وزارت خزانہ
سی بی آئی سی نے کسٹمز کارگو سروس فراہم کرانے والے)سی سی ایس پیز( کے لیے اسٹوریج کے سامان کےبیمہ کے لیے دنوں کی تعداد میں کمی کرکے اور اے ای او کے مطابق سی سی ایس پیز فراہم کرانے والوں کے لیے لائسنس کی تجدید کے عمل کو ختم کرکے نرمی کا اعلان کیا
یہ نرمی اخراجات اور تکمیل کے بوجھ کو کم کرے گی، ایکسم آپریشنز کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی اور عالمی تجارت کو فروغ دے گی
Posted On:
08 NOV 2024 6:10PM by PIB Delhi
وزیر اعظم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے اہداف کے مطابق، جو لاجسٹکس بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، کارکردگی میں اضافہ کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے، بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز سے متعلق مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) نے کسٹمز کارگو سروس پرووائیڈرز (سی سی ایس پیز ) کے لیے اہم نرمیوں کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن نمبر 75/2024-کسٹمز (این ٹی ) مورخہ 7 نومبر ، 2024 ءاور سرکلر نمبر 22/2024-کسٹمز مورخہ 8 نومبر ، 2024 ءکے تحت دی جانے والی اہم نرمیاں کچھ اس طرح ہیں:
- اسٹوریج سامان کے بیمہ کے دنوں میں کمی: کسٹمز کارگو سروس فراہم کرانے والے (سی سی ایس پیز ) کو ‘‘ہینڈلنگ آف کارگو اِن کسٹمز ایریاز ریگولیشنز 2009 ’’ کے تحت کسٹمز میں محفوظ سامان کا 10 دن کے لیے انشورنس کرانا ضروری تھا۔ اب اس مدت کو 5 دن تک کم کر دیا گیا ہے تاکہ تجارتی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس سے اداروں کے لیے لاگت میں کمی آئے گی اور نقدی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔
- لائسنس کی تجدید کا عمل ختم: عالمی آپریشنل معیارات (اے ای او ) کے مطابق کام کرنے والے، مستحکم اور تعمیل کرنے والے کاروباری اداروں کو تسلیم کرنے کے لیے، کسٹمز کارگو سروس پرووائیڈرز (سی سی ایس پیز ) کو ‘‘ ہینڈلنگ آف کارگو اِن کسٹمز ایریاز ریگولیشنز 2009 ’’ کے تحت اپنے لائسنس کی تجدید نہیں کرانی پڑے گی۔ ان کے لائسنس کو ان کی اے ای او اجازت نامے کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس سے لاجسٹکس آپریٹرز کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی ، جو سی سی ایس پیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔
یہ اقدامات سی سی ایس پیز کے لیے آپریشنل اخراجات اور کارکردگی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہیں، جو درآمد شدہ اور برآمد شدہ سامان کے بندوبست میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تبدیلیاں حکومت کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہیں تاکہ لاگت اور کام کے بوجھ کو کم کیا جا سکے، ایکسم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور عالمی تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔
سی بی آئی سی کی ان کوششوں سے لاجسٹکس کی لاگت میں کمی، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور عالمی تجارت میں بھارت کی مسابقتی پوزیشن کےمستحکم ہونے کا امکان ہے۔
.............................
) ش ح – ع و - ع ا )
U.No. 2263
(Release ID: 2071853)
Visitor Counter : 26