وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

این جی او پی وی  (یارڈ 3037 اور 3038) کی پہلی اور دوسری کیل نصب کی گئی

Posted On: 05 NOV 2024 6:15PM by PIB Delhi

یارڈ 3037 اور 3038، پہلی اور دوسری نیکسٹ جنریشن آف شور پیٹرول ویسلز (این جی او پی وی) (سابقہ ​​جی آر ایس ای) کی کیل نصب کرنے کی تقریب 05 نومبر 24 کو میسرز گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ، کولکتہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مغربی بنگال کے عزت مآب گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس  نے کی اس موقع پر بھارتی بحریہ اور میسرز جی آر ایس ای کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

11 این جی او پی ویز کے  ملک میں ہی تیارکئے گئے ڈیزائن اور تعمیر کے لیے، 23 مارچ کو ایم او ڈی اور میسرز جی سی ایل، گوا کے درمیان سات جہازوں اور میسرز جی سی ایل ، کولکتہ  کے درمیان چار جہازوں کے لیے معاہدےہوئے تھے۔ٹی 3000 ٹن کے تخمینہ وزن کے ساتھ این جی او پی ویز  کا تصور ساحلی دفاع اور نگرانی، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں ،  ساحل سے متصل اثاثوں کے تحفظ اور قزاقی مخالف مہمات کے لیے کیا گیا ہے۔ بحری جہازوں کا کیل بچھایا جانا  بھارتی بحریہ کے ’آتم نر بھر بھارت‘ اور ’میک اِن انڈیا‘ کے ملک کے وژن کے مطابق دیسی جہاز سازی کی سمت میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(1)R1LP.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)AJLP.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)YPJ5.jpeg

******

 

 (ش ح۔  ش ب ۔ ا ک م )

UNO-2137




(Release ID: 2071055) Visitor Counter : 3


Read this release in: English , Hindi