وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی اور سری لنکائی ساحلی محافظ دستوں نے  قومی حدود سے باہر بحری جرائم سے نمٹنے اور علاقائی باہمی تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے کولمبو میں 7ویں سالانہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 11 NOV 2024 6:24PM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) اور سری لنکائی ساحلی محافظ دستے (ایس ایل سی جی) نے 11 نومبر 2024 کو، کولمبو میں 7ویں سالانہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ چار اراکین پر مشتمل آئی سی جی کے وفد کی قیادت کرنے والے ڈائرکٹر جنرل ڈی جی ایس پرمیش اور ایس ایل سی جی کے وفد کی قیادت کرنے والے ڈائرکٹر جنرل ریئر ایڈمیرل وائی آر سیرا سنگھے نے اس میٹنگ میں شرکت کی جس میں دونوں ساحلی محافظ دستوں کے درمیان امدادِ باہمی پر مبنی کوششوں میں حاصل ہوئے ایک غیر معمولی سنگ میل کو اجاگر کیا گیا۔

اس میٹنگ میں بحری چنوتیوں سے نمٹنے کے سلسلے میں مشترکہ طور پر کوششوں کے لیے دونوں ساحلی محافظ دستوں کی عہد بندگیوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے علاوہ منشیات کی اسمگلنگ، بحری کثافت،  جہاز رانوں کے تحفظ، بہترین طریقہ ہائے کار کو اپنانے، صلاحیت سازی کے پروگرامس اور دیگر مشترکہ انتظامات سمیت مختلف علاقائی بحری عصری موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ کا ماحصل یہ رہا کہ ان چنوتیوں سے نمٹنے میں باہمی تعاون میں اضافہ کیا جائے ۔لہٰذا، خطے میں بحری سلامتی اور سلامتی سے متعلق ڈھانچے کو مضبوط بنایا جانا چاہئے۔

اس سالانہ میٹنگ میں اُس ادارہ جاتی میکنزم پر عمل کیا جاتا ہے جسے اُس مفاہمتی عرضداشت میں اجاگر کیا گیا ہے جس پر مئی 2018 میں دونوں بحری ایجنسیوں کے مابین دستخط عمل میں آئے تھے۔ اس میٹنگ کے آٹھویں ایڈیشن کی میزبانی آئی سی جی کے ذریعہ کی جائے گی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2348


(Release ID: 2072496) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil