈیا ایپلی کیشنز، ملٹی میڈیا صلاحیتیں، ملٹی میڈیا سروسز، اور ملٹی میڈیا ایپلی کیشنز۔

 

ایس جی11: پروٹوکول، جانچ اور دھوکہ دہی کا مقابلہ کرنا

سگنلنگ اور پروٹوکول

  • تمام قسم کے نیٹ ورکس، ٹیکنالوجیز اور خدمات کے لیے ٹسٹ  ہدایات، موافقت اور انٹرآپریبلٹی ٹسٹنگ قائم کرنے کے لیے جو کہ تمام آئی ٹی یو-ٹی اسٹڈی گروپس کے ذریعے مطالعہ اور معیاری کاری کا موضوع ہیں۔
  • آئی سی ٹی آلات کی جعل سازی کا مقابلہ کرنا
  • چوری شدہ آئی سی ٹی آلات کے استعمال کا مقابلہ کرنا

 

ایس جی 12: کارکردگی، کیو او ایس کیو او ای

کارکردگی، سروس کے معیار (کیو او ایس) اور تجربے کے معیار ( کیو او ای) پر بین الاقوامی معیارات ( آئی ٹی یو-ٹی سفارشات) کی ترقی۔ یہ کام ٹرمینلز، نیٹ ورکس اور خدمات کے پورے اسپیکٹرم کا احاطہ کرتا ہے، فکسڈ سرکٹ سوئچڈ نیٹ ورکس پر تقریر سے لے کر موبائل اور پیکٹ پر مبنی نیٹ ورکس پر ملٹی میڈیا ایپلیکیشنز تک۔

 

ایس جی 13: مستقبل کے نیٹ ورکس

مستقبل کی کمپیوٹنگ، بشمول کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور آئی سی ٹی نیٹ ورکس میں ڈیٹا ہینڈلنگ-یہ کام ڈیٹا تک رسائی، تبادلے، اشتراک، اور ڈیٹا کے معیار کی جانچ میں مدد کے لیے نیٹ ورک کی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجیز کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ مستقبل کے کمپیوٹنگ کے اختتام سے آخر تک آگاہی، کنٹرول اور انتظام کا بھی احاطہ کرتا ہے،  جس میں کلاؤڈ آگاہی نیٹ ورکنگ کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ، کلاؤڈ سکیورٹی اور ڈیٹا ہینڈلنگ شامل ہیں۔

 

ایس جی 15: ٹرانسپورٹ، رسائی اور گھر

آپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، ایکسس نیٹ ورکس اور ہوم نیٹ ورک انفراسٹرکچر، سسٹمز، ڈیوائسز، آپٹیکل فائبرز اور کیبلز اور متعلقہ انسٹالیشن،  مینٹیننس، مینجمنٹ، ٹسٹنگ، انسٹرومینٹیشن اور پیمائش ٹیکنالوجیز اور کنٹرول پلین ٹیکنالوجیز کے معیارات کی ترقی،  انٹلیجنس ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کوفعال بنایاجاسکے۔

 

ایس جی17: سکیورٹی

سائبر سکیورٹی، سکیورٹی مینجمنٹ، سکیورٹی آرکیٹیکچر اور فریم ورک، اسپیم کا مقابلہ کرنا، شناخت کا انتظام، ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کی حفاظت، ڈیٹا سکیورٹی کے آپریشنل پہلو، کھلے شناختی اعتماد کا فریم ورک اور کوانٹم پر مبنی سکیورٹی اور بچوں کی آن لائن حفاظت۔

 

ایس جی 20: آئی او ٹی ، اسمارٹ سٹیز اور کمیونٹیز

 آئی او ٹی  کے نفاذ کے چیلنجوں کو حل کرنا جو آئی او ٹی کی مربوط تعیناتی اور انٹرآپریبلٹی، بڑے ڈیٹا اور مختلف آئی او ٹی سسٹمز کو سپورٹ کرنے کے لیے آرکیٹیکچرل فریم ورک اور ضروریات سے متعلق ہے۔ آئی او ٹی کی تعیناتی کے لیے ایس جی20 معیاری ترتیب کے تقاضے اسمارٹ شہروں اور کمیونٹیز کو آئی او ٹی سسٹمز اور اسمارٹ سٹی پلیٹ فارمز کی کارکردگی کو بہتر بنانے، ڈیٹا سائیلوز کو توڑنے، مختلف عمودی حصوں کے درمیان ہموار ڈیٹا شیئرنگ کی سہولت اور ڈیٹا پروسیسنگ کو بہتر بنانے اور انتظامی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

 

ایس سی وی [معیاری کمیٹی برائے الفاظ]

معیاری کاری میں استعمال ہونے والی تمام اصطلاحات اور تعریفوں کی ہم آہنگ تفہیم کی ضرورت کو حل کرنا۔

 

ٹی ایس اے جی [ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن ایڈوائزری گروپ] کے بارے میں: ٹی ایس اے جی ایک ایڈوائزری باڈی کے طور پر کام کرتا ہے اور آئی ٹی یو کی معیاری کاری کی سرگرمیوں کو اسٹریٹجک رہنمائی اور نگرانی فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے مطالعاتی گروپوں کے درمیان ہم آہنگی کے مسائل کو حل کرنے، آئی ٹی یو-ٹی کے لیے الیکٹرانک کام کرنے کے طریقوں کو بڑھانے اور دیگر معیاری اداروں کے ساتھ  الیکٹرانک تعلقات پر مشاورت اور طریق کار فراہم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

 

*****

 

ش ح۔ظ ا۔ت ع

UR No. 2359

                          


(Release ID: 2072664) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil