کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت کوئلہ نے سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم پورٹل پر کانکنی کی اجازت کے ماڈیول کا آغاز کیا

Posted On: 07 NOV 2024 6:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت اور ڈیجیٹل طور پرمتحرک معیشت کے وژن کے مطابق، وزارت کوئلہ نے سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم (ایس ڈبلیو سی ایس) کے پورٹل پر کانوں کے کھولنے کی اجازت کے  ماڈیول کا آغاز کیا ہے۔ کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری، جناب وکرم دیو دت نے 7 نومبر 2024 کو نئے ماڈیول کا افتتاح کیا۔ اس تبدیلی کے اقدام کا مقصد کوئلے کی کانیں کھولنے کے لیے منظوری کے عمل کو آسان اور تیز کرنا ہے۔ ڈیجیٹل حل کا فائدہ اٹھا کر، یہ ماڈیول شفافیت کو فروغ دیتا ہے، کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، اور پروسیسنگ کے وقت کو کم کرتا ہے۔ یہ قدم نمایاں طور پر کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیتا ہے، زیادہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتا ہے اور تیز تر منظوریوں کی حمایت کرتا ہے۔ یہ نیا ماڈیول کوئلے کے شعبے میں ترقی کو آگے بڑھائے گا، ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو مضبوط کرے گا، اور خود انحصاری اور پائیدار ترقی کے ملک کے وژن میں تعاون کرے گا۔

سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم(ایس ڈبلیو سی ایس)، جو 11 جنوری 2021 کو شروع کیا گیا تھا، کوئلے کی کانوں کو چلانے کے لیے درکار تمام ضروری منظوریوں کو حاصل کرنے کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔کانکنی کی اجازت کا ماڈیول، ایک اہم خصوصیت، نئی کانیں شروع کرنے یا کوئلے کے نئے بند کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کے عمل کو آسان اور تیز کرتا ہے۔ آن لائن ایپلی کیشن اور ریئل ٹائم ٹریکنگ کی اجازت دے کر، پلیٹ فارم دستی کاغذی کارروائی کو ختم کرتا ہے، پروسیسنگ کے وقت کو کم کرتا ہے، اور شفافیت کو بڑھاتا ہے اور کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ ہموار طریقہ کار کوئلے کی صنعت میں زیادہ موثر، سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GGOY.jpg

کانکنی کی اجازت کا شروع کیا گیانیا ماڈیول کوئلے کے شعبے میں ترقی کومزید  آگے بڑھانے کے لیے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی اور آٹومیشن کے ساتھ، یہ نظام تیز رفتار فیصلہ سازی کے قابل بناتا ہے، جس سے کوئلے کی کانوں کو تیزی سے کھولنے میں مدد ملتی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو تقویت ملے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

2227

 




(Release ID: 2071623) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil