بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ شملہ میں ہماچل پردیش کے بجلی کے شعبے کا جائزہ لیا
Posted On:
07 NOV 2024 7:58PM by PIB Delhi
پاور اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج شملہ میں شہری ترقی کی اسکیموں اور ہماچل پردیش کے لیے پاور سیکٹر کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔
ہماچل پردیش کے محترم وزیر اعلیٰ جناب سکھوندر سنگھ شکلا، اور عوامی امور اور شہری ترقیات کے محکمے، ہماچل پردیش، کے محترم وزیر جناب وکرمادتیہ سنگھ اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔ اس میٹنگ میں ریاستی حکومت اور حکومت کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، اور بجلی کی وزارت کے سینئر افسران بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ستلج جل وِدیوت نگم لمیٹڈ (ایس جے وی این ایل)، بھاکڑا بیاس انتظامکاری بورڈ (بی بی ایم بی) اور ریل وکاس نگم لمیٹڈ (آر وی این ایل) کے افسران بھی اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پاور سیکٹر کی مجموعی صورتحال اور شہری ترقی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈی ایس ایس) اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹس کے تحت کاموں کی تکمیل سے متعلق مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا اور ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ، اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ ریاست اور بی بی ایم بی مشترکہ طور پر دو پمپ سٹوریج پروجیکٹس (پی ایس پیز) یعنی 1,500 میگاواٹ پی ایس پی، رائے پور، ضلع اونا، اور 2800 میگاواٹ پی ایس پی گڑیا، ضلع کانگڑا میں لے سکتے ہیں۔
عزت مآب وزیر اعلیٰ نے پاور سیکٹر اور شہری ترقی سے متعلق مسائل کے سلسلے میں ہماچل پردیش کا جائزہ لینے کے لیے شملہ کے ان کے دورے کے لیے عزت مآب مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں میں مفت بجلی سے متعلق پاور سیکٹر کے پروجیکٹوں کے سلسلے میں ریاست کے خدشات کو بھی اجاگر کیا۔
اپنے خطاب میں پاور اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے میٹنگ میں آنے والے تمام معززین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ریاست کے ان کے دورے سے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کے حل میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں بہتری لانے اور ریاست کے دور دراز علاقوں کے لیے بجلی کی تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں آر ڈی ایس ایس کے کردار پر روشنی ڈالی اور ریاست کو مشورہ دیا کہ وہ آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے نوازے اور ان پر عمل درآمد کرے جس میں سرحدی علاقوں کی بجلی کاری کے لیے منظور شدہ کام بھی شامل ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاست ہماچل پردیش میں ہائیڈرو پاور کی بہت بڑی صلاحیت ہے جس کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے اور اس بات پر زور دیا کہ مرکز اور ریاست کو زیر التواء مسائل کے حل کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہئے۔
بجلی کے مرکزی وزیر نے ریاست کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2232
(Release ID: 2071629)
Visitor Counter : 19