ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم 4.0 کا اہتمام کر رہی ہے
Posted On:
07 NOV 2024 12:01PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کو 100فیصد نمٹایا ہے، اور خصوصی مہم 4.0 کے تحت 28,000 سے زیادہ ذاتی طور سے جمع کی گئیں فائلوں اور 18,000 مربع فٹ سے زیادہ دفتری جگہ کا جائزہ لیا ہے۔
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) میں خصوصی مہم 4.0 کا آغاز پچھلی خصوصی مہموں کے مقاصد اور کامیابیوں اور خصوصی مہم 4.0 کے کلیدی مقاصد کو حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا ہے۔ اس سال کےخصوصی مہم کا مرکز وزارتوں اور ان سے ان سے وابستہ یا ماتحت دفاتریا خود مختار تنظیموں وغیرہ کے علاوہ خدمت کی فراہمی کے لیے ذمہ دار فیلڈاور خارجی مقامات کے دفاتر تھے۔
خصوصی مہم 4.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک، وزارت نے نامزد 11 پیرامیٹرز کے حوالے سے معلومات اکٹھا کیں ہیں۔ (i) صفائی ستھرائی مہم کے مقامات کی نشاندہی، (ii) ارکان پارلیمنٹ کے زیر التواء حوالہ جات، (iii) زیر التوا پارلیمانی یقین دہانیاں، (iv) آئی ایم سی کےزیر التواء حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز)، (v) ریاستی حکومت کے زیر التوا حوالہ جات، (vi) زیر التوا عوامی شکایات، (vii) زیر التواء پی ایم او حوالہ جات، (viii) عوامی شکایات کی اپیلیں، (ix) قواعدو ضوابط اورعمل میں آسانیاں، (x) ریکارڈ مینجمنٹ (ذاتی طور سے جمع کی گئیں فائلوں کے ساتھ ساتھ ای فائلز)، اور (xi) ٹھکانے لگانے کے لیےفضلہ اور بے کار اشیاء، یہ وہ اشیاء ہیں جو خصوصی مہم کی عمل درآمد کے مرحلے کے لیے ہدف بن گئے ہیں۔ ڈی اے آر پی جی کے حکم پر وزارت کے ماتحت تمام دفاتر میں ای-آفس کا نفاذ ایک بہترین طریقہ کار کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔
مہم کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 کو شروع ہوا اور خصوصی مہم 4.0 کو 132 شناخت شدہ مہم کی سائٹوں پر نافذ کیا گیا جس میں ماتحت دفاتر اورخود مختار ادارے وغیرہ شامل ہیں علاوہ ازیں اس میں بوٹینیکل سروے آف انڈیا، زولوجیکل سروے آف انڈیا، فاریسٹ سروے آف انڈیا، نیشنل زولوجیکل پارک، جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرمنٹ، وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو، نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن، وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو، این جی ٹی، سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ وغیرہ شامل ہیں۔
خصوصی مہم 4.0 کے دوران وزارت کی اہم کامیابیاں۔
صفائی ستھرائی کی مہم کے تحت 132 جگہوں پر اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا جس میں لکڑی اور دھاتی فضلہ کی اشیاء، پرانی گاڑیاں، ناکارہ گتے، پیک کرنے کے مواد وغیرہ شامل ہیں۔ ای ویسٹ کی اشیاء میں پرانے ناقابل استعمال کمپیوٹر، کی بورڈ، ماؤس، پرنٹرز، اسکینر، کارٹج وغیرہ شامل ہیں۔ 18,000 مربع فٹ سے زیادہ دفتر کی جگہ بنائی گئی ہے اور وزارت اور اس کے ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں وغیرہ کی طرف سے 37 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے۔
صفائی ستھرائی مہم کی مدت کے دوران، وزارت نے ریاستی حکومت کے حوالہ جات، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں پر اپنے شناخت شدہ اہداف کو حاصل کیا ہے۔
ریکارڈ مینجمنٹ کی ایک وسیع مہم چلائی گئی اور ریکارڈ مینجمنٹ کا منصوبہ بند ہدف مکمل طور پر حاصل کر لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 28,221 ذاتی طور سے جمع کی گئیں فائلوں اور 3,873 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 18,027 ذاتی طور سے جمع کی گئیں فائلوں کو ختم کیا گیا اور 1,623 ای فائلوں کو بند کردیا گیا۔
ای-آفس کا نفاذ، خصوصی مہم 4.0 میں شناخت شدہ بہترین طریقوں میں سے ایک کو وزارت کے ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں وغیرہ میں مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے۔
صفائی ستھرائی کی مہم شناخت شدہ تمام 132 جگہوں پر چلائی گئی ہے، جس میں نئی دہلی میں اندرا پریاورن بھون، میں وزارت کا دفتر اور اس کے ماتحت دفاتراورخود مختار ادارے وغیرہ شامل ہیں۔
صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم 4.0 کے دوران کی گئی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے پیش کیا گیا۔ وزارت اور اس کی فیلڈ میں کام کرنے والی تنظیموں نے اجتماعی طور پر خصوصی مہم 4.0 سے متعلق 184 ٹویٹس اور 30 ری ٹویٹس کیے ہیں۔
********
(ش ح۔ م م ع ۔ ا ک م )
UNO-2205
(Release ID: 2071459)
Visitor Counter : 28