ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے کامیابی کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کا اختتام کیا اورکلیدی کامیابیاں حاصل کیں

Posted On: 07 NOV 2024 4:45PM by PIB Delhi

ارضیاتی  سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) نے خصوصی مہم 4.0 جو حکومت ہند کی ایک ملک گیر پہل ہے ،کے تحت قابل ذکر پیش رفت کی ہے، جسے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے سرکاری دفاتر میں صفائی اور انتظامی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے سہولت فراہم کی ہے۔ 02 اکتوبر 2024 کو شروع کی گئی خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر ایم اوای  ایس  نے 35 صفائی مہم چلائی اور 4,681 فائلوں کا جائزہ لیا، 327 کو طریقہ کے طور پرختم کیا۔  صفائی کی مہمات اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے نے 9 ہزار 80 مربع فٹ جگہ خالی کرائی اور 13 لاکھ 63 ہزار 369 روپے کی آمدنی حاصل کی۔ پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، اور ایم او ای ایس کے ذریعے عوامی شکایات کی اپیلوں کو حل کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے تحت تمام طے شدہ اہداف کو پورا کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ دو ایم پی ریفرنسز اور 18 عوامی شکایات کا بخوبی ازالہ کیا گیا۔

ایم او ای ایس کی طرف سے خصوصی مہم 4.0 کے تحت قابل ذکر سرگرمیوں میں ایم او ای ایس اداروں میں سوچھ ساگر سرکشت ساگر مہم (ایڈیشن 3.0) اور 'فضلہ سے فن' مقابلے شامل ہیں۔

سوچھ ساگر سرکشت ساگر مہم 3.0 ملک کے ساحلوں پر کئی ساحلی مقامات پر چلائی گئی، جس میں عوامی بیداری میں اضافہ کرتے ہوئے، بڑے پیمانے پر شہریوں کی شرکت، خاص طور پر نوجوانوں کی طرف سے تقریباً 60 ٹن فضلہ اکٹھا کیا گیا۔ ڈاکٹر ایم روی چندرن، ایم او ای ایس کے سکریٹری نے سوچھ ساگر،سرکشت ساگر 3.0 مہم کی قیادت ایم او ای ایس کے سینئر افسران اور عملے کے ساتھ چنئی کے تھروانمیوربیچ سے کی۔ ان کے ساتھ ہندوستان میں ناروے کی سفیر عزت مآب  محترمہ  مے ایلن اسٹینر بھی شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K4LB.jpg

 ایم او ای ایس کے سکریٹری  ڈاکٹر ایم روی چندرن، سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 3.0 مہم کی قیادت چنئی کے تھروانمیور بیچ سے کر رہے ہیں،جس میں ناروے کی ہندوستان میں عزت مآب محترمہ مے-ایلن اسٹینرشریک ہیں۔

ایم او ای ایس انسٹی ٹیوٹس میں منعقد ہونے والے 'آرٹ فرام ویسٹ' مقابلوں کا مقصد عملے اور عہدیداروں کے ذریعہ کیمپس کے اسکریپ مواد کو شاندار آرٹ تنصیبات میں تبدیل کرکے تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے تحفظ کے لیے ترغیب دینا تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G27Q.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZYBA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048SV9.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005NB38.png

ایم او ای ایس خودمختار اداروں میں منعقدہ ’آرٹ فرام ویسٹ‘ مقابلے کی جھلکیاں—نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی)، چنئی (اوپر)، اور نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ (این سی پی او آر)، گوا (نیچے)

 

ایم او ای ایس نے نئی دہلی میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں اپنے کیفے ٹیریا اور کچن کی جگہ کو بہتر بنایا، جس سے ملازمین اور زائرین کے لیے ایک زیادہ توانائی بخش، صاف ستھرا اور جاندار جگہ بنائی گئی۔ اس کا افتتاح ایم او ای ایس کے سکریٹری  ڈاکٹر ایم روی چندرن نے 5 نومبر 2024 کو کیا تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006GX3I.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007I71H.jpg

نومبر 2024 میں نئی ​​دہلی میں ایم او ای ایس پرتھوی بھون ہیڈ کوارٹر میں نئے بنائے گئے کیفے ٹیریا اور کچن ایریا کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں۔

ایم او ای ایس میں خصوصی مہم 4.0 کی کامیابی ایک صاف ستھرا، زیادہ منظم اور ملازمین کے لیے دوستانہ کام کی جگہ بنانے کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ دفتری فعالیت کو بڑھانے کے علاوہ خصوصی مہم 4.0 کے تحت ایم او ای ایس کی سرگرمیاں سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کی حکومت کے وسیع تر اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ وزارت عوامی خدمت اور فائدے کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے کام کی جگہ پر صفائی اور کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے جذبے کو برقرار رکھتی ہے۔

************

U.No:2218

ش ح۔ ا ک۔ع ر


(Release ID: 2071569) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil