دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اراضیاتی وسائل کے محکمہ نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کامیابی سے انجام دی

Posted On: 07 NOV 2024 5:41PM by PIB Delhi

اراضیاتی وسائل کے محکمہ نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور اپنے چاروں دفاتر کے احاطے میں التوا کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 شروع کی ہے اور اس مہم کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ مہم کی قیادت سکریٹری نے کی اور محکمہ کے تمام افسران اور عملے نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ محکمہ کی طرف سے یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر 2024 تک سوچتا پکھواڑا بھی منایا گیا۔

محکمہ کے سکریٹری نے وقتاً فوقتاً سینئر سطح کے افسران/ ڈویژنل سربراہان کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ صفائی مہم اور زیر التواء حوالہ جات کو ٹھکانے لگانے کی باقاعدگی سے نگرانی کی گئی۔ مہم کے نوڈل آفیسر نے جائزہ میٹنگیں کیں اور ریکارڈ روم سمیت تمام مقامات کا معائنہ کیا۔ اس مدت کے دوران،  زمینی وسائل کے محکمہ نے درج ذیل اہداف حاصل کئے۔

  • 16 صفائی مہم اپنے احاطے میں کامیابی سے انجام دی گئی۔
  • عوامی شکایات کا 100فیصد ازالہ
  • 1050 فائلوں (دفتری فائلوں اور ای فائلوں) کا ریکارڈنگ/الگ  کرنے/بند کرنے کے لیے مناسب طریقے سے جائزہ لیا گیا
  • فرسودہ اشیاء کو ٹھکانے لگانے پر 3,02,500 روپےکی آمدنی ہوئی۔
  • 200 مربع فٹ جگہ خالی کر ائی گئی۔

خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر محکمہ کی طرف سے سوچھتا اور اس کی بیداری کے لیے مختلف سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ ارضیاتی وسائل اور دیہی ترقی کے محکمہ نے مشترکہ طور پر نئی دہلی کے کرشی بھون کے قریب 2 اکتوبر 2024 کو ‘شرمدان’ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ مہم کے دوران سی ای آر ٹی-آئی ا ین کی جانب سے ’سرکاری دفاتر میں سائبر تحفظ پر ایک تربیتی سیشن، دماغی صحت پر ورکشاپ، ملازمین کے لیے سوچھتا سرگرمیوں پر مضمون اور نعرہ لکھنے کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ محکمہ نے ملازمین کے فائدے کے لیے اپنے شیواجی اسٹیڈیم انیکسی آفس کے احاطے میں اپنے ریجو وے ویلنس سینٹر میں یوگا سیشن کا اہتمام کیا۔

 

******

 

ش ح۔ع  ح ۔ ف ر

U:2219


(Release ID: 2071568) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil