اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایم میں سرو دھرم سمواد پروگرام کے تحت بین المذاہب مکالمہ کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2024 11:30AM by PIB Delhi

اقلیتوں کےلئے قومی کمیشن (این سی ایم) میں5 نومبر 2024 کو بہائی کمیونٹی پبلک افیئرز کے تعاون سے سرو دھرم سمواد پروگرام کے تحت ایک بین المذاہب مکالمہ کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BBPY.jpg

اس اجتماع کی صدارت اقلیتوں کےلئے قومی کمیشن کے چیئرپرسن جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے کی۔ این سی ایم کے ممبران اور عہدیداران اور مختلف مذہبی روایات سے تعلق رکھنے والے مقررین کا متنوع پینل بھی موجود تھا۔

مقررین نے تمام مذاہب میں رواداری، محبت اور انسانیت کی قدروں کے مشترک ہونے  کے بارے میں بات کی۔ اس اجلاس میں بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی کاوشوں کو متفقہ طور پر سراہا گیااور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور قومی یکجہتی اور سالمیت کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OY7G.jpg

اپنے اختتامی کلمات میں، جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے بھارت کے ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس طرح کے مکالموں کی اہمیت پر زور دیا اور سماجی ہم آہنگی اور امن کو مضبوط کرنے کے لیے مزید بین المذاہب مباحثوں پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے براہ راست اقدام کے ذریعے عوام کے تئیں  رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی کا پیغام پہنچانے پر زور دیا۔ اس اجلاس میں بہائی مذہب-’’باب و بہاء اللہ‘‘ کے دوہری حیثیت والے بانی پیغمبرکے یوم ولادت کے موقع پر بہائی برادری کو مبارکباد پیش کی گئی۔

***********

 (ش ح۔ک ح۔ش ہ ب)

U: 2157


(ریلیز آئی ڈی: 2071186) وزیٹر کاؤنٹر : 58
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी