وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا


بھارت کے فوجی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے پروجیکٹ شوریہ گاتھا

Posted On: 08 NOV 2024 6:21PM by PIB Delhi

دفاعی عملے کے سربراہ (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے آج نئی دہلی میں، سالانہ انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹول (آئی ایم ایچ ایف) کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ 8 اور 9 نومبر 2024 کو منعقد ہونے والے اس دو روزہ فیسٹول کا مقصد بھارت کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی، فوجی تاریخ اور فوجی ورثے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی اور بھارتی تھنک ٹینکس، کارپوریشنز، سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں، غیر منافع بخش کمپنیوں، ماہرین تعلیم اور ریسرچ اسکالرز کو شامل کرنا ہے۔

سی ڈی ایس نے پروجیکٹ ’شوریہ گاتھا‘ کا بھی آغاز کیا، جو کہ فوجی امور کے محکمے اور یو ایس آئی آف انڈیا کی ایک پہل ہے، جس کا مقصد تعلیم اور سیاحت کے ذریعے بھارت کے فوجی ورثے کا تحفظ اور فروغ ہے۔

جنرل چوہان نے عسکری موضوعات پر نمایاں اشاعتوں کا بھی اجرا کیا، جن میں درج ذیل اشاعتیں شامل ہیں: ائیر مارشل وکرم سنگھ (ریٹائرڈ) کی تصنیف کردہ کتاب ’’اے ہسٹری آف انڈو پاک ایئر وار دسمبر 1971‘‘؛ بھارتی فوج اور یو ایس آئی آف انڈیا کی مشترکہ اشاعت ویلیور اینڈ آنر ؛ یو ایس آئی اور وار واؤنڈیڈ فیڈریشن کی مشترکہ اشاعت ’’وار- واؤنڈیڈ ڈس ایبلڈ سولجر اینڈ کیڈٹس‘‘۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے تصویروں کی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا، جس میں اس نے دفاعی تحقیق میں اختراعات کے ذریعے آتم نربھر بھارت میں تعاون کرنے کے اپنے سفر اور کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ اس پروگرام میں دہلی این سی آر کے پورے علاقے سے این سی سی کیڈٹس نے حصہ لیا۔ فوج کی تینوں شاخوں کی جانب سے معلوماتی اسٹال لگائے گئے ہیں، جس میں ان کے کردار اور امنگوں والے نوجوانوں کے لیے دستیاب مختلف مواقع کی نمائش کی گئی ہے۔

بھارت کی طویل اور وسیع فوجی تاریخ اور اسٹریٹجک کلچر کے باوجود، زیادہ تر عام لوگ ملک کے فوجی ورثے اور سلامتی کے خدشات کے مختلف پہلوؤں سے بے خبر ہیں۔ انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹول قومی گفتگو اور ملک کے ثقافتی کیلنڈر میں اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا مقصد بھارت کی فوجی روایات، سکیورٹی اور حکمت عملی کے موجودہ مسائل کے بارے میں سمجھ اور آتم نربھر بھارت اقدامات کے ذریعے فوجی صلاحیت میں خود کفالت حاصل کرنے کی کوششوں میں اضافہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CDS2ndIMHF(2)G6ZR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CDS2ndIMHF(3)9M7V.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CDS2ndIMHF(1)JR9U.jpg

 

 

******

ش ح۔م ع ۔ م ر

U-NO.2264


(Release ID: 2071854) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil