سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذورافرادکو بااختیار بنانے کامحکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، دِویانگ جن کے معیار زندگی کو بڑھانے میں مصنوعی اورآرتھوٹک آلات کے کردار کے بارے میں ملک گیر بیداری کے پروگراموں کا انعقاد کررہا ہے

Posted On: 07 NOV 2024 8:17PM by PIB Delhi

5 نومبر کو بین الاقوامی پروسٹیٹکس اور آرتھوٹکس ڈے (آئی پی او ڈی)کے بعد معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) پورے ہندوستان میں اپنے قومی اداروں اور جامع علاقائی مراکز(سی آر سیز)کے ذریعے۔مصنوعی اورآرتھوٹک آلات کی اہمیت اور اعضاء کے نقصان یا جسمانی معذوری کے شکار افراد کے معیار زندگی کو بڑھانے میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔

 

 

یہ اقدامات دیویانگ جن کمیونٹی کے لیے حمایت اور بیداری بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ مصنوعی اور آرتھوٹک خدمات بہت سے افراد کے لیے نقل و حرکت، فعالیت اور معیار زندگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ خدمات صحیح معنوں میں شخصی مرکز صحت کی نگہداشت کی نمائندگی کرتی ہیں، یہ ضروری ہے کہ افراد، خاندان اور کمیونٹیز کو ایک قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں فعال شرکاء اور فائدہ اٹھانے والوں کے طور پر شامل کیا جائے۔

منعقد ہونے والی اہم سرگرمیوں میں درج ذیل امور شامل ہیں:

این آئی ایل ڈی کی طرف سےآگاہی ریلی اورتعلیمی سرگرمیاں: نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکوموٹر ڈس ایبلٹیز (این آئی ایل ڈی) کے طلباءنے ایک ریلی، نکڑ ناٹک اورتعلیمی سیشنز کا انعقاد کیا،جس میں نقل وحرکت اورشمولیت کو فروغ دینے میں مصنوعی ادویات اورآرتھوٹکس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

01.jpg

 

سی آر سی، چھتر پور کی طرف سے بیداری کیمپ: ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جہاں 50 سے زیادہ مستفیدین کوامدادی آلات تقسیم کیے گئے، جس سے ان کی روزمرہ کی زندگی میں نقل و حرکت کو بہتر بنایا گیا۔

سی آر سی راج نندگاؤں کی طرف سے آن لائن ویبنار: مرکزنے روزمرہ کی سرگرمیوں میں یہ آلات فراہم کرنے والے ضروری تعاون پر زور دیتے ہوئے‘زندگی کے معیار کو بڑھانے میں مصنوعی اورآرتھوٹکس کا کردار’پر ایک مفت آن لائن ویبنار کا انعقاد کیا۔

سی آر سی،تریپورہ کی طرف سے آف لائن بیداری پروگرام: کمیونٹی کو متاثر کرنے کے لیے ایک آف لائن بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریکی تقاریر،ریس کے مقابلے اور میوزیکل چیئر مقابلہ شامل تھا۔

 

02.jpg

 

سی آر سی گورکھپور کی طرف سے عوامی بیداری پروگرام: سی آر سی گورکھپور نے ایک بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جہاں دیویانگجن کی ایک قابل ذکر تعداد میں موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں تقسیم کی گئیں، ان کی نقل و حرکت میں آسانی کو بڑھایا گیا اور خود انحصاری کو فروغ دیا۔

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کے تحت کئی دیگر قومی اداروں اور سی آر سیزنے بھی مختلف قسم کے پروگراموں کی میزبانی کی،جس سے دیویانگجن کی زندگیوں پر مصنوعی ادویات اور آرتھوٹکس کے تبدیلی کے اثرات کے بارے میں ملک بھر میں بیداری پھیلانے میں مدد ملی۔

 

03.jpg

معذورافرادکو بااختیار بنانے کا محکمہ دِویانگ جن کو بااختیار بنانے اورآزادی اورشمولیت کے لیے ان کی خواہشات کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ مصنوعی اورآرتھوٹک خدمات تک رسائی کو بڑھا کر اورشمولیت کی ثقافت کو فروغ دے کر، حکومت ہند ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے وقف ہے،جہاں ہرفرد وقار اور مواقع کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

 

************

ش ح۔م ع ۔ن ع

 (U: 2235)


(Release ID: 2071651) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi