وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ناویکا ساگر پریکرمادوم  کے نام سے بھارتی بحریہ کے جہاز  تارینی کی آسٹریلیا میں آمد

Posted On: 10 NOV 2024 5:38PM by PIB Delhi

نومبر 2024کی نو تاریخ کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق تقریباً1430 (مقامی وقت کے مطابق 1700) پر سمندر میں 39 دن کے مشکل سفر کے بعد، ہندوستانی بحریہ کا سیلنگ ویسل تارینی، جو کہ ناویکا ساگر پریکرما دوم  کے نام سے ایک عالمی گردشی مہم پر ہے، فریمینٹل، آسٹریلیا میں اپنی پہلی بندرگاہ پر پہنچا ہے۔

اس تاریخی مہم کو 24 اکتوبر کے روز بحریہ کے سربراہ ایڈمائرل دنیش کے ترپاٹھی نے گوا سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2061255

بحری جہاز نے گوا سے 4900 ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کیا ہے، جس نے  16 اکتوبر 2024 کو خط استوا عبور کیا اور 27 اکتوبر 2024 کو ٹراپک آف  کیپیکون عبور کر لیا۔ اس 38 دن کے بغیر ٹھہراؤ کے سفر کے دوران، ہندوستانی بحریہ کی جوڑی لیفٹیننٹ کمانڈر ڈِلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے کو پُرسکون سے شدیدموسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا،جس میں  40 کی شدت والی سمندری آندھیوں اورچھٹے درجے کی سمندری حالت کا سامنا بھی شامل ہے۔ پورے سفر کے دوران، عملہ اچھی صحت اور اعلیٰ جذبے کے ساتھ رہا، جس نے انتہائی حالات میںبھی بہتر لچک کا مظاہرہ کیا۔

چیف آف نیول اسٹاف مہم کی پیشرفت کو از خود قریب سے دیکھ ر ہے تھے اور وہ اس بارے میں  روزانہ اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہے۔ دیوالی کے موقع پر، جب بحری جہاز سمندر میں تھا،چیف آف نیول اسٹاف نے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اپنے مشن کے لیے پوری طرح سے حوصلہ افزااور وقف پایا۔

فریمینٹل میں آئی این ایس وی تارینی کی آمد پر پرتھ میں ہندوستان کے قونصل جنرل، کینبرا کے دفاعی مشیر، انڈین نیوی سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس اے) کے سکریٹری، رائل آسٹریلوی بحریہ کے نمائندوں سمیتمیڈیا کے ارکان اور آسٹریلیا میں مقیم ہندوستانی بحریہ کے سابق فوجیوں کے ساتھمعززین کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 جشن کو کلاسیکی موسیقی کی آواز نے مزید تقویت بخشی، جسے تمل ایسوسی ایشن آف ویسٹرن آسٹریلیا نے پارائی ڈرم اور کومبو تھرائی ڈرم کا استعمال کرتے ہوئے پیش کیا، جس نے استقبالیہ کو ایک بھرپور ثقافتیپروگرام کی شکل دی۔

 ناویکا ساگر پرکرما II ایکاعلیٰ درجے کا گردشی سفر ہے جس میں دنیا بھر کی چار بڑی بندرگاہوں پر رکنا شامل ہے۔ دو خواتینپر مشتمل عملہآئی این ایس وی تارینی کی مہم کے ذریعے پہلے چکر میں بحریہ کی میراث کو جاری رکھے ہوئے ہے،جو صنفی مساوات، پائیداری، اور عالمی سمندری تعاون کو بھی فروغ دیتا ہے۔ یہمہم بین الاقوامی بحری برادریوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کی بھی نشاندہی کرتی ہے اور ہندوستان کے مالامال سمندری ورثے کے سفیر کے طور پر کام کرتی ہے۔

ایک طرف جہاں آئی این ایس وی تارینی اپنے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہی ہے، تو دوسری طرف یہ سنگ میل ہندوستانی بحریہ کی خواتین ملاحوں کی طاقت، مہارت اور لچک کو واضح کرتا ہے اور پائیدار اور جامع عالمی مشغولیت کے لیے ہندوستان کی لگن کی تصدیق کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)A7FY.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(5)E021.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(7)DS3N.jpeg

 

******

ش ح۔ش ا ر۔ ول

Uno-2308

 


(Release ID: 2072200) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil