عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشنیافتگان کی بہبودی کے محکمے کی طرف سے یکمنومبر تا تیس نومبر تک ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹکی ملک گیر مہم(سوم)شروع
ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم (سوم)ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آٹھ سو شہروں اور اضلاع میںایک ہزار نو سو مقامات پر منعقد کی جا رہی ہے۔
مہمکے آغاز کے پہلے ہفتے میں 37 لاکھ سے زیادہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس تیار کیے گئے
پنشنروں کے لئے ڈی ایل سی میں چہرے کی تصدیق ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹجمع کروانے کو کسی رکاوٹ کے بغیر آسان بنائے گا
Posted On:
10 NOV 2024 6:49PM by PIB Delhi
پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے پنشن یافتگان کو ڈیجیٹلی بااختیار بنانے کے لیے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 کا آغاز کیا ہے۔ جیون پرمان پنشنرز کو ڈیجیٹلی بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ویژن ہے۔ڈی ایل سی مہم 3.0 بھارت کے 800 شہروں اورقصبوں میں یکم نومبر سے 30 نومبر 2024تک منعقد کیجا رہی ہے، جس میں مرکزی و ریاستی حکومتوں؍ ای پی ایف او ؍خود مختار اداروں کے تمام پنشنرز پنشن تقسیم کرنے والے بینکوںیا آئی پی پی بی میں اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرا سکتے ہیں۔ سپر سینئر پنشنرز یہ اپنی رہائش گاہ سے کر سکتے ہیںاور انہیںیہ خدمات اپنے گھر کی دہلیز پر فراہم کی جاتی ہے۔ تمام پنشن تقسیم کرنے والے بینک،یو آئی ڈی اے آئی، آئی پی پی بی اورسی جی ڈی اے ملک گیر بنیاد پر ڈی ایل سی مہم کو نافذ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
ملک گیر مہم 2.0 یکم سے 30 نومبر 2023 تک ملک بھر کے 100 شہروں میں 600 مقامات پر 17 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، وزارتوں/محکموں، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنوں، یو آئی ڈی اے آئی، MeitY وغیرہ کے اشتراک سے چلائی گئی۔ 1.47 کروڑ سے زیادہ ڈی ایل سی کے ساتھیہ ایک بہت بڑی کامیاب مہم تھی۔
موجودہ مہم میں، پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ تمام پنشنرز میں چہرے کی تصدیق والی ڈی ایل سی تکنیک کے بارے میںبینرز/پوسٹرز کے ذریعےدفاتر اور تمام بینکشاخوں؍ اے ٹی ایمز میں اسٹریٹجک طریقے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے تمام کوششیں کر رہا ہے ۔ تمام بینکوں نے اپنیشاخوں میں سرشار عملے کی ایک ٹیم بنائی ہے جس نے اپنے سمارٹ فونز میں مطلوبہ ایپس ڈاؤن لوڈ کی ہیں جو پنشنرز کے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں۔ اگر پنشنرز بڑھاپے/بیماری/کمزوری کی وجہ سےشاخوں کا دورہ کرنے کے قابل نہیں ہیں، تو بینک کے اہلکار مذکورہ مقصد کے لیے ان کے گھروں یا اسپتالوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔
پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز اس مہم میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہیں۔ ان کے نمائندے پنشنرز کو کیمپ کے قریبی مقامات کا دورہ کرنے اور اپنے ڈی ایل سی جمع کرانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے اہلکار بھی ملک بھر میں اہم مقامات کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ پنشنرز کو اپنے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے مختلف ڈیجیٹل طریقوں کے استعمال میں مدد فراہم کی جا سکے اور پیش رفت کی بہت قریب سے نگرانی کی جا سکے۔
تمام متعلقین خاص طور پر بیمار اور بہت عمر رسیدہ پنشنرز میں تمام مقامات پر کافی جوش و خروش دیکھا گیا ہے۔ نتیجتاً، 3.0 مہم کے آغاز کے پہلے ہفتے کے اختتام تک 37 لاکھ سے زیادہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس تیار کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 90 سال سے زیادہ عمر کے تقریباً14ہزار 3 سو 29پنشنرز اور 80 سے 90 سال کے زمرے کےایک لاکھ 95 ہزار 771 پنشنرزڈی ایل سی اپنے گھر ؍ دفاتر یا پسند کی دوسرے مقامات سے آسانی سے جمع کر سکتے ہیں۔
بھارتیہ اسٹیٹ بینک اور پنجاب نیشنل بینک اس ماہانہ مہم کے پہلے ہفتے میں 5 لاکھ سے زیادہ ڈی ایل سی بنا کر مہم میں سر فہرست رہے ہیں۔ مہاراشٹرا اور تمل ناڈو ریاستیں ماہانہ مہم کے پہلے ہفتے کے دوران 8.5 لاکھ سے زیادہ ڈی ایل سی پیدا کرکے فہرست میںاول مقام پر ہیں۔
محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر اس مہم کو ملک بھر میں کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔
******
ش ح۔ش ا ر۔ ول
Uno-2309
(Release ID: 2072223)
Visitor Counter : 31