وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

‘ہومیو پیتھک پریکٹس کے ساتھ سکم کی جڑی بوٹیوں کی حکمت کو مربوط کرنے سے متعلق طبی تعلیم کے پروگرام کو جاری رکھنا: روایتی کہانیوں کے سروے کے تجربات’

Posted On: 07 NOV 2024 7:57PM by PIB Delhi

ہومیوپیتھی میں تحقیق سے متعلق مرکزی کونسل (سی سی آر ایچ) کے تحت کلینیکل ریسرچ یونٹ (ہومیوپیتھی) نے آج فرن ڈینزونگ ہوٹل، قاضی روڈ گینگٹوک میں ایک اہم کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) پروگرام کا انعقاد کیا،جس میں سکم کی جڑی بوٹیوں کی حکمت کے مالامال ورثے کو ہومیوپیتھی کے اصولوں کے ساتھ مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس تقریب کو مہمان خصوصی کے طور پرسکم کے وزیرصحت جناب جی ٹی ڈھونگل کی موجودگی نے رونق بخشی۔ ان کے علاوہ اس پروگرام میں سی سی آر ایچ کےمعزز ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سبھاش کوشک، ڈاکٹر پیما سیڈن لیپچا، پرنسپل ڈائریکٹر-کم-مشن ڈائریکٹر، نیشنل آیوش مشن، حکومت سکم اور ڈاکٹر راجیب گوگوئی، سائنثسٹ-ای اوردفتر کےسربراہ،بوٹینیکل سروے آف انڈیا،سکم ہمالین ریجنل سینٹر، گنگٹوک موجود تھے۔

 

A group of men holding a gold objectDescription automatically generated

ڈاکٹر سبھاش کوشک، ڈی جی، سی سی آر ایچ، جناب جی ٹی ڈھونگل، وزیر صحت اور خاندانی بہبود، سکم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے

 

سی ایم ای نے سکم میں دواؤں کے پودوں کے بارے میں روایتی علم اورطریقوں کی کھوج کرتے ہوئے ایک جامع لوک کہانیوں کےسروے کے نتائج کی گہرائی تک رسائی حاصل کی۔ اس کا مقصدان پرانے علاج اور ہومیو پیتھی کے اصولوں کے درمیان ممکنہ ہم آہنگی کی نشاندہی کرنا تھا۔ دونوں کی بہترین چیزوں کو ملا کر، منتظمین نے صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کا تصور کیا،جس سے بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E4QK.jpg

سی ایم ای کے معززین

 

اس تقریب میں ہومیوپیتھی اور روایتی ادویات کے دونوں شعبوں کے معروف ماہرین، محققین اور پریکٹشنرز کو اکٹھا کیا گیا۔ انہوں نے بصیرت پر مبنی بات چیت میں حصہ لیا، قیمتی تجربات کا اشتراک کیا اور سکم کی جڑی بوٹیوں کی حکمت کو ہومیو پیتھک کلینکل پریکٹس میں ضم کرنے کے لیے جدید حکمت عملی کی کھوج کی۔ ایتھنو میڈیسن میں اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے مربوط طریقوں کی افادیت اور حفاظت کی توثیق کرنے کے لیے ثبوت پر مبنی تحقیق اور کلینیکل ٹرائلز پر زور دیا گیا۔

سکم کے وزیر صحت نے اس پہل کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے، روایتی علم کو ادویات کی مختلف اقسام کے ساتھ مربوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے صحت عامہ کی بہتری کے لیے مقامی حکمت کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سکم میں ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کھولنے اور ہومیو پیتھی میں استعمال ہونے والے ادویاتی پودوں کے سروے، انہیں اکٹھا کرنے اور ان کی کاشت کے لیے ایک مرکز کھولنے کے لیے زمین فراہم کرنے کے بارے میں سی سی آر ایچ کی تجاویز پرغور کرنے کا یقین دلایا۔سی سی آر ایچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سبھاش کوشک نے بھی کلینکل ریسرچ یونٹ کی کوششوں کی تعریف کی اور ہومیو پیتھی کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

اس پروگرام کے موقع پر، ڈاکٹر سبھاش کوشک، ڈاکٹر سنتوش تمانگ، آفیسر انچارج آف کلینیکل ریسرچ یونٹ (گنگٹوک) اور ڈاکٹر ہرلین کور، سی سی آر ایچ ہیڈ کوارٹر برائے گنگٹوک یونٹ کے نوڈل آفیسر کے ساتھ سکم کے گورنر جناب اوم پرکاش ماتھر سے راج بھون، گنگٹوک میں ملاقات کی۔  گورنر موصوف سی ایم ای کے بارے میں جان کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے سائنسی پلیٹ فارمز پر سکم کے روایتی صحت کے علم کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کے لیے اس طرح کے مزید مربوط اقدامات دیکھنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کلینکل ریسرچ یونٹ کے روایتی کہانیوں کے سروے پروجیکٹ کے لیے روایتی کہانیوں سے شفایاب ہونے والوں کے ساتھ ایسوسی ایشن کی سہولت فراہم کرنے کے بارے میں بھی یقین دلایا۔

سی ایم ای ایک شاندار کامیابی تھی، جس نے شرکاء میں نمایاں دلچسپی اور جوش پیدا کیا۔ اس پروگرام نے صحت کی دیکھ بھال کے لیے زیادہ جامع اور مریض پر مبنی نقطہ نظر کی طرف ایک اہم اقدام کیا، جس میں روایتی اور جدید ادویات دونوں کے بہترین امتزاج ہیں۔

 

************

 

 

ش ح۔م ع ۔ن ع

 (U: 2233)

 

 


(Release ID: 2071627) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi