بھاری صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای ڈرائیو اسکیم: الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
Posted On:
05 NOV 2024 6:24PM by PIB Delhi
یکم اکتوبر2024 سے نافذ ہوئی’پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان انوویٹو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای - ڈرائیو)‘ اسکیم، جسے حال ہی میں کابینہ نے 10,900 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ منظور کیا ہے، 31 مارچ 2026 تک نافذ رہے گی۔ اسکیم کا بنیادی ہدف الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کو اپنانے میں تیزی لانا، ضروری چارجنگ انفراسٹرکچر کو تیار کرنا، اور پورے ملک میں ای وی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں پہلے ہی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، جو ای وی کو اپنانے کی بڑھتی ہوئی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔
پی ایم ای -ڈرائیو اقدام عوامی نقل و حمل کے نظام میں مددکرکے بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کو فروغ دیتا ہے۔اس کا کلیدی مقصد ای وی کی خریداری کے لیے پیشگی ترغیبات پیش کرکے اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرکے الیکٹرک گاڑیوں میں منتقلی کو تیز کرنا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد آتم نر بھر بھارت پہل کے مطابق نقل و حمل سے متعلق ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے اور ایک موثر ومسابقتی ای وی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینا ہے۔ یہ گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ای وی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام (پی ایم پی) کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔
پی ایم ای - ڈرائیو اسکیم کو درج ذیل اہم اجزاء کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے:
- سبسڈی: الیکٹرک گاڑیوں جیسے ای-دو پہیہ(ای-2 ڈبلیو) ،ای-تین پہیہ(ای-3ڈبلیو)، ای ایمبولینس، ای ٹرک، اور ای وی کی دیگر ابھرتی ہوئی اقسام کے لیے مراعات کا مطالبہ۔
- سرمایہ پر مبنی اثاثے کے لیے گرانٹ: الیکٹرک بسوں (ای بسوں) کے حصول، چارجنگ اسٹیشنوں کے ایک جامع نیٹ ورک کے قیام، اور بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کی جانچ کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔
- iii. اسکیم کا انتظام جس میں آئی ای سی (معلومات، تعلیم اور مواصلات) کی سرگرمیاں اور پراجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی (پی ایم اے) کی فیس شامل ہے۔
ای گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
بھاری صنعتوں کی وزارت الیکٹرک گاڑی کو اپنانے کے لیے ملک گیرکوششوں کی قیادت کر رہی ہے، جس کا مقصد 2070 کے لیے ہندوستان کے خالص صفر ہدف میں رول ادا کرنا ہے۔ الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس) اور پی ایم ای ڈرائیو اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے، الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں (ای-2ڈبلیو) کی فروخت 25-2024 میں بڑھ کر 5,71,411 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران، الیکٹرک تھری وہیلر (ای-3ڈبلیو) کی فروخت، بشمول ای رکشہ اور ای کارٹس، 1,164 یونٹس تک پہنچ گئی، جب کہ ایل 5 کیٹیگری میں الیکٹرک تھری وہیلر کی تعداد 71,501 یونٹس تک پہنچ گئی۔
پی ایم ای ڈرائیو اسکیم: اہل زمرے
- دو پہیہ گاڑیاں: اس اسکیم کا مقصد تقریباً 24.79 لاکھ الیکٹرک ٹو وہیلر (ای-2ڈبلیوز) کو فروغ دینا ہے۔ صرف جدید بیٹریوں سے لیس ای-2ڈبلیوز ہی اس زمرے میں آتی ہیں۔ تجارتی طور پر رجسٹرڈ اور نجی ملکیت والے ای-2ڈبلیوز دونوں اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
- تھری وہیلر: اس پہل کو تقریباً 3.2 لاکھ الیکٹرک تھری وہیلر (ای-3ڈبلیوز) کو ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں رجسٹرڈ ای-رکشا/ای-کارٹس یا ایل5 زمرہ کی گاڑیاں شامل ہیں۔ صرف وہی ای-3ڈبلیوز جو جدید ترین بیٹری ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اس کے اہل ہیں۔ اس اسکیم کا اطلاق صرف تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ای-3ڈبلیوز پر ہوتا ہے۔
- ای ایمبولینس: اس اسکیم کے تحت ای ایمبولینس کی تعیناتی کے لیے 500 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔ مریضوں کی آرام دہ آمدورفت کے لیے ای ایمبولینس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ حکومت کا ایک نیا اقدام ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کارکردگی اور حفاظت کے معیارات قائم کیے جائیں گے۔ ای ایمبولینس کے لیے اہلیت کے معیارات فی الحال ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے ساتھ زیرغور ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔
- ای ٹرک: اس اسکیم کا مقصد الیکٹرک ٹرکوں کو اپنانے کو فروغ دینا ہے تاکہ سی او 2 کے اخراج کو کم کیا جا سکے اور مستقبل میں ایک اہم لاجسٹک حل کے طور پر ای-ٹرکس قائم کیا جا سکے۔ ای ٹرکوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صرف ایم اوآر ٹی ایچ سے منظور شدہ وہیکل اسکریپنگ سینٹرز (آروی ایس ایف) سے سکریپنگ سرٹیفکیٹ رکھنے والے ہی مراعات کے اہل ہیں۔ مانیٹرنگ سسٹم اسکریپنگ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرے گا۔ ای ٹرکوں کے لیے متعلقہ تفصیلات بشمول سپورٹ کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد، زیادہ سے زیادہ سبسڈی، کارکردگی کے معیار وغیرہ کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی بنیاد پر الگ سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔
- ای بسیں: ریاستی ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس (ایس ٹی یوز)/ پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کے ذریعے 14,028 الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے 4,391 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان بسوں کی مانگ کا انتظام سی ای ایس ایل کے ذریعے نو بڑے شہروں میں کیا جائے گا، جن کی 40 لاکھ سے زیادہ آبادی یعنی دہلی، ممبئی، کولکاتہ، چنئی، احمد آباد، سورت، بنگلور، پونے اور حیدرآباد ہیں۔ایم او آر ٹی ایچ رہنما خطوط کے مطابق پرانی ایس ٹی یو بسوں کو ختم کرنے کے بعد ای بسیں خریدنے والے شہروں کو ترجیح دی جائے گی۔ منفرد جغرافیوں میں ای-بسوں کی خریداری اور چلانےکے لیے - پہاڑی اور شمال مشرقی ریاستوں، جزیروں کے علاقوں، ساحلی علاقوں، وغیرہ کے لیے رہنما خطوط کے مختلف سیٹ بشمول نان اوپیکس ماڈل جو کہ ای-بس کی رسائی کو سہارا دینے کے لیے موزوں ہے ایم ایچ آئی کو اپنایا جا سکتا ہے۔
- چارجنگ انفرا: اس اسکیم کا مقصد عوامی چارجنگ اسٹیشنوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کرنا ہے، جس میں ای-4ڈبلیوز کے لیے 22,100 فاسٹ چارجرز، ای-بسوں کے لیے 1,800، اور ای-2ڈبلیوز اور ای-3ڈبلیوز کے لیے 48,400 شامل ہیں، اس سےصارفین کے اعتماد کو تقویت پہنچے گی۔ یہ چارجنگ پوائنٹس کلیدی شہروں میں ہائی الیکٹرک گاڑیوں کی رسائی کے ساتھ اور منتخب شاہراہوں کے ساتھ لگائے جائیں گے۔ اسکیم کے تحت بنیادی ڈھانچے کو چارج کرنے کے لیے کل اخراجات2,000 کروڑ روپے ہے۔
- ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن: اس اسکیم کا مقصد بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کے تحت ٹیسٹنگ ایجنسیوں کو اپ گریڈ اور جدید بنانا ہے تاکہ انہیں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے آراستہ کیا جا سکے، جس سے سبز نقل و حرکت کو فروغ ملے۔ایم ایچ آئی کے زیراہتمام 780 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن کو منظوری دی گئی ہے۔
حوصلہ افزائی کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ
اس اسکیم ایک خاص مقصد مانگ کی حوصلہ افزائی پر زور دینا ہے، جس کا براہ راست مقصد الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کو اپنانا اوربڑھانا ہے۔ سستے اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ بنیادی طور پر تجارتی استعمال کے لیے رجسٹرڈ الیکٹرک ٹو وہیلر (ای-2ڈبلیوز) اور تھری وہیلر (ای-3ڈبلیوز) اس کے اہم اہداف ہیں ۔ نجی یا کارپوریٹ ملکیت والے ای-2ڈبلیوز بھی اہل ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے، صرف جدید بیٹریوں سے لیس ای وی ہی ان مراعات سے مستفید ہوتے ہیں۔ تاہم، سرکاری محکموں کے ذریعے خریدی گئی ای وی ڈیمانڈ مراعات کے لیے اہل نہیں ہیں، جس سے سرکاری اداروں میں رقوم کی منتقلی کو روکا جا سکتا ہے۔
ان مراعات کے لیے اہل ہونے کے لیے تمام ای ویز کو سینٹرل موٹر وہیکل رولز1989(سی ایم وی آر) کے تحت رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔ اس اسکیم کے تحت وہ گاڑیاں جوپی ایم ای -ڈرائیو اہلیت کے معیار کی تعمیل کرتی ہیں انہیں ہی اس اسکیم کا اہل مانا جاتا ہے۔ مالی سال 25-2024 میں رجسٹرڈ ای-2ڈبلیو/ ای-3ڈبلیوز کے لئے مراعات 5000 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ اور مالی سال مالی سال 2025-26 کے لیے فی کلو واٹ گھنٹہ مقرر ہے۔ مراعات فی گاڑی یا سابقہ فیکٹری قیمت کے 15فیصد پر، جو بھی کم ہو، اس پرطے کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ،پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم میں درج ایک مخصوص حد کی قیمت سے کم سابق فیکٹری قیمت والی ای وی ہی اہل ہوں گی۔
ڈیمانڈ انسینٹیو خریداروں (آخری استعمال کنندگان/صارفین) کے لیے پہلے سے کم قیمت کی صورت میں دستیاب ہو گا تاکہ بڑے پیمانے پر اپنانے کے قابل ہو، جس کی ادائیگی ایم ایچ آئی کے ذریعے او ای ایم (اصل سازوسامان کے مینوفیکچرر) کو کی جائے گی۔ انفرادی فائدہ اٹھانے والوں کے لیے، کسی مخصوص زمرے کے ایک سے زیادہ ای وی کومراعات نہیں دی جائیں گی۔ ڈیمانڈ مراعات کے اہل تمام ماڈلز کے ساتھ او ای ایم کی طرف سے ایک جامع وارنٹی (بشمول بیٹری کی) ہوگی، جس سے کہ گاڑی کو چلانے کے لئے فروخت کے بعد سروس کی تمام سہولیات میسر ہوں۔
اس کے علاوہ، اس اسکیم کا مقصدٹرانسپورٹ اورقومی شاہراہ کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کے تعاون سے شہروں کے اندر اور منتخب انٹر سٹی/ہائی وے روٹس پر چارجنگ انفراسٹرکچر کو بڑھانا ہے۔ مالی معاونت کی مقدار، بینچ مارک کی قیمتیں، گنس کی تعداد اور چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے دیگر تکنیکی پیرامیٹرز بشمول اس کی اپ اسٹریم لاگت کا تعین ایم او پی کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔ بجلی کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے پروجیکٹ کی لاگت (بشمول اپ اسٹریم پاور انفراسٹرکچر) کے 100فیصد کی حد تک چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے فنڈنگ کی لچک فراہم کی جا سکتی ہے۔
بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) اس اسکیم کے تحت ڈیمانڈمراعات حاصل کرنے کے لیے ای وی صارفین کے لیے ای-واؤچر متعارف کروا رہی ہے۔ اسکیم پورٹل خریداری کے وقت گاہک کے لیے ایک ای-کے وائی سی آدھارایف اے سی ای تصدیق شدہ ای-واؤچر تیار کرے گا۔ ای واؤچر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک لنک صارف کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا۔ اس ای واؤچر پر خریدار کے دستخط ہوں گے اور اسکیم کے تحت ڈیمانڈ مراعات حاصل کرنے کے لیے ڈیلر کو جمع کرائے جائیں گے۔ اس کے بعد، ای واؤچر پر ڈیلر کے دستخط بھی ہوں گے اور اسے پی ایم ای-ڈرائیو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ دستخط شدہ ای واؤچر ایک ایس ایم ایس کے ذریعے خریدار اور ڈیلر کو بھیجا جائے گا۔ دستخط شدہ ای واؤچر او ای ایم کے لیے اسکیم کے تحت مطلوبہ مراعات کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ضروری ہوگا۔
تتمہ
آخر میں، حکومت ہند کا یہ اقدام پائیدار نقل و حمل کے حل کو آگے بڑھاتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی اور ایندھن کے تحفظ سے متعلق اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے کی معاونت کے ذریعے، اس اسکیم سے ای وی سیکٹر اور اس کی سپلائی چین میں اہم سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی امید ہے۔ مزید برآں، یہ ویلیو چین میں روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا کرے گا،جس میں مینوفیکچرنگ اور چارجنگ انفراسٹرکچر سیٹ اپ میں نوکریاں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر، یہ اسکیم ہندوستان میں نقل و حمل کے لیے ایک صاف ستھرا، زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم کی ترجمانی کرتی ہے۔
حوالہ جات
https://pmedrive.heavyindustries.gov.in/about-us
https://pmedrive.heavyindustries.gov.in/policy_procedure
https://pmedrive.heavyindustries.gov.in/docs/press_release/Press%20Release_Press%20Information%20Bureau.pdf
https://pmedrive.heavyindustries.gov.in/dashboard-home
پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
******
ش ح ۔ ع و ۔م ش
U. No.2142
(Release ID: 2071085)
Visitor Counter : 35