مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں شہری ترقیاتی اسکیموں اور بجلی کے شعبے کا جائزہ لیا
سرکاری عمارتوں میں پری پیڈ اسمارٹ میٹر لگانے کامرکزی وزیر کا مشورہ
Posted On:
08 NOV 2024 5:18PM by PIB Delhi
بجلی اور ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے ( یو ٹی ) چنڈی گڑھ کے سکریٹریٹ میں چنڈی گڑھ کی شہری ترقیاتی اسکیموں اور بجلی کے شعبے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ایڈمنسٹریٹر کے مشیر، یو ٹی حکومت کے سینئر عہدیداران، حکومتِ ہند کے وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور اور بجلی کی وزارت کے حکام اور پاور فائنانس کارپوریشن (پی ایف سی) کے افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کے مشیر نے معزز مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چنڈی گڑھ کا دورہ کیا اور بجلی کے شعبے اور شہری ترقی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد یو ٹی بجلی کے محکمے اور شہری ترقیاتی محکمے کے سکریٹریوں نے اپنی متعلقہ پریزنٹیشنز بھی دیں ۔
میٹنگ کے دوران یو ٹی میں بجلی کے مجموعی شعبے اور شہری ترقیاتی پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔ ساتھ ہی بجلی کے شعبے کی آپریشنل کارکردگی پر بھی گفتگو ہوئی۔ یو ٹی نے اپنے شعبے کے مینڈیٹ، اسٹرکچر، بجلی کی خرید کے ذرائع، الیکٹریکل اسٹس، صارفین کی پروفائل، اے ٹی اینڈ سی اور گزشتہ پانچ برسوں کے قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری کی تکمیل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ مزید یہ کہ یو ٹی نے بجلی کے صارفین کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کی گئی کوششوں کو بھی متعارف کرایا ۔
اپنے خطاب میں بجلی ، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے تمام معززین کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ ان کا یہ دورہ یو ٹی کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یو ٹی ایک شہری علاقہ ہونے کے ناطے، اپنے اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو مزید کم کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں کیونکہ شہر میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ تمام سرکاری عمارتوں میں پری پیڈ اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں۔ اس کے علاوہ ، یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ ایک ایسا نظام بنایا جائے ، جس سے سرکاری بقایاجات بروقت ادا کیے جا سکیں کیونکہ بجلی سپلائی کرنے والے اداروں کی مالی کارکردگی میں کمی، بجلی کی فراہمی پر منفی اثر ڈالتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی کو ترجیحی بنیادوں پر تمام سرکاری عمارتوں پر روف ٹاپ سولر پینل نصب کرنا چاہیے۔
بجلی کے مرکزی وزیر نے یو ٹی کی مجموعی ترقی میں حکومتِ ہند کی جانب سے مسلسل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی اور یو ٹی کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
......................
) ش ح – ع و - ع ا )
U.No. 2256
(Release ID: 2071814)
Visitor Counter : 21