بھارتی چناؤ کمیشن
انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں بڑی ضبطیاں کیں
مہاراشٹر میں 280 کروڑ روپےجبکہ جھارکھنڈ میں 158 کروڑ روپے ضبط کئے گئے
سال 2019 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ضبطیاں کی گئی ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
Posted On:
06 NOV 2024 6:07PM by PIB Delhi
انتخابی کمیشن کے ماتحت ایجنسیوں نے مہاراشٹر، جھارکھنڈ میں جاری انتخابات اور ضمنی انتخابات میں ووٹروں کو کسی بھی طرح کی ترغیب دینے سے روکنے کے لیے 558 کروڑ روپے کی نقدی، مفت چیزیں، شراب، منشیات اور قیمتی دھاتیں ضبط کی ہیں۔ اکیلے ریاست مہاراشٹر میں ہی انتخابات کے اعلان کے بعد سے کارروائیوں میں 280 کروڑ روپےضبط کیےجاچکے ہیں۔ جھارکھنڈ سے اب تک 158 کروڑ روپے کی رقم ضبط کی گئی ہے۔
ان دونوں ریاستوں میں کہ جہاں انتخابات کرائے جارہے ہیں، مجموعی ضبطیوں میں 3.5 گنا اضافہ ہوا ہے اس کے مقابلےسال 2019 کے اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹرا میں 103.61 کروڑ روپے جبکہ جھارکھنڈ میں 18.76 کروڑ روپے کی ضبطیاں درج کی گئی تھیں۔ درج ذیل جدول میں 40 فیصد سے زیادہ فریبیز (مفت کی ریوڑی)کے ساتھ ساتھ ضبطیوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
|
ریاست
|
نقد (کروڑ روپے)
|
شراب (کروڑ روپے)
|
منشیات (کروڑ روپے)
|
قیمتی دھاتیں (کروڑ روپے)
|
فریبیز (کروڑ روپے)
|
کل (کروڑ روپے)
|
|
مہاراشٹر
|
73.11
|
37.98
|
37.76
|
90.53
|
42.55
|
281.93
|
|
جھارکھنڈ
|
10.46
|
7.15
|
8.99
|
4.22
|
127.88
|
158.7
|
|
ضمنی انتخابات- 14 ریاستیں
|
8.9
|
7.63
|
21.47
|
9.43
|
70.59
|
118.01
|
|
کل
|
92.47
|
52.76
|
68.22
|
104.18
|
241.02
|
558.64
|
* 06.11.2024 تک ہونے والی ضبطیاں
سی ای سی جناب راجیو کمار نے اس سے قبل تمام عہدیداروں کو انتخابات میں کسی بھی قسم کی ترغیب کے خلاف کمیشن کی ’زیرو ٹالرنس‘ کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے غیر قانونی شراب، منشیات، فریبیز اور نقدی کی تقسیم اور نقل و حرکت پر پابندی کے لیے متعدد ایجنسیوں سے مشترکہ ٹیمیں بھی طلب کیں۔ حال ہی میں،ان دونوں ریاستوں ،جہاں انتخابات ہونے ہیں،اور ان کی ہمسایہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سی ایس، ڈی جی پی، ایکسائز کمشنروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران، جناب راجیو کمار نے بین ریاستی سرحدوں پر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیتے ہوئے ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ ایک وسیع تر روک تھام کی کارروائی کے لیےضبطیوں کے بیک ورڈروابط قائم کریں۔

جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع میں ضبط کی گئی شراب اور اکولا ضلع پولیس کی کرائم برانچ کی طرف سے ضبط کی گئی 1.32 کروڑ روپے کی منشیات ایفیڈرین
پس منظر
ہر ضلع کے ساتھ باقاعدگی سے کاررائیوں پر نظر اور جائزے، اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیٹا کی درست تشریح اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی فعال شرکت کی وجہ سے اب ضبطیوں میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ ای سی آئی کے انتخابات میں ضبطیوں کے بندوبست کے نظام (ای ایس ایم ایس) کے ساتھ مداخلتوں اور ضبطیوں کی بروقت رپورٹنگ کی وجہ سے کمیشن اور ایجنسیوں کی طرف سے ہی اخراجات کی نگرانی کا باقاعدہ اور درست جائزہ ہوا ہے۔ ان دونوں ریاستوں (مہاراشٹر -91 اور جھارکھنڈ -19) کے 110 اسمبلی حلقوں میں بھی قریبی نگرانی رکھی گئی ہے جن کو زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لئے اخراجات کے لحاظ سے حساس حلقوں کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔
کمیشن کی سی وی آئی جی آئی ایل ایپ بھی انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے شہریوں کے ہاتھ میں ایک موثر ذریعہ رہی ہے۔ اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد سے آج تک سی وی آئی جی آئی ایل ایپ کے ذریعے 9681 شکایات کا تصفیہ کیا گیا ہے۔ شکایت کے نمٹانے کی شرح 98 فیصد سے زیادہ رہی ہے اور 83 فیصد سے زیادہ شکایات 100 منٹ سے کم وقت میں نمٹا دی گئی ہیں۔ سی وی آئی جی آئی ایل صارف دوست اور آپریٹ کرنے میں آسان ایپلیکیشن ہے، جو محتاط شہریوں کو ضلع کنٹرول روم، ریٹرننگ افسر اور فلائنگ اسکواڈ ٹیموں سے جوڑتی ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرکے شہری انتخابی خلاف ورزیوں کی فوری اطلاع دے سکتے ہیں اور 100 منٹ کے اندر اندر کارروائی کی جاتی ہے۔
ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے ترغیب کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے، کمیشن نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جائز درخواستوں کا شفاف طریقے سے جواب دیا جائے۔ اس سلسلے میں، سویدھا ایپ نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی نمایاں مدد کی ہے۔ جاری انتخابات میں تشہیری مہم سے متعلق 18,045 درخواستوں کو منظوری دی گئی جن میں 8546 درخواستوں کا تعلق مہاراشٹر اور 6317 درخواستوں کا تعلق جھارکھنڈ سےہے۔ کمیشن نے جماعتوں اور امیدواروں بااختیار بنانے کے لیے اپنی سویدھا ایپ کو اپ گریڈ کیا ہے تاکہ وہ سویدھا موبائل ایپ کے ذریعے تشہیری مہم سے متعلق اجازتوں کے لیے درخواست دے سکیں، جو پہلے صرف ویب پورٹل کے ذریعے ممکن تھا۔
***********
(ش ح۔ک ح۔ش ہ ب)
U: 2172
(Release ID: 2071308)
Visitor Counter : 94