وزارت آیوش
آیورویدک سائنسز میں جرنل آف ڈرگ ریسرچ (جے ڈی آر اے ایس) کا آیوروید آہارسے متعلق خصوصی شمارہ جاری
آیوروید آہار سے متعلق ہماری تحقیق حفظان صحت کیلئے گراں قدر بصیرت فراہم کرتی ہے: سکریٹری آیوش
Posted On:
11 NOV 2024 8:16PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت برائے آیورویدک سائنسز کی سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس) کی ایک تحقیقی اشاعت جرنل آف ڈرگ ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (جے ڈی آر اے ایس) کا خصوصی شمارہ آج آیوش کی وزارت میں سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے جاری کیا۔یہ خصوصی شمارہ پروفیسر روی نارائن آچاریہ، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس اور کونسل کے سینئر عہدیداروں اور محققین کی موجودگی میں کیا گیا۔ جے ڈی آر اے ایس کا یہ خصوصی ایڈیشن آیوروید آہار کے ابھرتے ہوئے شعبے کے لیے وقف ہے۔ یہ وزارت کی جانب سے روایتی آیورویدک غذائی حکمت کو جدید سائنسی فہم کے ساتھ ملانے کی جاری کوششوں کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
فوڈ سائنس اور نیوٹریشن میں سائنسی تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے کہا، ‘‘آج کے کھانے سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے روایت میں پنہاں اختراعی، سائنس کی حمایت یافتہ حل کی ضرورت ہے۔ آیوروید غذا پر ہماری تحقیق حفظان صحت کے لیے غذائیت سے متعلق قدیم علم کو جدید سائنس کے ساتھ جوڑ کر موجودہ معاشرے کے لیے پائیدار اور غذائیت سے بھرپور طریقوں کو فروغ دینے کے لیے گراں قدر فراست فراہم کرتی ہے۔
آیوروید آہار لوگو
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیوروید کی ہندوستان کی قدیم روایات کے مطابق، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی)نے آیوش کی وزارت کے ساتھ مشاورت سے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز (آیوروید آہار) ضوابط، 2022 متعارف کرائے ہیں۔ 5 مئی 2022 کو باضابطہ طور پر مطلع کردہ ضوابط، باضابطہ طور پر ‘‘آیوروید آہارا’’ کی وضاحت کرتے ہیں ۔ ان ضابطوں کا مقصد آیوروید پر مبنی غذائی طریقوں کی شناخت اور صداقت کی حفاظت کرنا اور آیوروید کھانے کی تیاری کے اصل اصولوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ایف ایس ایس اے آئی نے آیوروید آہار کے لیے ایک منفرد لوگو بھی لانچ کیا ہے، جس کی نقاب کشائی 7 جون 2022 کو کی گئی تھی۔
جے ڈی آر اے ایس
آیوروید کی تحقیق میں ہندوستان کے سرکردہ ادارے کے طور پر، سی سی آر اے ایس مختلف سائنسی اقدامات اور توثیق کے منصوبوں کے ذریعے آیوروید آہار کو آگے بڑھانے میں اہم رہا ہے۔ جے ڈی آر اے ایس کا یہ خصوصی شمارہ آیوروید کے مجموعی غذائی اصولوں اور ان کی سائنسی بنیادوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تازہ ترین تحقیقی سرگرمیوں کی نمائش کرتا ہے۔
آیوروید آہارپر سی سی آر اے ایس کی تحقیقی سرگرمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سی سی آر اے ایس کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر رابن نارائن آچاریہ نے کہا،‘‘آیوروید آہار پر ہماری تحقیق کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی ہے، جس نے جدید فوڈ سائنس میں آیوروید کے غذائی طریقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ ایف ایس ایس اے آئی کے اب آیوروید آہاراکو تسلیم کرنے کے ساتھ، سی سی آر اے ایس سب سے مقدم ہے، جو آج کے چیلنجوں کے لیے پائیدار، سائنس کی حمایت یافتہ غذائیت کے حل پیش کرنے کے لیے عالمی صحت کی ترجیحات کے ساتھ روایتی حکمت کو ہم آہنگ کر رہا ہے۔’’
جامع تحقیق کے ذریعے، سی سی آر اے ایس کا مقصد روایتی تعلیم اور صحت کے جدید طریقوں کو منسلک کرنا ہے۔ کونسل نے تمام خطوں میں سروے کے مطالعے کئے ہیں تاکہ روایتی غذائی طریقوں اور جنریشنز کے ذریعے دی جانے والی ترکیبوں کو دستاویزکی صورت میں محفوظ کیا جاسکے۔ مزید برآں، غذائیت اور علاج کے فوائد کی تصدیق کے لیے سائنسی توثیق کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسی وقت، آیوروید پر مبنی ترکیبوں کے لیے معیاری طور طریقوں کے فروغ کے لئے ان کی تیاری میں معیار اور مستقل مزاجی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ اقدامات عصری معاشرے سے متعلق شواہد پر مبنی غذائی رہنما خطوط تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے آیوروید آہار کو بین الاقوامی سطح پر قابل رسائی اور قابل قبول بنایا جاتا ہے۔
آیوروید کی روایتی حکمت خوراک کو صحت اور تندرستی کی بنیاد کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ یہ تفہیم، جس نے طویل عرصے سے کمیونٹیز کو صحت مند غذائی انتخاب کرنے میں رہنمائی کی ہے، اب آیوش کی وزارت اور ایف ایس ایس اے آئی کے ریگولیٹری فریم ورک کی حمایت حاصل ہے۔ سی سی آر اے ایس کے وسیع تحقیقی اقدامات اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ آیوروید آہار صحت عامہ کے جدید تقاضوں کو کیسے پورا کر سکتا ہے۔ تراکیب اور اجزاء کی توثیق کرنے پر توجہ مرکوز کرنے والے پروجیکٹس کے ساتھ، سی سی آر اےا یس کا مقصد آیوروید آہار کے سائنسی طور پر ثابت شدہ فوائد کو مرکزی دھارے کے غذائی طور طریقوں میں شامل کرنا ہے، جس سے افراد کو صحت مندانتخاب میں مدد ملے گی۔
اس خصوصی جے دی آراے ایس شمارے کے آغاز کے ساتھ، سی سی آر اے ایس آیوروید کے غذائی ورثے کو مزید دریافت کرنے اور اس کی توثیق کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اس خصوصی شمارے میں شامل مطالعات اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کس طرح سائنسی طریقوں کے ساتھ انضمام سے غذائیت کے بارے میں آیورویدک نقطہ نظر کو تقویت ملتی ہے، جو روایت اور ثبوت پر مبنی صحت کے حل کا ایک انوکھا امتزاج پیش کرتی ہے۔ اس ڈومین میں تحقیق کو آگے بڑھاتے ہوئے، سی سی آر اے ایس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آیوروید آہار متعلقہ اور وسیع پیمانے پر قابل اطلاق رہے، جو قدیم حکمت اور جدید غذائیت کی سائنس کے درمیان فرق کو ختم کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے سی سی آر اے ایس کی آفیشل ویب سائٹ دیکھیں:
https://ccras.nic.in/
***
ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن
(Release ID: 2072623)
Visitor Counter : 17