مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی-ڈی اوٹی  اورآئی آئی ٹی  روڑکی نے’’5جی دیہی کنیکٹیویٹی کے لیے پولیمر پر مبنی کم لاگت  کے ملی میٹر ویو ٹرانسیور کی ترقی‘‘ کےواسطے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 06 NOV 2024 4:15PM by PIB Delhi

سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ٹیلی میٹکس(سی-ڈی اوٹی  ) ، حکومت ہند کےمحکمہ  ٹیلی کمیونیکیشنز (ڈی او ٹی) کے اہم ٹیلی کام آر اینڈ ڈی مرکز نے ’’5جی رورل کنیکٹیویٹی کے لیے ٹرانسیورملی میٹر ویو‘‘کی ترقی کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی (آئی آئی ٹی روڑکی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے پر حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ(ٹی ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ اسکیم، جو ہندوستانی اسٹارٹ اپس، تعلیمی اداروں اور تحقیقی و ترقی کے اداروں( آر اینڈ ڈی) کو فنڈ دینے کے لیے بنائی گئی ہے، ٹیلی کمیونیکیشن پروڈکٹس اور سلوشنز کو ڈیزائن کرنے، تیار کرنے اور تجارتی بنانے کے لیے ایک اہم معاون ہے۔ اس کا مقصد کفایتی براڈ بینڈ اور موبائل خدمات کو قابل رسائی  بنانا ہے، جو پورے ہندوستان میں ڈیجیٹل خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

پروجیکٹ ملی میٹر ویو بیک ہال ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں ایس بی ایسز کی صرف ایک چھوٹی سی تعداد (اسمال سیل-بیسڈ اسٹیشنس) فائبر کے ذریعے گیٹ وے سے منسلک ہوتے ہیں۔ ٹرانسیور ڈولپمنٹ میں تجویز کردہ اختراعی مخلوط آپٹیکل اور ملی میٹر ویو اپروچ و مجموعی سائز اور کم لاگت کی مطلوبہ پیداوار حاصل کرنے کا ایک امید افزا طریقہ ہوگا۔ یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہندوستان میں اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے کی ترغیب دے گا جو دھاتوں کے ساتھ مل کر پولیمر پر مبنی ڈھانچے کے استعمال کی وجہ سے ہمارے اپنے انجینئرنگ گریجویٹس کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرے گا۔ اس سے سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن انڈسٹریز پر ہمارا زیادہ انحصار بھی کم ہو جائے گا۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے مجوزہ لاگت اس سے پیدا ہونے والے مواقع کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی  اس پروجیکٹ کا مقصد انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آرس) پیدا کرنے میں مدد دینے  اور 5جی/6جی کے لیے ابھرتی ہوئی ملی میٹر ویو/سب-ٹیراہرٹز ٹیکنالوجی کاتعاون کرنے کے لیے ایک ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں آئی آئی ٹی روڑکی  کے پرنسپل انویسٹی گیٹر پروفیسر ناگیندر پرساد پاٹھک نے سی-ڈی او ٹی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا اور دیگر سینئر حکام کی موجودگی میں شرکت کی۔

تقریب میں، پروفیسر پاٹھک نے ملی میٹر وویوز کو استعمال کرتے ہوئے دیہی رابطوں کو بڑھانے کے لیے مقامی طور پر سستی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس تحقیق پر تعاون کرنے کے لئےموقع فراہم کرنے پر ڈی او ٹی  اور سی-ڈ ی او ٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ٹیلی کام کے شعبے میں جدید تحقیقی صلاحیتوں اور بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔

سی-ڈی او ٹی کے  سی ای او ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے  نے آتم نر بھر بھارت کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق تحقیق اور دانشورانہ املاک کی تخلیق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیلی کام آر اینڈ ڈی میں ہونے والی تمام تبدیلیوں سے ہندوستان کو آگے رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیل فری 6جی نیٹ ورک کی تشکیل میں حل کی بروقت ترقی اور فراہمی کے لیے اس باہمی تعاون پر سی-ڈی او ٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔

****

ش ح۔ م ش۔ ج

UNO-2159

 


(Release ID: 2071194) Visitor Counter : 23


Read this release in: Tamil , English , Hindi