صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف ایس ایس اے آئی کی 45ویں سی اے سی میٹنگ میں سیاحتی موسم  کے پیش نظر سیاحتی مقامات کے لیے فوڈ سیفٹی میں اضافہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ای کامرس پلیٹ فارمز کے گوداموں پر نگرانی بڑھانے اور ڈیلیوری اہلکاروں کے لیے ایس او پیز جاری کرنےکے لیے کہا گیا

Posted On: 07 NOV 2024 8:45PM by PIB Delhi

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اے آئی) نے آج یہاں اپنی 45ویں مرکزی مشاورتی کمیٹی (سی اے سی) کی میٹنگ منعقد کی جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا گیا کہ وہ مقبول سیاحتی مقامات پر نگرانی کو تیز کریں تاکہ سیاحت کے اہم  سیزن نومبر سے مارچ تک کی تیاری میں حفاظتی معیارات کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیزن کے دوران مقبول مقامات پر ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی زیادہ تعداد کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان سیاحتی مقامات پر فوڈ سیفٹی آن وہیلز موبائل لیبز کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

جناب  جی کملا وردھنا راؤ، سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی نے مختلف ریاستوں کے فوڈ کمشنروں سے کہا کہ وہ ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے استعمال ہونے والے گوداموں اور دیگر سہولیات کی نگرانی کو تیز کریں۔ انہوں نے ایسے گوداموں کے ساتھ ساتھ ان پلیٹ فارمز کے ڈیلیوری اہلکاروں کے لیے ایس او پیز جاری کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے نگرانی کے نمونے بڑھانے کے لیے کہا گیا تھا اور اس مقصد کے لیے فوڈ سیفٹی آن وہیلز موبائل وین کو تعینات کرنے کو بھی کہا گیا تھا۔

کمیٹی نے فوڈ سیفٹی ٹریننگ اینڈ سرٹیفیکیشن(ایف او ایس ٹی اے سی) کے تحت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی او یز) کو تربیت دینے پر بھی زور دیا تاکہ تمام شہریوں کے لیے کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مارچ 2026 تک 25 لاکھ فوڈ ہینڈلرز کو تربیت دینے کی تاکید کی گئی تھی، جن میں یونیورسٹی، کالج اور ہاسٹل کینٹین شامل ہیں۔

ایک مربوط فوڈ سیفٹی طریقہ کار کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، تمام متعلقہ وزارتوں، متعلقہ فریقوں سے تعاون کرنے پر زور دیا گیا، اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریاستی اور ضلعی سطح پر مشاورتی کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے بلانے کی ترغیب دی گئی۔

میٹنگ نے’ایٹ رائٹ انڈیا ‘تحریک کے ایک حصے کے طور پر صحت مند کھانے کی ثقافت کو فروغ دینے میں صارفین کو فعال طور پر شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ میلوں، واک تھونز اور اسٹریٹ ڈراموں (نکڑ ناٹک) جیسے آؤٹ ریچ اقدامات کے ذریعے فوڈ سیفٹی بیداری کو فروغ دیں۔

میٹنگ میں 60 سے زیادہ عہدیداروں نے سرگرمی سے حصہ لیا، جن میں کمشنر برائے فوڈ سیفٹی (سی ایف ایس) ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے،ایف ایس ایس اے آئی کے سینئر عہدیدار، اور فوڈ انڈسٹری، صارفین کے گروپس، زراعت کے شعبے، لیبارٹریوں اور تحقیقی اداروں کے ارکان شامل ہیں۔

************

ش ح۔ش ت۔ ج ا

 (U: 2238)


(Release ID: 2071665) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Marathi