نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
خصوصی مہم 4.0 میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے محکمہ کی حصولیابیاں
Posted On:
06 NOV 2024 6:22PM by PIB Delhi
وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے نوجوانوں کے امور کے محکمہ نے 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک اس کے مرکزی سکریٹریٹ، شاستری بھون، نئی دہلی اور اس کے ماتحت دفتر، نیشنل سروس اسکیم(این ایس ایس) اور دو خود مختار تنظیموں، نہرو یووا کیندر سنگٹھن(این وائی کے ایس) اور راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ(آر جی این آئی وائی ڈی) میں سوچھتا اور زیر التواء معاملات کے ازالے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کا انعقاد کیا۔
تیاری کے مرحلے کے دوران، نوجوانوں کے امور کے محکمے اور اس کے ماتحت دفتر/خودمختار تنظیموں یعنی این ایس ایس، این وائی کے ایس اور آر جی این آئی وائی ڈی نے افسران کو حساس بنایا، مہم کے لیے زمینی کارکنوں کو متحرک کیا؛ زیر التوا معاملات کی شناخت؛ مہم کی سائٹس کو حتمی شکل دی؛ اسکریپ اور بے کار مواد کی نشاندہی کی اور ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے طے شدہ طریقہ کار کو مکمل کیا۔
مہم کے مرحلے (2سے31 اکتوبر، 2024) کے دوران، محکمہ امور نوجوانان اور اس کے ماتحت دفتر/خودمختار تنظیموں نے ایم پی کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں کے زیر التواء معاملات کو کم سے کم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ تمام بڑے زیر التوا معاملات کو کافی حد تک کم کیا گیا۔ محکمہ کے ریکارڈ روم اور اسٹور روم کی صفائی ستھرائی کی گئی اور پرانے ریکارڈ، فائلوں وغیرہ کو ٹھکانے لگایا گیا۔ پرانے فرنیچر اور اسکریپ کو بھی ہٹایا گیا۔
اس کے علاوہ ملک بھر کے ساحلوں کی صفائی کے لیے خصوصی پروگرام بھی شروع کیا گیا۔ پروگرام کی قیادت نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر نے کی جنہوں نے سوچھتا مہم کے تحت پوربندر بیچ، گجرات سے مہم کی قیادت کی، سمندر ی ساحل کی بحالی اور صاف ستھرے ماحول کے لیے دوسروں کی حوصلہ افزائی کی۔ ملک بھر کے مختلف ساحلوں سے صفائی کے پروگرام میں محکمہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔ مہم کے دوران، 6,22,469 ایم وائی بھارت رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ 700 ساحلوں اور سمندر کے کنارے والے علاقوں کی صفائی کی گئی۔
’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کے دوران، ایم وائی بھارت کے رضاکاروں نے 1,29,577 سرگرمیاں کیں جیسے کہ پانی کے ذرائع سےگاد نکالنے پر کمیونٹی ورک کیمپ، کنوؤں، تالابوں، چھوٹے پانی کے چینلز کی کھدائی، دیکھ بھال اور مرمت، پینے کے پانی کے کنوؤں کی جراثیم کشی اور نوجوان رضاکاروں نے سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے، کچرے کو جمع کرنے اور اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کی۔
ایم وائی بھارت پورٹل پر ایک میگا ایونٹ ’سوچھتا ہی سیوا‘ بنایا گیا، جس کے تحت 15,400 سے زیادہ ذیلی ایونٹس رجسٹر کیے گئے۔ ایس ایچ ایس -2024 کے تحت ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے بی سی سی (اخلاقی تبدیلی لانے کے لئے رابطہ کاری) سرگرمیوں جیسے پرسنلائزڈ میسیجز، آگاہی میٹنگز، فوکسڈ گروپ ڈسکشنز وغیرہ پر توجہ دی گئی جس کے تحت کل 2608 سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر، محکمہ کی طرف سے کل 1,29,577 سرگرمیاں کا انعقاد کیا گیا اور 15,82,359 کلو گرام پلاسٹک کا فضلہ جمع کیا گیا۔
ش ح۔ م ش۔ ج
UNO-2174
(Release ID: 2071278)
Visitor Counter : 18