پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے پر مسلسل متحرک؛  اب کیرالہ اور میگھالیہ کے لیےپندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس جاری کی گئی ہیں


غیر منسلک(ان ٹائیڈ) فنڈز کا مقصد مقام کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنا ہے

Posted On: 12 NOV 2024 9:10AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے کیرالہ میں دیہی مقامی اداروں کے لیے مالی سال 2024-25 کے دوران 266.80 (دو سو چھاسٹھ اعشاریہ آٹھ صفر)کروڑ روپے کی غیر منسلک(ان ٹائیڈ) گرانٹس کی دوسری قسط کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی- ایف سی)کی گرانٹس جاری کی ہیں۔ یہ فنڈز ریاست کی تمام اہل 14 ضلع پنچایتوں، تمام اہل 152 بلاک پنچایتوں اور تمام اہل 941 گرام پنچایتوں کے لیے ہیں۔ جبکہ میگھالیہ میں دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے مالی سال 2021-22 کے غیر مربوط گرانٹس کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے جس کی رقم 27.00 (ستائیس )کروڑ روپے ہے۔ یہ فنڈز ریاست کی تمام 3 اہل خود مختار ضلع کونسلوں (کھاسی، گارو، جینتیا) کے لیے ہیں۔

حکومت ہند کی  وزارت پنچایتی راج اور وزارت جل شکتی (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی) کے ذریعے ریاستوں کو دیہی لوکل باڈیز کے لیے ایکس وی-ایف سی گرانٹس جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے پھر اس کے بعد  وزارت خزانہ کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں۔ مختص کردہ گرانٹس کی سفارش کی جاتی ہے اور ایک مالی سال میں  دو قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔

دیہی بلدیاتی اداروں کو فراہم کی جانے والی غیر منقولہ گرانٹس تنخواہوں اور دیگر اسٹیبلشمنٹ اخراجات سے متعلق اخراجات کے استثنا کے ساتھ، آئین کے گیارہویں شیڈول میں بیان کردہ 29 (انتیس)  آرٹیکلز میں مقام کی مخصوص ضروریات کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔ دریں اثنا، ٹائیڈ گرانٹس ضروری خدمات کی معاونت کے لیے وقف ہیں،  جس میں (الف) صفائی کی کوششوں اور کھلے میں رفع حاجت سے پاک ( او ڈی ایف) کی حیثیت کو برقرار رکھنا، گھریلو فضلہ کے انتظام کا احاطہ کرنا، انسانی فضلہ کی صفائی اور فیکل سلج مینجمنٹ، اور (ب) بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کی ری سائیکلنگ کے اقدامات کے ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا۔

حکومت ہند پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایک وی-ایف سی) گرانٹس کے ذریعے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) / دیہی لوکل باڈیز (آر ایل بیز) کو بااختیار بنا کر دیہی مقامی خود مختاری کو فعال طور پر مضبوط  ومستحکم کر رہی ہے۔ یہ فنڈز پی آر آئیز/آر ایل بیز کو زیادہ قابل، جوابدہ اور خود انحصار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس طرح دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا  وشواس ، سب کا پریاس’ کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگ-یہ اقدام جامع ترقی اور شراکتی جمہوریت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ پی آر آئیز/آر ایل بیز کو ملک کے ترقیاتی فریم ورک کے اندر ضروری ستونوں کے طور پر تقویت دیتا ہے، جس سے‘ وکست بھارت’ کے ویژن میں حصہ ڈالا جاتا ہے۔

 

*****

 

 

ش ح۔ظ ا۔ت ع

UR No. 2359

                          


(Release ID: 2072617) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam