حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
ہندوستان-یوروپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل ڈبلیو جی 2 کے تحت سمندری پلاسٹک فضلہ کی تشخیص اور نگرانی ٹولز پر آن لائن ورکشاپ کا انعقاد
Posted On:
08 NOV 2024 9:21PM by PIB Delhi
سبز و شفاف توانائی کی ٹیکنالوجیز پر ہندوستان-یوروپی یونین اورٹکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی)ورکنگ گروپ 2 نے 8 نومبر 2024 کو‘‘سمندری پلاسٹک فضلہ کی تشخیص اورنگرانی ٹولز’’ کے موضوع پر ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں ہندوستان اور یوروپی یونین(ای یو) کے ماہرین اور حکام پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے اورنگرانی کے جدیدحل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوئے ۔ ورکشاپ میں پلاسٹک کے فضلے کی نگرانی کے لیے نئے ڈیجیٹل ٹولز کی تلاش اور پلاسٹک کے کچرےکو ٹھکانے لگانے میں ہندوستان کے منفرد چیلنجوں کو سمجھنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
تقریب کا آغاز نارویجن انسٹی ٹیوٹ فار واٹر ریسرچ (این آئی وی اے)کے ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریان اولسن کے ابتدائی کلمات سے ہوا، جنہوں نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور باہمی بات چیت کا مرحلہ طے کیا۔ حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر کی سائنسی سکریٹری ڈاکٹر پرویندر مینی اوریوروپی کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی تعاون برائے ریسرچ اینڈ انوویشن محترمہ سگنے رتسونے افتتاحی خطاب کیا اور تحقیق، ٹیکنالوجی اور مشترکہ مہارت کے ذریعے پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
(حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر کی سائنسی سکریٹری ڈاکٹر پرویندر مینی افتتاحی خطاب کرتے ہوئے)
ڈاکٹر پرویندر مینی نے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا،‘‘پلاسٹک کےفضلے کی نگرانی اور اس کو کم کرنے پر ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان یہ شراکت داری نہ صرف بروقت ہے، بلکہ ایسے حل تیار کرنے کے لیے ضروری ہے، جو عالمی سطح پر مؤثر اور مقامی طور پر قابل عمل ہوں۔’’ محترمہ سگنے رتسو نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا،‘‘یہ یوروپی یونین اور ہندوستان کے درمیان تکنیکی اختراعات کے اشتراک اور حال ہی میں قائم کردہ تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل کے فریم ورک میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے میں بہترین تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔’’
( یوروپی کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی تعاون برائے ریسرچ اینڈ انوویشن محترمہ سگنے رتسو ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے)
ورکشاپ کے ایجنڈے میں آئی آئی ایس سی بنگلور کے چیف ریسرچ سائنٹسٹ پروفیسر ایچ این چانکیہ کی پلاسٹک آلودگی کے حوالے سے ہندوستانی تناظر پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن شامل تھی۔ اس کے بعد ایک ای لرننگ ٹول متعارف کرایا گیا، جسے این آئی وی اے کی ٹیم نے پلاسٹک فضلہ کی نگرانی میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔ این آئی وی اے سے پروفیسر برٹ وان باویل اور ڈاکٹر اوڈا ایلنگسن کی قیادت میں ہونے والے اجلاس نے ٹول کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی اور اس کے تین ماڈیولز کی نمائش کی، جس میں دو تعارفی ماڈیول اور ایک پلاسٹک کے فضلے کی تشخیص کے لیے تھرمو تجزیاتی طریقوں پر مرکوز تھا۔
ورکشاپ کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی ماہرین نے ہندوستانی تناظر میں درپیش مخصوص ضروریات اور چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پیش کیے اور ای ۔لرننگ ٹول کے بارے میں تاثرات فراہم کیے۔ سی آئی پی ای ٹی، بھونیشور میں سینئر پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر اسمتا موہنتی، پروفیسر ای وی راماسامی، سابق پروفیسر، ایم جی یونیورسٹی، کیرالہ؛ ڈاکٹر کے رامو، سائنٹسٹ فیلو نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ،وزارت برائے ارضیاتی سائنسز؛ اور ڈاکٹر مہوا ساہا، پرنسپل سائنٹسٹ، سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی نے پریزنٹیشنز پیش کیں۔ تمام ماہرین نے علاقائی تقاضوں پر روشنی ڈالی اور ہندوستانی تناظر میں ای لرننگ ٹول کے اطلاق میں قیمتی آراء پیش کیں۔
(این آئی وی اے سے پروفیسر برٹ وان باویل ای لرننگ کورس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں)
