وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت  کمپاؤنڈنگ جرائم کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیے


اس رہنما خطوط  سےموجودہ متعدد رہنما خطوط سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں  کم ہوں گی، جرائم سے نمٹنے کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا اور جرائم کوختم کرنے کے عوض میں دیے جانے والے چارجز کم کئے جائیں گے

Posted On: 17 OCT 2024 9:02PM by PIB Delhi

کمپاؤنڈنگ کے طریقہ کار کو آسان اور معقول بنانے سے متعلق وزیر خزانہ کے بجٹ کے اعلان کے مطابق، سی بی ڈی ٹی نے 17 اکتوبر 2024 کو انکم ٹیکس ایکٹ، 1961  کے تحت جرائم کو ختم کرنے کے طریقہ کار سے متعلق نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

یہ نظرثانی شدہ رہنما خطوط اس موضوع پر موجود تمام رہنما خطوط کو ختم کر دیں گے اور اس کے جاری ہونے کی تاریخ سے زیر التواء اور نئی درخواستوں پر لاگو ہوں گے۔ اس رہنما خطوط سے توقع کی جاتی ہے کہ موجودہ متعدد رہنما خطوط سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں کم کی جا سکیں گی،جرائم کو ختم کرنے  کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا  اور جرائم کو ختم کرنے کے عوض میں دیے جانے والے چارجز کو کم کرکے  متعلقہ فریق کو سہولت  فراہم کی جائے گی۔

نظرثانی شدہ رہنما خطوط کو جرائم کی درجہ بندی ختم کرکے، درخواستیں داخل کرنے کے مواقع کی حد کو ہٹا کر، نقائص کو دور کرنے  سے متعلق نئی درخواست کی اجازت دے کر جس کی پہلے کے نظرثانی شدہ رہنما خطوط میں نہیں تھی،  ایکٹ کے سیکشنA 275 اور B276کے تحت جرائم کو ختم کرنے کے طریقہ کارکی اجازت دے کر آسان بنایا گیا ہے۔ ایکٹ کے تحت، درخواست دائر کرنے کی موجودہ وقت کی حد یعنی شکایت درج کرنے کی تاریخ سے لیکر 36 ماہ کی مدت وغیرہ  کو ختم کرنا ۔

کمپنیوں اور ایچ یو ایفس کی طرف سے جرائم کو ختم کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے، درخواست دائر کرنے والے مرکزی ملزم کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم کے ساتھ ساتھ کسی بھی یا تمام شریک ملزم کے جرائم کو مرکزی ملزم یا شریک ملزموں میں سے کسی کی طرف سے وابستہ جرائم کو ختم کرنے کے عوض میں دیے جانے والے چارجز کی ادائیگی پر نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت ملایا جا سکتا ہے۔

جرائم کو ختم کرنے کے عوض میں دیے جانے والے چارجز کو، جرائم کو ختم کرنے کے عوض میں دیے جانے والے چارجز کی تاخیر سے ادائیگی پر واجب الادا سود کو ختم کرکے معقول بنایا گیا ہے، مختلف جرائم جیسے ٹی ڈی ایس ڈیفالٹس اورمختلف شرحوں کو جیسے کہ ، 2فیصد، 3فیصد اور 5فیصد کی متعدد شرحوں کو کم کرکے 1.5فیصد سنگل ریٹ میں کر دیا گیا ہے۔ ریٹرن فائل نہ کرنے  کی بنیادپر کمپاؤنڈنگ چارجز کو حساب  اور مہینہ کی بنیاد پر آسان کر دیا گیا ہے۔ آسان بنانے کے دیگر اقدامات میں شریک ملزم سے الگ سے  کمپاؤنڈنگ فیس کا چارج ہٹانا بھی شامل ہے۔

نظر ثانی شدہ رہنما خطوط طریقہ کار کو آسان بنانے کی طرف ایک اضافی قدم ہیں جس کا مقصد تعمیل اور طریقہ کار  میں آسانی کو فروغ دینا ہے۔

جرائم کو ختم کرنے سے متعلق نظر ثانی شدہ رہنما خطوط مورخہ 17 اکتوبر 2024 سے اس سائٹ پر دستیاب ہیں۔

 https://www.incometaxindia.gov.in

********

 (ش ح۔  م م ع ۔ ا ک م )

UNO-2198


(Release ID: 2071434) Visitor Counter : 13


Read this release in: Telugu , English , Hindi