قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کا انسانی حقوق کا قومی کمیشن، وزارت خارجہ کے تعاون سے عالمی خطۂ جنوب کے انسانی حقوق کے قومی اداروں کے لئے گیارہ سے سولہ نومبر تک نئی دہلی میں انسانی حقوق سے متعلق آئی ٹی ای سی ایگزیکٹو صلاحیت سازی کے چھ روزہ پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے
پروگرام میں 8 ممالک کےانسانی حقوق کے قومی اداروں کے سینئر سطح کے مندوبین شرکت کررہے ہیں
پروگرام کا مقصد متنوع خطوں میں انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور مضبوطی میں اضافہ کرنا ہے
Posted On:
10 NOV 2024 12:55PM by PIB Delhi
بھارت کا انسانی حقوق کا قومی کمیشن (این ایچ آر سی) ، وزارت خارجہ کے تعاون سے قومی انسانی حقوق کے اداروں کے سینئر افسران کے لیے 11 سے 16 نومبر 2024 تک چھ روزہ بھارتیہ تکنیکی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) ایگزیکٹو صلاحیت سازی کے پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے۔ پروگرام میں مالدیپ، منگولیا، میانمار، نیپال، فلپائن، سری لنکا، تھائی لینڈ اور اردن سمیت آٹھ ممالک کے قومی انسانی حقوق کے اداروں کے سینئر عہدیدار شرکت کریں گے۔
گلوبل ساؤتھ کے قومی انسانی حقوق کے اداروں کے سینئر عہدیداروں کے لیے اس چھ روزہ حسب ضرورت پروگرام کا مقصد، متنوع خطوں میں انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور مضبوطی کو بڑھانا ہے۔ یہ شرکاء کو انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں قیمتی بصیرت بھی فراہم کرتا ہے جس میں انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے گزشتہ تین دہائیوں کے ہندوستان کے وسیع تجربے اور اس کی ہمدردی کے جذبے کا اشتراک کیا جائے گا۔ یہ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق بہترین طریقوں، تجربات اور خیالات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرکے شرکاء کے علم میں اضافہ کرے گا۔
شرکاء، تکنیکی اجلاسوں میں حصہ لیں گے جن میں انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا، جس میں اور چیزوں کے علاوہ کمیشن کا شکایات کے بندوبدست کا جامع آن لائن نظام، جدید تحقیقاتی طریقہ کار، انسانی حقوق کے ابھرتے ہوئے مسائل، اور کاروبار، ٹیکنالوجی، اور انسانی حقوق پر پائیدار ترقی کا اثر شامل ہیں۔
مقررین میں اور لوگوں کے علاوہ انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے سابق ارکان ،جسٹس ایم ایم کمار، ڈاکٹر دنیشور ایم مولے اور جناب راجیو جین نیز این ایچ آر سی بھارت کے سکریٹری جنرل جناب بھرت لال، نیویارک میں اقوام متحدہ کے بھارت کے سابق سفیر جناب اشوک کمار مکھرجی ، اقوام متحدہ میں بھارت کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب شومبی شارپ، انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل (اول) جناب منوج یادو، بھارتیہ چناؤ کمیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل جناب اکشے راوت اور نیتی آیوگ کے مشن ڈائریکٹرجناب یوگل کشور جوشی شامل ہیں۔
یہ پہل، انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کی تفہیم اور تعریف کو بڑھانے اورقومی انسانی حقوق کے اداروں کے سینئر عہدیداروں کے مابین صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے بھارتیہ انسانی حقوق کے قومی کمیشن کی جاری رابطہ کاری کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ کمیشن نے پہلے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے ہیں، جن میں 2023 میں مالدیپ کے انسانی حقوق کمیشن کے لیے رہائشی صلاحیت سازی کا ایک پروگرام بھی شامل ہے۔
******
ش ح۔ش ا ر۔ ول
Uno- 2302
(Release ID: 2072161)
Visitor Counter : 27