عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 کا آغاز کیا
ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، جیون پرمان 2014 میں شروع کی گئی پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم مودی کا وژن ہےجس میں2021 میں چہرے کی تصدیق کا آغاز کیا گیا تھا
ڈی ایل سی مہم 3.0 بھارت کے 800 شہروں؍قصبوں میں 1900 کیمپوں اور 1100 نوڈل افسروں کے ساتھ یکم تا30 نومبر 2024 تک منعقد کی جائے گی جس میں تمام پنشنرز اپنے گھر میں آرام سے یا پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں میں یاآئی پی پی بی میں اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرا سکتے ہی
انیس پنشن تقسیم کرنے والے بینک اور 57 پنشن ویلفیئر ایسوسی ایشنز، سی جی ڈی اے، آئی پی پی بی، یو آئی ڈی اے آئی ڈی ایل سی مہم 3.0 کو مکمل حکومت اور بڑےپیمانہ پر لاگو کرنے کے لیے تعاون کرتے ہیں
Posted On:
06 NOV 2024 7:19PM by PIB Delhi
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، جیون پرمان پنشنروں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کا وزیر اعظم مودی کا وژن ہے۔ڈی ایل سی مہم 3.0 بھارت کے 800 شہروں؍قصبوں میں یکم تا30 نومبر 2024 تک منعقد کی جائے گی جس میں مرکزی؍ریاستی حکومتوں؍ای پی ایف او؍ود مختار اداروں کے تمام پنشنرز پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں یاآئی پی پی بی میں اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرا سکتے ہیں۔ 80سال سےزیادہ عمر کے پنشنرز یہ اپنی رہائش گاہ سے کر سکتے ہیں اور انہیں خدمات دروازےپر فراہم کی جاتی ہے۔ تمام پنشن تقسیم کرنے والے بینک بشمول اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پنجاب نیشنل بینک، سی جی ڈی اے، آئی پی پی بی، یو آئی ڈی اے آئی ملک گیر بنیاد پر ڈی ایل سی مہم کو نافذ کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے وژن نے ؔنیشن فرسٹ، سٹیزن فرسٹ‘کے نقطہ نظر پر ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے ذریعے ’پنشنرز کی بہبود کو بہتر بنانے‘ کی کوشش کی۔ اسی کے مطابق، جیون پرمان کو 2014 میں شروع کیا گیا تھا، اور 2021 میں چہرے کی تصدیق کا آغاز کیا گیا تھا۔ ڈی ایل سی مہم 1.0 سال 2022 میں 37 شہروں میں نافذ کی گئی۔ 2023 میں ڈی ایل سی مہم 2.0 نومبر 2023 میں 100 شہروں میں 597 مقامات پر منعقد کی گئی تھی جس کے تحت کل 1.47 کروڑ ڈی ایل سی بنائے گئے تھے، جن میں سے 45.46 لاکھ مرکزی حکومت کے پنشنرز کے تھے۔ چہرے کی تصدیق کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے 25.41 لاکھ ڈی ایل سی بنائے گئے اور 90 سال سے زیادہ عمر کے 30,500 سے زیادہ پنشنرز نے ڈی ایل سی کا فائدہ اٹھایا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2023 میں ڈی ایل سی مہم 3.0، ڈی پی پی ڈبلیو کے ذریعے چلائی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی مہم ہے اور بیداری پیدا کرنے کے ایک حصے کے طور پر، محکمے نے ایک وسیع سوشل میڈیا آؤٹ ریچ، ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے جِنگلز، اور تربیتی پروگرام شروع کیے ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز یہ مہم 1100 سے زیادہ نوڈل افسروں کے ساتھ 800 شہروں؍قصبوں میں 1900 ڈی ایل سی کیمپ لگائے گی۔ 1.8 لاکھ گرامین ڈاک سیوک 785 شہروں؍ قصبوں میں منعقد ہونے والےآئی پی پی بی کیمپوں میں خدمات فراہم کریں گے۔ پنشن تقسیم کرنے والے بینک 157 شہروں؍ قصبوں میں ڈی ایل سی کیمپ لگائیں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی ایل سی مہم 3.0 کے بارے میں تاثرات ان کے ساتھ یا پی ڈبلیو ایز، یا سوشل میڈیا یا ہیلپ لائن نمبر 1-800-111-960 کے ذریعے شیئر کیے جا سکتے ہیں۔ اس فیڈ بیک کا استعمال پریشانی کے حامل کے مقامات کی نشاندہی کرنے، ترسیل کے نظام میں بہتری لانے، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جائے گا کہ یہ نظام صارف دوست اور تمام پنشنرز کے لیے قابل رسائی رہے۔ ڈی ایل سی پورٹل پر سرٹیفکیٹ جمع کرانے اور اسٹیک ہولڈرز؍پینشنرز کے ردعمل پر ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے پیشرفت کی نگرانی کی جائے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ متبادل غیر ڈیجیٹل طریقے ان لوگوں کے لیے دستیاب رہیں گے جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک رسائی سے قاصر ہیں۔ پنشنرز اب بھی روایتی ذرائع جیسے پنشن دفاتر کا دورہ یا پوسٹ آفس کا استعمال کرکے اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کروا سکتے ہیں۔مقصد متعدد اختیارات فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی پنشنر اس عمل سے خارج نہ ہو۔ وہ ڈی ایل سی مہم 3.0 کو ملک گیر کامیاب بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کے منتظر ہیں۔
ڈی ایل سی مہم 3.0 آغازتقریب میں جناب وی سرینواس سکریٹری ڈی پی پی ڈبلیو،جناب دھربوجیوتی سین گپتا جوائنٹ سکریٹری ڈی پی پی ڈبلیو، محترمہ دیویکا رگھوونشی سی جی ڈی اے،جناب سنجے شرن، ڈی جی انڈیا پوسٹ،محترمہ شالینی کیکر سی جی ایم ایس بی آئی
اور پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، آئی پی پی بی اوریو آئی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
****
(ش ح۔اص)
UR No.2186
(Release ID: 2071324)
Visitor Counter : 34