اس تقریب میں ایک انٹریکٹیو پینل ڈسکشن ہوا ، جس میں شرکاء نے این آئی وی اے کی ٹیم کے ساتھ مل کر اپنی آراء کا اشتراک کیا اور موزوں ای- لرننگ ماڈیولز تیار کرنے، ڈیٹا نگرانی میں بہترین طریقوں کے تبادلے، موجودہ ٹیکنالوجیز/ سولیوشنز کے بارے میں معلومات کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کرنے پر مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے صلاحیت سازی کو فروغ دیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر ای- لرننگ ٹول کے بارے میں شرکاء کے خیالات کا جائزہ لینے اور مزید بہتری کے لیے تجاویز جمع کرنے کے واسطے ایک سوالنامہ تقسیم کیا گیا۔ اختتامی اجلاس میں حکومت ہند میں پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر میں سائنسدان‘ ڈی’، ڈاکٹر حفصہ احمد نے ہندوستان آنے والے یوروپی یونین کے وفد سے جناب کِنچت بہانی کے ساتھ آئیڈیاتھون اقدام کا اعلان کیا، جس کا مقصد اختراع کو فروغ دینا اور پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے میں ہندوستان-یوروپی یونین کے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
(سمندری پلاسٹک فضلے پر آئیڈیاتھون کا آغاز)
ورکشاپ کا اختتام حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر کے مشیر ڈاکٹر مونورنجن موہنتی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل فار ریسرچ اینڈ انوویشن، یوروپی کمیشن میں انٹرنیشنل کوآپریشن یونٹ کی سربراہ محترمہ نینکے بیزمین کے باضابطہ اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا۔
ڈاکٹر پرویندر مینی اور محترمہ سگنے رتسو نے شرکاء کا ان کی فعال شرکت کے لیے اظہارتشکر کیا اور ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر اور باہمی تعاون کے ذریعے پلاسٹک کی آلودگی سے مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے یوروپی یونین اور ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
(ورکشاپ کے شرکاء کی گروپ فوٹو)
ورکشاپ میں ہندوستانی حکومت کے سینئر نمائندوں، متعلقہ وزارتوں اور ہندوستان اور یوروپی یونین کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ماہرین کی فعال شرکت کا مشاہدہ کیا گیا، جو ٹیکنالوجی، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے مشترکہ مشن میں ایک اہم قدم ہے۔ ورکشاپ میں 30 ہندوستانی شرکاء نے شرکت کی۔
ہندوستان –یوروپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل ہمارے دو طرفہ سائنسی اور تکنیکی تعاون کی بنیاد بن گئی ہے۔ اس ورکشاپ کی کامیابی سے تکمیل نے ہماری مصروفیت میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ کیا ہے۔
ہندوستان اور یوروپی یونین کے ذریعے قائم کردہ تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل کے بارے میں
ہندوستان-یوروپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کا اعلان پہلی بار یوروپی کمیشن کے صدر، ارسولا وان ڈیر لیئن اور ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپریل 2022 میں کیا تھا۔ 6 فروری 2023 کو قائم کردہ،یہ اسٹریٹجک کوآرڈینیشن میکانزم دونوں فریقین کو تجارت، قابل اعتماد ٹکنالوجی اور سیکورٹی کے تعاون میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اور ان شعبوں میں اشتراک کو گہرا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہندوستان- یوروپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام ہندوستان اور یوروپی یونین کے تمام لوگوں کے مفاد کے لیے مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ٹی ٹی سی دونوں شراکت داروں کے درمیان تجارت اور ٹیکنالوجی پر اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کا ایک کلیدی فورم ہے۔ جیواسٹریٹیجک چیلنجوں نے مشترکہ اقدار کی بنیاد پر سلامتی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں یوروپی یونین اور ہندوستان کے مشترکہ مفاد کو تقویت دی ہے۔
ٹی ٹی سی تین ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے:
- ورکنگ گروپ 1جو اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے ہے
- ورکنگ گروپ 2 جو سبز اور شفاف توانائی ٹیکنالوجیز کے لیے ہے، اور
- ورکنگ گروپ 3 تجارت، سرمایہ کاری اور لچکدار ویلیو چینز کے لیے ہے
ورکنگ گروپ اب مشترکہ طور پر شناخت شدہ مقاصد اور کلیدی اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔سبز اور شفاف توانائی کی ٹیکنالوجیز پرہندوستان- یوروپی یونین ٹی ٹی سی ورکنگ گروپ 2 کی قیادت ہندوستان کی طرف سے حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور یوروپی یونین سے یوروپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل فار ریسرچ اینڈ انوویشن کر رہے ہیں۔
دونوں فریق2025 میں وزارتی سطح پر ہونے والی ٹی ٹی سی کی اگلی میٹنگ میں سمندری پلاسٹک فضلے کے لیے تشخیص اور نگرانی ٹولز پر اس ورکشاپ جیسے اقدامات کے ذریعے اس شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ سمندری پلاسٹک فضلے پر ہندوستان-یوروپی یونین ٹریڈ اور ٹیکنالوجی کونسل ڈبلیو جی 2 اشتراک کے نتائج 2025 میں اگلی لیڈران کی چوٹی کانفرنس کے دوران ظاہر ہوں گے۔
*************
(ش ح ۔م ش ۔ن ع(
U.No 2329
(Release ID: 2072404)
Visitor Counter : 22