وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ناکالا میں موزمبیق کو دو انٹرسیپٹر حوالے کیا گیا

Posted On: 09 NOV 2024 7:17PM by PIB Delhi

بحر ہند خطے کے دوست ممالک کے ساتھ اپنی صلاحیت سازی کی مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند نے 08 نومبر 24 کو موزمبیق کی حکومت کو دو واٹر جیٹ پروپیلڈ فاسٹ انٹرسیپٹر کرافٹ (ایف آئی سی) تحفے میں دیے۔ ہندوستان سے آئی این ایس گھڑیال کے ذریعے یہ سپرد کئے گئے۔

حوالگی کی تقریب میں موزمبیق میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب رابرٹ شیٹکنٹونگ، ماپوتو میں ہندوستان کے نئے تعینات کردہ دفاعی مشیر، کرنل پونیت عطری، اور آئی این ایس گھڑیال کے کمانڈنگ آفیسر، کمانڈر راجن چِب نے شرکت کی۔ وزارت قومی دفاع کے مستقل سکریٹری مسٹر آگسٹو کاسیمیرو میوئیو نے حکومت موزمبیق کی جانب سے باضابطہ طور پر جہازوں کو قبول کیا۔

پانی سے چلنے والی یہ کشتیوں کی تیز رفتار 45 بحری میل اور 12 بحری میل پر 200 بحری میل کی حد ہوتی ہے۔ یہ پانچ اہلکاروں کا عملہ لے جاسکتے ہیں اور مشین گنوں اور گولیوں سے بچنے والے کیبن سے لیس ہوتے ہیں۔ دونوں ایف آئی سیز بحری دہشت گردی اور کابو ڈیلگاڈو صوبے میں جاری شورش سے نمٹنے کی کوششوں میں حکومت موزمبیق کی نمایاں مدد کریں گے۔ اس سے پہلے، سمندری سلامتی کے لیے حکومت موزمبیق کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے، حکومت ہند نے 2019 میں دو بڑے انٹرسیپٹر جہاز تحفے میں دیے تھے، اس کے بعد جنوری 2022 میں اسی کلاس کے دو ایف آئی سی دیے تھے۔

ہندوستانی بحریہ کو کئی ممالک نے آئی او آر میں بحری سیکورٹی کے لیے ترجیحی شراکت دار کے طور پر دیکھا ہے۔ ہندوستانی بحریہ آئی او آر کے کئی دوستانہ ساحلوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ بحری سلامتی کے چیلنجوں جیسے بحری قزاقی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی غیر رپورٹ شدہ اور غیر منظم (آئی یو یو) ماہی گیری، بحری دہشت گردی وغیرہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی میری ٹائم سیکورٹی فورسز کو لیس اور تربیت فراہم کر سکے۔ بحریہ کئی ممالک کو قدرتی آفات اور کووڈ-19 وبائی امراض جیسے دیگر ہنگامی حالات کے دوران خطے میںانسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) مدد فراہم کرنے والا پہلا جواب دہندہ بھی رہا ہے۔ مارچ 2019 میں، ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز سجتا اور شاردول اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ جہاز سارتھی کو موزمبیق کی مدد کے لیے ان کی تعیناتی سے ہٹا دیا گیا تھا جب طوفان اڈائی نے صوبہ صوفالا سے ٹکرایا تھا۔ دو ہفتوں کے عرصے میں، بحری جہازوں نے 200 سے زائد شہریوں کو بچایا، 2300 سے زائد افراد کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 ٹن خوراکی مواد فراہم کیا۔

مارچ 2021 میں، کووڈ- 19 وبائی مرض کے دوران، حکومت ہند نے 100,000 خوراکیں عطیہ کیں اور کووی شیلڈ ویکسین کی 10 لاکھ سے زیادہ خوراکیں کوویکس پروگرام کے تحت موزمبیق کو فراہم کیں۔

ہندوستان نے موزمبیق کی مسلح افواج کے لیے ہندوستانی مسلح افواج کے مختلف پیشہ ورانہ اداروں میں تربیت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ہندوستان نے پچھلے سال نومبر میں موزمبیق کو ایک انفنٹری ویپنز ٹریننگ سمیلیٹر بھی تحفہ میں دیا تھا جو ماپوتو کے قریب آرمی پریکٹسنگ اسکول مانہیکا میں نصب کیا جائے گا۔ ہندوستانی تحفے میں دیئے گئے جہازوں کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے بارے میں ملازمت کے دوران تربیت بھی ماپوٹو میں مقیم ہندوستانی کوسٹ گارڈ افلوٹ سپورٹ ٹیم کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے۔ ہندوستان کی طرف سے تحفے میں دیے گئے انٹرسیپٹرز جہازوں نے 2019 سے شورش مخالف کارروائیوں، میری ٹائم گشت اور روک تھام اور لاجسٹک سپورٹ مشنز میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے دو سالوں میں، ہندوستانی جنگی جہازوں نے ماپوتو، بیرا اور ناکالا میں باقاعدہ پورٹ کال کی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز تیر اور سجتا نے مارچ 2023 میں منعقدہ ناکالا میں ہندوستان-موزمبیق-تنزانیہ (آئی ایم ٹی) سہ فریقی مشق کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لیا۔ اس سے قبل، ہندوستانی بحریہ کے جہازوں سجتا، سنائینا اور سومیدھا نے موزمبیق بحریہ کے ساتھ مشترکہ ای ای زیڈ سرویلنس مشن کا آغاز کیا تھا۔ خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور کام کرنے کے لیے موزمبیق بحریہ کے اہلکاروں کے لیے بندرگاہ اور سمندری تربیت۔

ہندوستان اور موزمبیق ایک مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اشتراک کرتے ہیں جو ہر گزرتے سال کے ساتھ متعدد شعبوں میں مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ اس طرح ہندوستان بحر ہند کے خطے میں اپنے بحری پڑوسیوں کی مدد اور تعاون کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جو ک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے وژن (ایس اے جی اے آر) کے مطابق ہے۔

******

ش  ح۔ م ع ۔ م ر

U-NO. 2296


(Release ID: 2072105) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Marathi