کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت نے 100فیصد اہداف حاصل کرتے ہوئے خصوصی مہم 4.0 کا اختتام کیا

Posted On: 07 NOV 2024 7:34PM by PIB Delhi

کانکنی کی  وزارت نے اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر، مرکزی پبلک سیکٹر اکائیوں، اور خود مختار اداروں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ "خصوصی مہم 4.0" کو انجام دیا ہے جس کا مقصد ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانا، اراکین پارلیمنٹ، وزیر اعظم کے دفتر ، آئی ایم سی اور ریاستی حکومتوں کے زیر التوا حوالہ جات کو کم کرنا، عوامی شکایات کو حل کرنا، اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کا انتظام کرنا ہے۔ مسلسل اپنے اہداف کو حاصل کرتے ہوئے،کانکنی کی وزارت نے ایک بار پھر گزشتہ مہموں کی کامیابیوں کی بنیاد پر بنے اپنے 100فیصداہداف حاصل کر لیےہیں۔

اس سال کانکنی کی وزارت نے 376 صفائی مہم چلائی، جو کہ 290 مہموں کے اپنے مقررہ ہدف سے زیادہ ہے۔ ان کوششوں کے ذریعہ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے تقریباً 1.1 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے، اور 165,119 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی گئی۔ اس مہم نے ریکارڈ کے انتظام اور ارکان پارلیمنٹ کے حوالوں، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، آئی ایم سی کے حوالہ جات، عوامی شکایات، اور پی ایم او کے حوالہ جات کو نمٹانے کے اپنے اہداف کا 100فیصد حاصل کیا۔ مزید برآں، ضابطوں میں آسانی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے اس وزارت نے اس مہم کے دوران 7 ضابطوں  کو آسان بنایا۔

اس سال، وزارت نے "پائیداری" کے موضوع کو اپنایا جس کے تحت کئی نئے اقدامات کیے گئے جیسے: کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر ، جناب جی کشن ریڈی جی کے ذریعہ حیدرآباد میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (جی ایس آئی ٹی آئی) میں روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کا افتتاح ،این ایچ-6 کے ساتھ ساتھ رانی لکشمی بائی باغ میں نصب 1.6 ٹن ایلومینیم اسکریپ سے تیار کردہ ویسٹ ٹو آرٹ مجسمہ کی تنصیب، مالی سال 25-2024 میں ایم سی پی  اور آئی سی سی میں 1000 کے ڈبلیو پی گراؤنڈ ماونٹڈ سولر پینل کےیونٹ کی تکمیل ، ایم ای سی ایل، ناگپور میں اپنے نامیاتی فضلہ کو موثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے اسکریپ کو اختراعی ویسٹ کمپوسٹنگ مشین میں تبدیل کرنا۔

وزارت کے سینئر افسران کو سیاحوں اور مقامی لوگوں میں صفائی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں مختلف جیو ہیریٹیج اور حیاتیاتی سیاحتی مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتا راؤ کی قیادت میں نوبرا ویلی، لداخ جیسے دور دراز علاقوں میں بھی صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔

اس مہم کے دوران ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری، جناب وی سرینواس نے شاستری بھون میں کانکنی کی وزارت کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) کے ذریعہ عوامی بہبود میں شراکت کی نمائش کی گئی۔

اس سال، وزارت نے ایک بک کیفے کے ساتھ کینٹین کی تزئین و آرائش کی اور  اپنے ملازمین کے لیے آرام دہ جگہ پیش کرتے ہوئے "ملازمین پر مبنی اقدام" پر بھی زور دیا۔ مزید برآں، ایک غیر استعمال شدہ جگہ کو ملازمین کے لیے تفریحی مرکز میں تبدیل کیا گیا ہے، تاکہ عملے کے درمیان صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیا جا سکے، جو ان کی فلاح و بہبود کے لیے وزارت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

خصوصی مہم 4.0 میں کانکنی کی وزارت کی کامیابیاں التوا کو کم کرنے، صفائی ستھرائی، ماحول دوست حکمرانی، پائیداری اور موثر عوامی خدمت کے اس کے ہدف کی حمایت کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

2230


(Release ID: 2071630) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi